نئی امنگیں جگا کہ تو دیکھو

اظہرالحق

محفلین
پاکستان میں پاپ گروپ 80 کی دہائی میں بننے شروع ہوئے اور اب تک کافی گروپس نے اپنی جگہ بنائی ہے ، اسٹرنگ فیلوز بھی ایک ایسا ہی گروپ تھا جس نے شروع میں کافی نام کمایا ، پھر یہ گروپ ٹوٹ گیا اور اب اسکے کچھ لوگ دوسرے گروپس میں شامل ہو چکے ہیں ، میوزک چینل کے نام سے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ گیت کافی مقبول ہوا تھا ۔ ۔ ۔ مجھے اسکے بول بہت پسند ہیں امید ہے آپ بھی پسند کریں گے
-------------------------------------------------------

نئی امنگیں جگا کہ تو دیکھو
سوچ سے پہرا اٹھا کہ تو دیکھو

روشن ہو تم روشنی سے ڈرو نہ
دنیا ہو تم زندگی سے ڈرو نہ
ہر دل میں امید کی صبحیں جگا کہ
جھرنوں کی آواز کو ساتھی بنا کہ
بچھڑے ہوؤں کو ملا کہ تو دیکھو
سوچ سے پہرا اٹھا کہ تو دیکھو


خوابوں میں کھو گئے ہیں کتنے ارادے
کیوں بہتے پانیوں پہ بند باندھے
مایوسیوں میں آخر کیوں کھو گئے ہو
رسموں کے بندھن میں کیوں بندھ گئے
جیون کے ہر پل کو کندن بنا دو
دھوپ سے سائے میں آ کہ تو دیکھو

نئی امنگیں جگا کہ تو دیکھ
سوچ سے پہرا اٹھا کہ تو دیکھو
 
Top