نئی غزل برائے اصلاح و تنقید

امان زرگر

محفلین
بہت شکریہ تمام اساتذہ کا، اللہ آپ تمام کے علم و عمل میں برکت دے غزل کے تمام اشعار درست ہو چکے.
 
امان زرگر

محفلین
اساتذہ کا مقام رکھتے ہیں انجمن میں
لو آ گئے ہیں سبھی تقاضے نبھانے والے

اساتذہ ہیں اصل میں ریحان اور تابش
کہ ہم ہیں تکوں سے کام اپنا چلانے والے
امان بھیا، اساتذہ نے مزید اصلاح کی کوئی گنجائش چھوڑی ہی نہیں۔ مبارک ہو، آپ کی غزل کی بہترین اصلاح ہو چکی ہے۔
اسے میری کسرِنفسی ہی سمجھا جائے۔
 
"اے" والے شعر پہ کچھ مزید محنت کرتا ہوں سر
اجازت ہو تو میں بھی شہیدوں میں نام لکھوا لوں؟ امان بھائی کی فرمائش بھی پوری ہو جائے گی :)

خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا وفا کی بہار دل میں کھلانے والے
یا
خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے​
 
امان زرگر

محفلین
اساتذہ کی کرم نوازی کے بعد اب غزل کچھ یوں تشکیل پائی ہے۔۔۔۔

اندھیری شب میں سحر کی آمد سنانے والے
کہاں گئے وہ شفق میں سورج اگانے والے

نشان کچھ یوں ملا زمانے میں دل جلوں کا
پلک پہ غم کے سسکتے دیپک جلانے والے

خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے

ذرا سا احوال میرا بدلے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پہ جھکانے والے

یہ ہو گا احسان روٹھنے والے تیرا مجھ پر
بچھڑنے کا راز گر نہ پائیں زمانے والے

بہت شکر گزار ہوں سر محمد ریحان قریشی ، سر محمد وارث ، سر محمد تابش صدیقی ، سر امجد علی راجا اور بھائی عاطف ملک کا۔۔۔
 
عاطف ملک

محفلین
اللہ،
شکریہ بے وجہ ادا کر دیا آپ نے۔
کسی دن مروت میں مروائیں گے مجھے امان بھائی :p
خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے
چلیں اب شکریے کا موقع فراہم کرتا ہوں :p
خزاں کا تقابل بہار سے ہوتا تو زیادہ اچھا لگتا۔
فقط ذاتی رائے۔
مصرع آپ بہت اچھا لے آئیں گے :)
ذرا سا احوال میرا بدلے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پہ جھکانے والے
"جبینِ نازاں" کا جھُکنا پسند نہیں آیا۔
اس شعر کا خیال کیا ہے؟
مجھے لگتا ہے کہ کج فہمی کے باعث سمجھنے میں مسئلہ ہو رہا ہے مجھے۔
ذاتی رائے سمجھ کر بلا جھجک "ٹھُڈا" کرا دیں اس کو.

اشعار سبھی اچھے ہیں بالخصوص مطلع بہت پسند آیا۔
سلامت رہیں
 
عظیم

محفلین

اندھیری شب میں سحر کی آمد سنانے والے
کہاں گئے وہ شفق میں سورج اگانے والے

سحر کی آمد سنانا درست معلوم نہیں ہو رہا ۔ آمد کی خبر سنانا درست ہو گا ۔

نشان کچھ یوں ملا زمانے میں دل جلوں کا
پلک پہ غم کے سسکتے دیپک جلانے والے

یہ شعر مجھے ٹھیک لگ رہا ہے ۔

خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے

پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آ رہا اگر آپ کچھ وضاحت کر دیں کہ خزاں پرستی کیوں اور شاخِ نازک سے کیا مراد ہے تو شاید میں کچھ مشورہ دے سکوں ۔

ذرا سا احوال میرا بدلے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پہ جھکانے والے

'پہ' کی جگہ 'پر' کا استعمال میرے خیال میں بہتر رہے گا ۔

یہ ہو گا احسان روٹھنے والے تیرا مجھ پر
بچھڑنے کا راز گر نہ پائیں زمانے والے

یہ شعر ماشاء اللہ واضح اور اچھا ہے لیکن ایک خامی جو میں نے محسوس کی وہ یہ کہ اس میں بہت سے حروف گرائے گئے ہیں ۔
 
امان زرگر

محفلین

اجازت ہو تو میں بھی شہیدوں میں نام لکھوا لوں؟ امان بھائی کی فرمائش بھی پوری ہو جائے گی :)

خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا وفا کی بہار دل میں کھلانے والے
یا
خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے​

