نئی پارٹی کا اعلان

مجھے پتا ہے یہ کیا چاہتے ہیں۔۔۔ لیکن آپ کو بتا دیا تو آپ برا مان جائیں گے۔ لیکن آپ بچ کے رہیں ان سے کہ یہ امین بھائی ٹھیک آدمی نہیں بلکہ محفل میں یہ کرم کش مشہور ہیں۔۔۔ ;)

نہیں نہیں! خدارا یہ ظلم مت کیجیے۔۔۔ اگر سب کو ایک فیملی سمجھا تو آپ کو بھی فیملی کا فرد ماننا پڑ جائے گا۔ :laughing:

ارے حضور! آپ بتائیے کیا ہوتا ہے کوچۂ ملنگاں میں فلاحِ معاشرہ و بہبودِ آبادیِ ملت کے خلاف؟

یعنی نہ آپ الٹی بات کا جواب دیں گے نا سیدھی کا؟اس کا ایک مطلب یہ بھی بنتا ہے کہ میں الٹی سیدھی بات ضرور کروں گا لیکن الٹی سیدھی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ :laughing:

آپ بصد شوق اپنا کام جاری رکھیں لیکن ہمیں بھی اپنا اپنا کام کرنے دیں اور اس پوسٹ کا جواب مرحمت فرمانا بھی ہمارا کام ہے۔ ;)

واہ واہ سبحان اللہ چہ خوب۔۔۔ گویا کافی سارے ممبرز بن چکے ہوں گے آپ کی پارٹی کے۔۔۔ کچھ ہمیں بھی بتائیں کہ اب تک کتنے ممبر رجسٹر ہوئے ہیں آپ کی پارٹی میں اس فورم اور دیگر فورمز سے؟ :idontknow:

بخدا ہم نہیں جانتے۔۔۔ کچھ آپ ہی اس موضوع پر بھی روشنی ڈالیں اور ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں۔ :)
آپ لوگ ذرا کرم کریں اور ان کی بات پہ بھی دھیان دیں ذرا، وہ ایک ہی بات کہے جا رہے ہیں کہ یہاں مراسلوں کو موضوع سے ہٹایا جاتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے اور واقعی ایسا نہیں ہونا چاہیے، پھر فاتح بھائی آپ اتنے قابلِ عزت شخصیت ہو کر بھی مجھے لگا کچھ اکسانے والے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان صاحب کے ایک بالکل معقول اعتراض کو کسی نے گھاس تک نہیں ڈالی۔ یہاں فیشن کے مراسلوں میں ملا اور مولویانیاں ڈنڈے لے کر پہنچ جاتے ہیں۔ معاشرے کی کوئی بات ہو تو سیاسی دماغ اپنی اپنی پارٹیوں کے بینر اور کتبے اٹھائے آ دھمکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ موضوع پہ کسی مراسلے کو رکھنا بہت مشکل ہو رہا ہے یہاں اب مراسلہ شروع کرنے والے کے لیے اور اگر وہ شکایت کر رہا ہے اس بات کی تو بجائے اس کی بات سننے کے سب اس کے پیچھے پڑ جاتےہیں۔ میں صاحبِ مراسلہ کے آپ لوگوں ہی کے دیے گئے پرانے مراسلے دیکھ چکا ہوں اور ایک ہی بات سمجھی کہ وہ تصادم سے بچنے کے لیے کونے کھدرے ڈھونڈ رہے ہیں اور کچھ لوگ انہیں رگیدے جا رہے ہیں۔
میرا بھی مطالبہ ہے کہ مراسلوں کو اس کے موضوع سے ہٹانے والے اشخاص کی شکایت کا رجحان ہو اور اقدامات بھی تاکہ مراسلہ میں موجود مواد بھی موضوع کی مناسبت سےپڑھنے کو ملے ۔
 
Top