نئے فونٹس بنانے کیلئے شاکر القادری صاحب کی مدد درکار ہے

اشتیاق علی

لائبریرین
اسلام و علیکم!
دنیا میں ہر کوئی اپنی قومی زبان کے رائج کیلئے جدوجہد کرتے رہتے ہیں اور اردو محفل واحد ایسی ویب سائٹ ہے جو نہ صرف اردو زبان کو ترجیح دے رہی ہے بلکہ اس کے استعمال کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے ۔ مجھے اردو زبان سے بہت محبت ہے میں اردو زبان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں اور اردو کے دلکش فونٹ بنانا چاہتا ہوں ۔ مجھے اردو فونٹ(خط) بنانے کیلئے مدد درکار ہے اور میرے خیال سے شاکر القادری صاحب بہت اچھے فونٹ (خط) بناتے ہیں ۔ میں نئے فونٹ بنانا چاہتا ہوں اور اس کیلئے مجھے مدد درکار ہے ۔ میں کورل ڈرا میں کام کرتاہوں مگر مجھے فونٹ بنانے کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے ۔ شاکر القادری صاحب سے گذارش ہے کہ مجھے فونٹ (خط) بنانے کے بارے میں بتائيں جس طرز کے فونٹس میں بنانا چاہتا ہوں ان کے لنکس بھی دے رہا ہوں ۔
شاکر القادری صاحب کے علاوہ اوراردو محفل کا رکن جو فونٹ بنانے کے بارے میں کچھ جانتا ہوں تو برائے مہربانی مجھ سے شیئر کریں۔


publicDemand_fiveCities.jpg

مثلا اس اشتہار میں جو لکھا ہوا ہے "بات کریں تمام یو فون نمبرز پر صرف" یہ سٹائل بنانا چاہتا ہوں۔
اور
hersec.jpg

اس اشتہار میں جو لکھا ہو ہے "ہر نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے بہترین پیکیجز "یہ سٹائل بھی بنانا چاہتا ہوں۔

فقط ایک اردو کا دیوانہ
محمد اشتیاق علی عطاری
 

arifkarim

معطل
سب سے پہلے تو اپنے پسندیدہ خط کی خوبصورت خطاطی کر لیں،کورل ڈرا میں۔ اسکے بعد اسکو کسی موجودہ فانٹ کے وولٹ ورک میں گھسیڑ دیں۔ یہی سب سے آسان طریقہ ہے فانٹ بنانے کا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بھائی جان آپ کا بہت شکریہ

بہت ، بہت ، بہت ، بہت ، شکریہ جناب۔
انشا اللہ اب میں ورکنگ کے بعد کچھ فونٹس اپ لوڈ کروں گا ۔
دعا کیجئے گا کہ کامیاب رہو۔
 
Top