نئی غزل برائے اصلاح و تنقید

عظیم

محفلین
وہ سر بسجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں نہ آستاں پر جھکانے والے

کیا پہلا مصرع بحر سے خارج نہیں ہو گیا؟
کل آپ کے شعر کے بارے میں سوچتے ہوئے ایک صورت یہ بھی نکلی تھی ۔

ذرا سا میرا جو حال بدلے تو منہ پھیریں
سروں کو آگے ادب سے میرے جھکانے والے

لیکن دوسرے مصرع میں لفظ ' میرے ' مجھے بہت دور لگ رہا ہے ۔
 

عظیم

محفلین
وہ سر بہ سجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں کو میرے در پر جھکانے والے
یا
ذرا سا میرا جو حال بدلے،نظر نہ آئیں
سبھی جبینِ نیاز در پر جھکانے والے
سر محمد ریحان قریشی
بھائی عظیم
'جبیں' کے بارے میں میں عرض کر چکا ہوں کہ جھکایا جانا مشکوک لگ رہا ۔ جسے کہتے ہیں نا 'ماتھا ٹیکنا' وغیرہ یا سجدہ کرنا ۔ محمد ریحان قریشی بھائی نے اپنی رائے پیش کر دی ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ محمد وارث صاحب اور محترم خلیل الرحمن صاحب سے بھی پوچھ لیجیے ۔
 

امان زرگر

محفلین
اساتذہ کی کرم نوازی، احباب کی مشاورت اور ذاتی مشق کے بعد اب غزل کچھ یوں تشکیل پائی ہے۔۔۔۔
اساتذہ ، دیگر احباب اور محفلیں سے نظر ثانی اور مشورہ کی اپیل ہے۔

اندھیری شب میں سحر کا مژدہ سنانے والے
کہاں گئے وہ افق میں سورج اگانے والے

نشان کچھ یوں ملا زمانے میں دل جلوں کا
پلک پہ غم کے سسکتے دیپک جلانے والے

خزاں پرستی میں شاخِ نازک جو مبتلا ہے
کہاں ہیں دل کی اداس رُت کو سجانے والے

یوں حالِ خستہ سے آج بدلا طریقِ الفت
بدل گئے رخ سروں کو در پر جھکانے والے

یہ ہو گا احسان روٹھنے والے تیرا مجھ پر
بچھڑنے کا راز گر نہ پائیں زمانے والے


سر الف عین
سر محمد خلیل الرحمٰن
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد وارث
بھائی عظیم
بھائی عاطف ملک
سر امجد علی راجا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اندھیری شب میں سحر کا مژدہ سنانے والے
کہاں گئے وہ زمیں سے سورج اگانے والے

یا

اندھیری شب میں سحر کا مژدہ سنانے والے
کہاں گئے وہ افق میں سورج اگانے والے

کونسا بہتر ہے؟

سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
پہلی شکل بہتر ہے
 
Top