نئی محفل فورم پر خوش آمدید

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کو ارسال کنندہ کے نام کے نیچے سرمئی رنگ میں لکھا نظر آئے گا کہ یہ مراسلہ کتنی دیر قبل ارسال کیا گیا ہے۔ بس یہی آخری پوسٹ کا لنک بھی ہے۔ ذیل کی تصویر میں اسے نشان زدہ بھی کیا گیا ہے۔

View attachment 1085
سمجھ گئی۔ بہت شکریہ۔ :)
آپ کی آمد پہ بھی مبارکباد قبول کیجئے۔
بہت شکریہ :)

بٹیا رانی، اگر آپ پیغامات کی فہرست میں عنوان پر کلک کریں گی تو اس دھاگے کے اولین غیر خواندہ پیغام پر جا پہونچیں گی۔ اگر تمام پیغامات پہلے سے پڑھ چکی ہوں گی تو اس دھاگے کے اولین م،راسلے پر جا پہونچیں گی۔ اگر آپ کو بالکل آخری مراسلے کو جانا ہے تو آخری پوسٹ کے وقت پر کلک کیجئے (جیسا کہ نبیل بھائی نے تصویر سے واضح کیا ہے)۔ :)
بہت شکریہ سعود۔ میں عنوان کو ہی کلک کر رہی تھی۔ چلیں اب معلوم ہوگیا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں اگر محفل کو گوگل کروم میں کھولتی ہوں تو پہلے بہت سست رفتاری سے کھلتی ہے اور پھر ہینگ ہو جاتی ہے۔ جبکہ ایکسپلورر میں ایسا مسئلہ نہیں ہے۔
 
میں اگر محفل کو گوگل کروم میں کھولتی ہوں تو پہلے بہت سست رفتاری سے کھلتی ہے اور پھر ہینگ ہو جاتی ہے۔ جبکہ ایکسپلورر میں ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

یا حیرت! ہمارے مشاہدے میں ایسی کوئی بات نہیں آئی۔ کیا آپ کے پاس گوگل کروم کا تازہ ترین ورژن موجود ہے؟ کیا کسی اور محفلین کو بھی ایسا مسئلہ درپیش ہے؟ :)
 
تبسم

محفلین
یا حیرت! ہمارے مشاہدے میں ایسی کوئی بات نہیں آئی۔ کیا آپ کے پاس گوگل کروم کا تازہ ترین ورژن موجود ہے؟ کیا کسی اور محفلین کو بھی ایسا مسئلہ درپیش ہے؟ :)
ایک بار میں نے گوگل کرم میں کھو لا تو یہ پربلم ہوئی تھی اب میں نے تو چھوڑہی دیا ہے گوگل کرم استمعال کر نا۔
 
ساجد

محفلین
میں اگر محفل کو گوگل کروم میں کھولتی ہوں تو پہلے بہت سست رفتاری سے کھلتی ہے اور پھر ہینگ ہو جاتی ہے۔ جبکہ ایکسپلورر میں ایسا مسئلہ نہیں ہے۔
کروم کے آپشنز میں جا کرکوکیز اور براؤزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کر دیجئیے۔ اگر synchronizing آن ہے تو اس کو آف کر کے دوبارہ آن کر لیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
رات سے ایک مسئلہ ہو رہا ہے، جب محفل کو ایکسپلورر پر کھول رہا ہوں تو کافی بٹن غائب ہو جاتے ہیں اور کافی کام نہیں کرتے ، مگر فائر فاکس پر ٹھیک ہیں۔
 
رات سے ایک مسئلہ ہو رہا ہے، جب محفل کو ایکسپلورر پر کھول رہا ہوں تو کافی بٹن غائب ہو جاتے ہیں اور کافی کام نہیں کرتے ، مگر فائر فاکس پر ٹھیک ہیں۔

آپ ایک دفعہ کیشے اور کوکیز وغیرہ کلئر کر کے ٹرائی کیجئے۔ پھر بھی مشکل ہو تو ہمیں اسکرین شاٹ مہیا کرائیے۔ :)
 
ایم اے راجا

محفلین
28337775.png
 
یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کون سا ورژن ہے؟ کم و بیش ایسے ہی مسائل مقدس بٹیا کو بھی در پیش ہیں۔ در اصل کسی وجہ سے دائں سے بائیں موڈ میں ایک عدد افقی اسکرول بار ظاہر ہو رہا ہے۔ آپ براؤزر کا ورژن بتا دیں تو ہم اس کی ٹیسٹنگ کر کے بگ رپورٹ کرتے ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محفل پر اپنے ان باکس سے غیر ضروری پیغامات کس طرح ڈیلیٹ کرتے ہیں؟ مجھے گفتگو (میسجز) والے صفحے پر ایسا کوئی آپشن نہیں مل رہا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں نئی فورم میں پیغامات حذف کرنے کی آپشن نہیں ہے بلکہ آپ ان مکالمات کو چھوڑ سکتی ہیں۔
 
Top