نئی محفل فورم پر خوش آمدید

ابن سعید بھائی کو بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی آپ کی اس کاوش کو قبول کرے۔ اور ہمیں آپ سے کچھ سیکھنے کا موقعہ دے۔ امین

باقی احباب جنہوں نے اس کام میں ابن سعید کی مدد کی، ان کا بھی شکریہ۔ :notworthy:

جناب محبت ہے آپ کی لیکن حقیقی محنت اور کوشش تو برادرم نبیل نے کی ہے۔ ہم نے تو بس ان کی تھوڑی سی معاونت کی تھی، جو کچھ ہم سے بن پڑا تھا۔ ورنہ شروع سے اخیر تک اس سارے معاملے کے محرک نبیل بھائی ہی رہے ہیں۔ :)
 
ایک سوال۔۔۔

کیا یہ ٹیکسٹ ایڈیٹر بلٹ ان ملتا ہے یا خود بنایا گیا ہے؟

رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر تو اس سافٹوئیر پیکیج کے ساتھ ہی آتا ہے۔ اور اس کو ذاتی پروجیکٹس میں استعمال کرنا ہو تو ٹائنی ایم سی ای (جو کہ یہاں مستعمل ہے)، یا سی کے ایڈیٹر کی فری اوپن سورس جاوا اسکرپٹ لائبریریز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ :)

واضح رہے کہ اس میں اردو لکھنے کی سہولت نبیل بھائی نے شامل کی ہے۔ اردو لکھنے کی سہولت کے ساتھ یہ ایڈیٹر محفل کی ڈاؤنلوڈ ڈائریکٹری میں دستیاب تھا جو کہ فی الحال ڈاؤن ہے۔ ویسے کچھ کوڈ گوگل کوڈس کی ریپوزیٹری سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ :)

امید ہے کہ یہ آپ کے سوال کا تشفی بخش جواب ہوگا۔ :)
 
ڈاؤنلوڈ ڈائریکٹری اپ کب ہو گی؟;)
میرے کو اردو سپورٹ کی اشد ضرورت پڑ سکتی ہے
:whistle:

فی الحال تو ہم مصروف ہیں اپنے امتحانات میں اور اس کے بعد ہمیں سفر پر نکلنا ہے۔ اس لئے ڈاؤنلوڈ سنٹر کے حوالے سے ہم کوئی یقین دہانی کرانے سے قاصر ہیں۔ ضرورت پڑنے پر نبیل بھائی سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی ضرورت زین فورو سے متعلق ہی ہوئی تو کچھ عرصہ بعد اردو محفل سے ویسے بھی ترجمہ اور اردو انٹگریشن کے حوالے سے تمام لوازمات و ہدایات جاری کیئے جائیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب محبت ہے آپ کی لیکن حقیقی محنت اور کوشش تو برادرم نبیل نے کی ہے۔ ہم نے تو بس ان کی تھوڑی سی معاونت کی تھی، جو کچھ ہم سے بن پڑا تھا۔ ورنہ شروع سے اخیر تک اس سارے معاملے کے محرک نبیل بھائی ہی رہے ہیں۔ :)

من ترا حاجی بگویم ، تو مرا حاجی بگو۔ :)
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
پچھلے پیغامات میں فونٹ کے حوالے کہا جارہا تھا
میرے کمپیوٹر پر تو سائز بھی ٹھیک ہے اور یہ والی تھیم بہت بھلی اور ہلکی پھلکی ہے۔ براہ کرم اسے نستعلیق میں ہی برقرار رکھیں نسخ کی طرف نہ جائیں ڈیفالٹ میں یہی ہو اور ایک آدھ نسخ میں بنا کر لسٹ کردیں۔
 
najmi

محفلین
آپ کو کس نوعیت کی اردو سپورٹ کی ضرورت ہے؟
سپورٹ تو جی اسی قسم کی۔۔۔ اپنا منا سا فورم بنا رہے تھے دوست لوگ۔ بلیئٹن ڈراپ کر دیا۔ ان کو زین فورو پسند آ گیا تووی مگر اس کے ایڈ آن ابھی لانچ نہیں ہوئے شاید۔۔۔اردو انٹیگریشن میں شاید مشوروں کی ضرورت ہو،، یا پھر اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کے سلسلے میں۔۔۔۔ فی الحال ابھی تھوڑا بہت ہی اردو میں ڈھالیں شاید۔۔
 
ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زین فورو کی اردو سپورٹ کا اگر کچھ دن انتظار کر لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ابھی کچھ کام ہونا رہتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنا فورم لانچ کرنے کی جلدی میں ہوں تو اس سلسلے میں کچھ سوچا جا سکتا ہے۔ کیا آپ مکمل اردو فورم بنانا چاہتی ہیں یا وہی انگریزی فورم میں تھوڑی سی اردو ۔۔؟
 
عطاء رفیع

محفلین
فورم کو پہلی نظر میں دیکھ کر چونک سا گیا تھا۔ لیکن رفتہ رفتہ حواس بحال ہوتے گئے۔ اب یقین نہیں آرہا۔ کہ فورم اتنا خوبصورت بھی ہوسکتا ہے۔ پر یقین کرنا پڑرہا ہے۔ کیوں کہ یہ خوب صورت ہے۔

میری طرف سے سب کو نئے سوفٹویئر کی منتقلی پر مبارک باد۔۔۔:applause:
 
عطاء رفیع

محفلین
مجھے فونٹس کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں، جہاں فونٹ سائز چھوٹا ہے، وہ فورم کی دلکشی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
 
السلام علیکم
ماشاء اللہ اردو ویب کی نئے سوفٹ ویر پر منتقلی بہت خوبصورت ہے
اس سلسلہ میں جن بھائیوں نے کوشش کی ہے اللہ اسے قبول کرے آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محفل کا نیا انداز بہت منفرد اور اچھا لگ رہا ہے۔ میری طرف سے سب کو بہت مبارکباد۔ :)
ایک سوال: پورٹل پر یا پہلے صفحے پر جب ہم کوئی پوسٹ دیکھتے ہیں تو تازہ ترین پوسٹ تک کیسے پہنچا جائے؟ جیسے پہلے تو ایک نشان ہوتا تھا نام کے ساتھ جس پر کلک کر کے ہم اس پوسٹ تک پہنچ جاتے تھے۔ اب مجھے اپنے براؤزر میں ایسا کچھ نہیں دکھ رہا۔
 
آپ کو ارسال کنندہ کے نام کے نیچے سرمئی رنگ میں لکھا نظر آئے گا کہ یہ مراسلہ کتنی دیر قبل ارسال کیا گیا ہے۔ بس یہی آخری پوسٹ کا لنک بھی ہے۔ ذیل کی تصویر میں اسے نشان زدہ بھی کیا گیا ہے۔

Selection_012.png
 
محفل کا نیا انداز بہت منفرد اور اچھا لگ رہا ہے۔ میری طرف سے سب کو بہت مبارکباد۔ :)
ایک سوال: پورٹل پر یا پہلے صفحے پر جب ہم کوئی پوسٹ دیکھتے ہیں تو تازہ ترین پوسٹ تک کیسے پہنچا جائے؟ جیسے پہلے تو ایک نشان ہوتا تھا نام کے ساتھ جس پر کلک کر کے ہم اس پوسٹ تک پہنچ جاتے تھے۔ اب مجھے اپنے براؤزر میں ایسا کچھ نہیں دکھ رہا۔

بٹیا رانی، اگر آپ پیغامات کی فہرست میں عنوان پر کلک کریں گی تو اس دھاگے کے اولین غیر خواندہ پیغام پر جا پہونچیں گی۔ اگر تمام پیغامات پہلے سے پڑھ چکی ہوں گی تو اس دھاگے کے اولین مراسلے پر جا پہونچیں گی۔ اگر آپ کو بالکل آخری مراسلے کو جانا ہے تو آخری پوسٹ کے وقت پر کلک کیجئے (جیسا کہ نبیل بھائی نے تصویر سے واضح کیا ہے)۔ :)
 
Top