م س آفس 2003 میں املا کی پڑتال

الف عین

لائبریرین
آج کل دفتر میں م س ورڈ 2003 کا اردو مواجہ استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں املا کی پڑتال کرنے میں اس غلطی کا پتہ چلا ہے کہ اس کی لغت فائل شاید محض خالص عربی کے کیریکٹرس سپورٹ کرتی ہے۔ “لغت میں شامل کریں‘ کا آپشن لینے پر کوئی وہ لفظ لغت میں شامل نہیں ہوتا جس میں غیر عربی کیریکٹرس ہیں، بڑی ے، ٹ، ڈ، ڑ، گ، ہ، ھ وغیرہ۔ اس کے علاوہ اعراب کی سپورٹ بھی نہیں ہے۔ اور نہ اضافت کا خیال رکھا گیا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
حیرت کی بات ہے، مائیکرو سافٹ اور ایسی غلطی؟
انہیں ای میل کے ذریعے اس مسئلہ سے آگاہ کرنا چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
آج کل دفتر میں م س ورڈ 2003 کا اردو مواجہ استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں املا کی پڑتال کرنے میں اس غلطی کا پتہ چلا ہے کہ اس کی لغت فائل شاید محض خالص عربی کے کیریکٹرس سپورٹ کرتی ہے۔ “لغت میں شامل کریں‘ کا آپشن لینے پر کوئی وہ لفظ لغت میں شامل نہیں ہوتا جس میں غیر عربی کیریکٹرس ہیں، بڑی ے، ٹ، ڈ، ڑ، گ، ہ، ھ وغیرہ۔ اس کے علاوہ اعراب کی سپورٹ بھی نہیں ہے۔ اور نہ اضافت کا خیال رکھا گیا ہے۔
معذرت کے ساتھ، کیا اس پی سی پر اردو سپورٹ انسٹالڈ ہے؟ اگر ہے تو پھر یہ دیکھ لیجئے گا کہ ایکسٹنڈڈ سپورٹ مختلف پروگراموں‌کے لئے بھی موجود ہے یا نہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
بات سپورٹ کی نہیں ہے۔ جن الفاظ کا صارف اضافہ کرتا ہے وہ الفاظ سوالیہ نشان کے ساتھ مشوروں میں شامل ہوتے ہیں۔ میں نے ’خاکے‘ کا اضافہ کیا کہ محض خاکہ اس کی لغت میں ہے۔ ایک بار اضافہ کرنے کے بعد یہ لفظ پھر غلط دکھاتا ہے، اور مشوروں کی فہرست میں ’خاک؟‘ ایک لفظ دیتا ہے۔ بڑی ے کے ساتھ ہی مسئلہ ہے اور چھوٹی ہ کے ساتھ۔
 
الف عین

لائبریرین
مستقل استعمال کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس میں بہت سے عام الفاظ شامل ہی نہیں۔’ آئے‘، ’گئے‘، ’جائے‘ بھی نہیں ہیں، یا اگر ہیں تو املا کے انجن نے ان کو رد کر دیا ہے کہ اس میں غیر عربی کیریکٹرس ہیں۔ جیسے
 
الف عین

لائبریرین
م س آفس کی لغت سے پتہ چلا کہ اس کی لغت کے مطابق
کیجیئے
درست املا ہے
کیجیے یا کیجئے نہیں
اتفاق سے ہماری اوہن آفس کی لغت میں بھی اکثر اسی املا کو احباب نے پروف ریڈنگ میں بھی درست مانا ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ یہ غلط ہے۔
درست کیجیے یا کیجئے، یا کیجئے ہو نا چاہیے۔ لیکن کیجیئے (ک ی ج ی ئ ے) تو پر حال میں غلط ہے۔
اسی طرح ’ہوگا‘ "ہوگی" "ہوگے" کو ایک لفظ مانا جائے یا دو الفاظ؟
 
الف عین

لائبریرین
میری ذاتی رائے: دو الفاظ ہی درست ہیں۔ لوگ ان پیج میں ٹائپ کرتے ہوئے ایسے لمبے لمبے فقرے بھی بغیر سپیس دئے ٹائپ کر دیتے ہیں، اور جس کی مثالیں اب بھی اوپن آفس کی اس ورڈ لسٹ میں ہیں۔ جیسے۔ ’ڈنرکےلیےاورکھانارات‘ کیا ایک ہی لفظ مانا جا سکتا ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مستقل استعمال کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس میں بہت سے عام الفاظ شامل ہی نہیں۔’ آئے‘، ’گئے‘، ’جائے‘ بھی نہیں ہیں، یا اگر ہیں تو املا کے انجن نے ان کو رد کر دیا ہے کہ اس میں غیر عربی کیریکٹرس ہیں۔ جیسے
حرفی قدر مبدل کے ذریعے اردو کو عربی میں منتقل کرکے چیک کریں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ محض کام چلاؤ حل ہے، یعنی عارضی طور پر عربی حروف لگا کر سپیل چیک کریں اور مکمل ہونے کے بعد پھر ان کو اردو کیریکٹرس سے بدل دیں؟؟
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
عاطف! آپ نے آفس 2007 کے لئے اردو کا لینگویج پیک کہیں‌ اپلوڈ کیا یا نہیں؟ شدت سے انتظار ہے:)
 
الف عین

لائبریرین
یہ عارف ہیں فاتح، عاطف نہیں۔
اب اس کے لئے م س آفس 2007 خریدا جائے پھر اردو پیک انسٹال کیا جائے اور تب دیکھا جائے کہ وااقعی اس کی لغت کس قابل ہے، یہ کارے دارد ہے۔ ویسے مائکروسافٹ کی سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے پیک لیکن اس کے لئے ونڈوز چوری کی نہیں ہونی چاہئے!! ورنہ مائکروسافٹ کچھ بھی انسٹال کرنے نہیں دیتا۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی مس کی سائٹ پر دیکھا تو اردو پیک کا نام نہیں ہے، ہندی ورژن میں ہیا ردو کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، پروفنگ ٹولس کئی ہندوستانی زبانوں کے ہیں جس میں اردو شامل ہے۔ کیا یہ محض مقتدرہ کی سائٹ پر ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
یہ عارف ہیں فاتح، عاطف نہیں۔
اب اس کے لئے م س آفس 2007 خریدا جائے پھر اردو پیک انسٹال کیا جائے اور تب دیکھا جائے کہ وااقعی اس کی لغت کس قابل ہے، یہ کارے دارد ہے۔ ویسے مائکروسافٹ کی سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے پیک لیکن اس کے لئے ونڈوز چوری کی نہیں ہونی چاہئے!! ورنہ مائکروسافٹ کچھ بھی انسٹال کرنے نہیں دیتا۔

اوہ! معذرت خواہ ہوں عارف۔
جی اعجاز صاحب ونڈوز تو انور مسعود صاحب کی "بَنَین" کی طرح نہ صرف چیز اصلی ہے بلکہ "مونہوں بولدی" بھی ہے:grin: لیکن مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ سے لینگویج پیک ڈاؤنلوڈ کرنا شاید مفت میں ممکن نہیں۔ اُس کی علاحدہ سے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
عارف! بھائی اگر ممکن ہو تو ربط دے دو ہمیں بھی۔
 
Top