نئی حکومت کیسے بنے گی؟

مہوش علی

لائبریرین
پریذیڈنٹ مشرف نے شفاف الیکشن کروا کر قوم کو وہ دیا ہے جو وہ چاہتی تھی۔ اب دیکھتے ہیں کہ جمہوریت کے علمبردار یہ دو بڑی پارٹیاں پی پی پی اور نواز شریف قوم کو کیا دیتے ہیں۔

جہاں تک نئی حکومت کا تعلق ہے تو میرے خیال میں صرف یہ چوائسز ہو سکتی ہیں:

1۔ زرداری پارٹی + نواز پارٹی

2۔ زرداری پارٹی + ایم کیو ایم + اے این پی

ان دو چوائسز کے علاوہ مجھے فی الحال دوسری کوئی اور حکومت بنتی نظر نہیں آ رہی۔ یعنی زرداری پارٹی ہر صورت میں حکومتی بنچوں پر ہو گی۔

نواز شریف اگر زرداری پارٹی کے بغیر حکومت بنانا چاہتا ہے تو اُسے لازمی طور پر ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت پڑے گی جبکہ میرے خیال میں ایم کیو ایم نواز شریف کی بجائے پیپلز پارٹی کو ترجیح دے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایم کیو ایم تو اس پوزیشن میں نہیں ہے۔

دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کےلیے پی پی پی + نواز لیگ + کچھ آزاد امیدوار ملانے پڑیں گے۔
 
شمشاد،
آپکو دو تہائی اکثریت کس لیے چاہیے ہے؟

دیکھئیے حکومت بنانے کے لیے پچاس فیصد سیٹیں چاہیے ہیں۔

جبکہ آئین میں تبدیلی، یا صدر پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے دو تہائی کی ضرورت ہے۔

اور اگر پی پی پی اور ایم کیو ایم اور اے این پی آتے ہیں تو اُن کے لیے فی الحال صدر کو ہٹانا اتنا اہم مسئلہ نہیں ہے [بلکہ اگر وہ یہ کرنا چاہیں گے تو نواز اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی انکا ساتھ دے گا]،
 
مہوش علی

لائبریرین
لیکن مشرف کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔۔ اپنے آپ کو کس طرح بچائے گا کیا کوئی صورت ہے ۔۔ ؟

پریذیڈنٹ مشرف جلد یا بدیر اپنے منصب سے ہٹا دیے جائیں گے یا پھر خود ہٹ جائیں گے۔

بہتر ہے کہ نئی حکومت کو پورا موقع مل جائے کہ وہ اپنے اعمال کی مکمل ذمہ دار ہو۔

//////////////////////

ویسے یہ میرا صرف نواز لیگ کے حمایتیوں سے سوال ہے:

۔ کیا آپکی نظر میں زرداری پاکستان کے لیے بہتر حکمران ہے یا پھر پریذیڈنٹ مشرف؟
 
اعجاز

محفلین
نواز لیگ پنجاب میں حکومت کے بدلے میں پیپلز پارٹی کو مرکز میں‌ حکومت بنانے دے گی۔ زرداری پیپلز پارٹی کا مسئلہ ہے نواز لیگ کا نہیں سو نواز لیگ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے کے وزیراعظم کون بنتا ہے زرداری، امین فہیم یا شاہ محمود۔
ایک اور رائے میں‌ زرداری کے 10 پرسنٹ مشرف کے سٹیل ملز؛ چینی' آٹا اور ھیڈ منی سے بہت زیادہ مختلف نہیں‌ دیکھنے چاہئیں۔
نواز لیگ کے لیے یہ انتہائی صحیح نتائج ہیں کے اس طرح وہ آرام سے اپنے بنیادی نکتے 'ڈکٹیٹر کو ہٹاؤ' ' فوج کو بیرک میں بند کرو' اور 'عدلیہ کو لاؤ' کو پورا کر سکیں‌ گے تاکہ اگلے الیکشن میں‌ زیادہ اچھا پرفارم کر سکیں ۔ جبکہ ق لیگ کا پھیلایا ہوا گند بھی صاف ہوتے کچھ عرصہ لگے گا۔ آٹا اور بجلی لاتے لاتے :)

اب دیکھنا یہ ہے کہ مشرف 'عزت' سے چلا جاتا ہے یا پھر 'عزت کروا' کر جاتا ہے :grin:
 