اللہ،
شکریہ بے وجہ ادا کر دیا آپ نے۔
کسی دن مروت میں مروائیں گے مجھے امان بھائی :p
چلیں اب شکریے کا موقع فراہم کرتا ہوں :p
خزاں کا تقابل بہار سے ہوتا تو زیادہ اچھا لگتا۔
فقط ذاتی رائے۔
مصرع آپ بہت اچھا لے آئیں گے :)

"جبینِ نازاں" کا جھُکنا پسند نہیں آیا۔
اس شعر کا خیال کیا ہے؟
مجھے لگتا ہے کہ کج فہمی کے باعث سمجھنے میں مسئلہ ہو رہا ہے مجھے۔
ذاتی رائے سمجھ کر بلا جھجک "ٹھُڈا" کرا دیں اس کو.

اشعار سبھی اچھے ہیں بالخصوص مطلع بہت پسند آیا۔
سلامت رہیں
خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کر گئے
اداس رُت میں وہ دل کا گلشن سجانے والے

ذرا جو لوح نصیب پلٹے، نظر نہ آئیں
سبھی جبینِ نیاز در پر جھکانے والے
سر محمد ریحان قریشی
سر عظیم
 
عظیم

محفلین
خزاں والا شعر میں اب بھی نہیں سمجھ پا رہا ۔ اس کے علاوہ پہلے مصرع کا وزن بھی خراب ہو گیا ہے ' کر گئے' کی وجہ سے ۔

دوسرا شعر بھی پہلے بہتر تھا یہ صورت پسند نہیں آئی ۔ جبینِ نیاز کی جگہ جبینِ نازاں وہ مفہوم ادا کر پا رہا تھا جو آپ چاہتے ہیں اگرچہ 'جبینِ نازاں' شاید محبوب کے لیے زیادہ مناسب رہے گا ۔ یہاں آپ کی مراد ( جہاں تک میں سمجھا ہوں) محبوب نہیں ہے ۔
 
ذرا جو لوحِ نصیب پلٹے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پر جھکانے والے
یا
ذرا سا احوال میرا بدلے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پر جھکانے والے
 
امان زرگر

محفلین
خزاں پرستی میں شاخِ نازک پہ وار کیوں اب
بتا دلوں کی اداس رُت کو سجانے والے

پہلا مصرع سمجھ میں نہیں آ رہا اگر آپ کچھ وضاحت کر دیں کہ خزاں پرستی کیوں اور شاخِ نازک سے کیا مراد ہے تو شاید میں کچھ مشورہ دے سکوں ۔

خزاں پرستی میں شاخِ نازک جو مبتلا ہے
کہاں ہیں دل کی اداس رُت کو سجانے والے
سر محمد ریحان قریشی
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
اندھیری شب میں سحر کی آمد سنانے والے
کہاں گئے وہ شفق میں سورج اگانے والے

سحر کی آمد سنانا درست معلوم نہیں ہو رہا ۔ آمد کی خبر سنانا درست ہو گا ۔
اس صورت میں "سنانے" کا متبادل لفظ لانا آسان حل ہو گا، مگر
درد سر کے واسطے از بسکہ صندل ہے مفید
اس کا گھسنا اور لگانا، درد سر یہ بھی تو ہے
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
معذرت امان اللہ زرگر صاحب ۔
ذرا سا احوال میرا بدلے، نظر نہ آئیں
جبینِ نازاں اب آستاں پر جھکانے والے
اس شعر کو میں نے بہتر یا درست قرار دے دیا تھا ۔ میں شرمندہ ہوں کہ میں نے غور نہیں کیا ۔
'احوال' کو واحد استعمال کرنے پر شک ہے مجھے دیگر ماہرین اور معزز اراکین کی رائے بھی لے لیجیے ۔ اور ایک بات کہ 'جبیں' کے بارے میں بھی یہ خیال ہے کہ جھکایا جانا درست نہیں ہو گا ۔
ایک بار پھر سے معذرت ۔
 
امان زرگر

محفلین
معذرت امان اللہ زرگر صاحب ۔

اس شعر کو میں نے بہتر یا درست قرار دے دیا تھا ۔ میں شرمندہ ہوں کہ میں نے غور نہیں کیا ۔
'احوال' کو واحد استعمال کرنے پر شک ہے مجھے دیگر ماہرین اور معزز اراکین کی رائے بھی لے لیجیے ۔ اور ایک بات کہ 'جبیں' کے بارے میں بھی یہ خیال ہے کہ جھکایا جانا درست نہیں ہو گا ۔
ایک بار پھر سے معذرت ۔
وہ سر بسجدہ ہیں آج کیوں بزم دشمناں میں
جبین نازاں نہ آستاں پر جھکانے والے
 
Top