نئی پاکستانی فلم 'عبد اللہ' کا ٹریلر!

عبد الرحمن

لائبریرین
ہاشم ندیم کے ناول عبد اللہ کے دونوں حصے بہت شاندار اور نوجوان طبقے میں بے حد مقبول ہوئے تھے۔ یقینا فلم بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہوگی۔

مگر ابھی ٹریلر دیکھ کر ایسا لگا کہ کتابی شکل کی کہانی اور فلم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 

arifkarim

معطل
مگر ابھی ٹریلر دیکھ کر ایسا لگا کہ کتابی شکل کی کہانی اور فلم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
عموماً کسی بھی کتاب پر مبنی کہانی کو فلماتے وقت تکنیکی اعتبار سے کافی تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ وگرنہ ہو بہو کتابی کہانی پر مبنی فلم کو دیکھنے کون جائے گا؟
 

عبد الرحمن

لائبریرین
عموماً کسی بھی کتاب پر مبنی کہانی کو فلماتے وقت تکنیکی اعتبار سے کافی تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ وگرنہ ہو بہو کتابی کہانی پر مبنی فلم کو دیکھنے کون جائے گا؟
درست ہے آپ کی بات برادر!

اصل میں مَیں اس لیے چونکا کہ ناول میں عبد اللہ کو ایک رئیس زادہ بتایا تھا جو اپنی محبت پانے کے لیے کافی کٹھن مراحل سے گزرتا ہے اور طویل عرصے تک ایک درگاہ کے مجاور کی حیثیت سے زندگی بسر کرتا ہے۔ یہاں فلم میں اسے دہشت گرد اور انتہا پسند دکھایا جارہا ہے۔

خیر دیکھتے ہیں فلم۔ اس کے بعد ہی بتاسکیں گے کہ کہانی اور فلم میں کتنی مطابقت ہے؟ :)
 

عباس اعوان

محفلین
ہاشم ندیم کے ناول عبد اللہ کے دونوں حصے بہت شاندار اور نوجوان طبقے میں بے حد مقبول ہوئے تھے۔ یقینا فلم بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہوگی۔

مگر ابھی ٹریلر دیکھ کر ایسا لگا کہ کتابی شکل کی کہانی اور فلم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
آپ کو یہ کیونکر معلوم پڑا کہ یہ فلم ناول پر بن رہی ہے؟
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ٹریلر سے لگتا ہے اسپر انتہا پسندی کا الزام لگا ہے۔ وگرنہ وہ تو ایسا ہی ہے جیسا کہ اصل کہانی میں۔ اس فلم کا ایک صوفی گیت میں اسے درگاہ پر پایا گیا ہے:
بہت خوب!

آپ کی وضاحت پڑھ کر اور گیت سن کر کافی حد تک اطمینان ہوا۔ :)
 

عباس اعوان

محفلین
اخباری خبر ہے۔ :) ایک روزنامے میں پڑھا تھا کہ "عبد اللہ " کی عکس بندی عنقریب پایہء تکمیل تک پہنچنے والی ہے۔
مجھے تو عنوان کے علاوہ کوئی چیز مشترک نظر نہیں آئی دونوں میں۔
آپ کے پاس اخبار کا لنک ہے تو پلیز شئیر کریں۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
مجھے تو عنوان کے علاوہ کوئی چیز مشترک نظر نہیں آئی دونوں میں۔
آپ کے پاس اخبار کا لنک ہے تو پلیز شئیر کریں۔
جی بالکل! فی الحال میری بھی یہی رائے ہے۔

میں نے نیٹ پر نہیں پڑھی تھی خبر۔ تاہم پھر بھی تلاش کرتا ہوں آپ کے لیے۔ اللہ کرے کسی مستند سورس سے مہیا ہوجائے۔
 
Top