یعنی کہ آپ چاہتے ہیں کہ نواز شریف زرداری سے مفاہمت کر لے اور مرکز میں اُسے 5 سال تک حکومت کرنے دے، اور وہ صوبائی اسمبلی میں رہتے ہوئے آٹا و بجلی کا بحران مکمل دور کر دے گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کریکشن
ہ نواز شریف پیپلزپارٹی سے مفاہمت کر لے اور مرکز میں اُسے 5 سال تک حکومت کرنے دے۔

اگر زرداری اور پیپلز پارٹی الگ چیزیں ہیں تو پھر کریکشن:

مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پ سے مفاہمت کر لے اور مرکز میں اُسے 5 سال تک قوم کو انجوائے منٹ کروانے دے اور صوبے میں وہ خود قوم کو انجوائے کروائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پریذیڈنٹ مشرف نے شفاف الیکشن کروا کر قوم کو وہ دیا ہے جو وہ چاہتی تھی۔ اب دیکھتے ہیں کہ جمہوریت کے علمبردار یہ دو بڑی پارٹیاں پی پی پی اور نواز شریف قوم کو کیا دیتے ہیں۔

جہاں تک نئی حکومت کا تعلق ہے تو میرے خیال میں صرف یہ چوائسز ہو سکتی ہیں:

1۔ زرداری پارٹی + نواز پارٹی

2۔ زرداری پارٹی + ایم کیو ایم + اے این پی

ان دو چوائسز کے علاوہ مجھے فی الحال دوسری کوئی اور حکومت بنتی نظر نہیں آ رہی۔ یعنی زرداری پارٹی ہر صورت میں حکومتی بنچوں پر ہو گی۔

نواز شریف اگر زرداری پارٹی کے بغیر حکومت بنانا چاہتا ہے تو اُسے لازمی طور پر ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت پڑے گی جبکہ میرے خیال میں ایم کیو ایم نواز شریف کی بجائے پیپلز پارٹی کو ترجیح دے گی۔

زمینی حقائق یہ ہیں کہ پی پی پاور میں ہی ہوگی کیونکہ ان کے پاس مشرف کے منقعد کردہ شفاف انتخابات میں حاصل ہونے والی سیٹیں ہیں۔ جب تک ہمارے ملک میں موجودہ رائے دہی کا نظام ہے ہمیں عوام کی رائے کا احترام طوعاً و کرہاً کرنا ہی پڑے گا کیونکہ موجودہ نظام میں کسی ان پڑھ اور جاہل کا ووٹ بھی اتنا ہی محترم ہے جتنا کسی عالم فاضل کا۔

رہی بات خواہشات کی تو علامہ جمہوریت کے متلعق گدھوں اور گھوڑوں اور تُلنے تلانے والے شعر کہہ کہہ کر گزر گئے اور نتیجہ کچھ بھی نہیں۔
 
بہت خوب وارث۔ علامہ واقعی علامہ ہیں اور میں آج کے دور میں ان کی کمی بہت محسوس کرتی ہوں [مگر شاید اگر وہ آج موجود ہوتے تو بھی کچھ نہ کر پاتے اور قوم پھر بھی گدھوں اور گھوڑوں کا فرق سمجھ نہ پاتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
نواز لیگ پنجاب میں حکومت کے بدلے میں پیپلز پارٹی کو مرکز میں‌ حکومت بنانے دے گی۔ زرداری پیپلز پارٹی کا مسئلہ ہے نواز لیگ کا نہیں سو نواز لیگ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے کے وزیراعظم کون بنتا ہے زرداری، امین فہیم یا شاہ محمود۔
ایک اور رائے میں‌ زرداری کے 10 پرسنٹ مشرف کے سٹیل ملز؛ چینی' آٹا اور ھیڈ منی سے بہت زیادہ مختلف نہیں‌ دیکھنے چاہئیں۔
نواز لیگ کے لیے یہ انتہائی صحیح نتائج ہیں کے اس طرح وہ آرام سے اپنے بنیادی نکتے 'ڈکٹیٹر کو ہٹاؤ' ' فوج کو بیرک میں بند کرو' اور 'عدلیہ کو لاؤ' کو پورا کر سکیں‌ گے تاکہ اگلے الیکشن میں‌ زیادہ اچھا پرفارم کر سکیں ۔ جبکہ ق لیگ کا پھیلایا ہوا گند بھی صاف ہوتے کچھ عرصہ لگے گا۔ آٹا اور بجلی لاتے لاتے :)

اب دیکھنا یہ ہے کہ مشرف 'عزت' سے چلا جاتا ہے یا پھر 'عزت کروا' کر جاتا ہے :grin:

نواز شریف نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے لیکن صدر صاحب نے ان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے کہ وہ پہلے ہی پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
زمینی حقائق بھی یہی ہیں کہ پیپلز پارٹی کو واضع برتری ہوئی ہے ۔ مگر جب تک نواز شریف سے مخلوط حکومت کے لیئے الحاق نہیں ہوگا ۔ ایک ایسی مضبوط حکومت کا تصور ناممکن ہے جو مشرف کے خلاف کوئی قدم اٹھا سکے ۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے جلاوطنی اور قید و بند گذاری ہے ۔ لہذا دونوں‌کا ہدف ( ق ) لیگ اور مشرف ہونگے ۔ اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب اسمبلی میں ان کو واضع اکثریت حاصل ہوگی ۔ کیونکہ اگر آزاد امیدوار ( جو کہ 27 ہیں ) ۔ اور ایم کیو ایم ، جن کی سیٹوں کی تعداد 19 ہے ۔ کسی ایک طرف جا کر کسی بھی بازی کو الٹ سکتے ہیں ۔ اے این پی کی بھی 10 سیٹیں ہیں ۔ جو کسی تابوت میں کوئی آخری کیل کے طور بھی ثابت ہوسکتیں ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ ساری جنگ ( ق ) لیگ ، مشرف اور زرداری و نواز کے درمیان ہے ۔ وقت گذرنے کیساتھ یہ تصور اور واضع ہوجائے گا کہ جہموریت اور قومی فلاح و بہود سب بے معنی ہیں ۔ دو ، دو دفعہ حکومت کرنے والوں نے اپنے سابقہ تجربات سے یہی سیکھا ہے کہ ملک کو کھانا وہیں آسان ہوگا ۔ جب وہ مضبوط ہونگے ۔
پی پی پی اور ( ن ) لیگ کے الحاق کے بعد ، ایم کیو ایم بھی اسی الحاق کا حصہ بنے گی ۔ کیونکہ ایم کیو ایم کی ہمیشہ یہی ترجیح رہی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ رہے ۔ اے این پی نے اس دفعہ خلافِ توقع زیادہ سیٹیں لیں ہیں ۔ اس لیئے وہ اپنی ایک الگ شناخت قائم کرنے کی کوشش کرے گی جس کا لیبل " پختونستان " ہوگا ۔ لہذا صوبہ سرحد میں اپنی 31 سیٹوں کیساتھ ان کا اپنا ایک الگ پریشر گروپ ، حکومت پر ہوگا ۔ پنجاب میں ( ن ) لیگ کو واضع اکثریت حاصل ہے ۔ لہذا پیپلز پارٹی کو وہاں ، نواز شریف کیساتھ بیٹھنا پڑے گا ۔ تاکہ ( ق ) لیگ کو کسی قسم کا ایڈوانٹیج نہ ملے سکے ۔ ایسی صورت میں وفاق میں بھی دونوں کا الحاق ناگزیر ہوجاتا ہے ۔

میری نظر میں ابھی یہی تصویر ابھری ہے ۔ مگر پاکستانی سیاست کی قلابازیاں اپنی جگہ ہیں ۔ جہاں قومی اور ملکی مفادات کی جگہ پارٹی اور ذاتی مفادات کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ دیکھیں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
رہی بات خواہشات کی تو علامہ جمہوریت کے متلعق گدھوں اور گھوڑوں اور تُلنے تلانے والے شعر کہہ کہہ کر گزر گئے اور نتیجہ کچھ بھی نہیں۔
بہت خوب وارث بھائی ۔۔۔۔ مگر آپ کو یاد ہوگا کہ جب علی گڑھ کے طالبعلموں نے ایک موقع پر علامہ سے استفار کیا تھا کہ آپ نے جہموریت پر تو ایسے ایسے شعر لکھے ہیں ۔ مگر اب آپ جہموریتکی حمایت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ " کیا کروں ۔۔ ؟ مجھے اس دور میں اس سے بہتر کوئی نظام بھی نظر نہیں آتا ۔ "
 
Top