تعارف میں ہوں چوہدری پرویز

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید پرویز۔ بہت دیر کی یہاں آنے میں، ورنہ عزیزم گوگل تو کسی بھی اردو لفظ کی تلاش کے پہلے یا دوسرے ہی صفحے پر اردو محفل کا کوئی ربط پیش کر دیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کسی کو cp34 کا علم ہو تو اردو محفل کے تھانے میں اطلاع دے کر ثواب دارین کمائیں۔ خود پڑھیں تو واپس آ جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
 
چوہدری صاحب لگتا ہے آجکل گجرات کے چوہدریوں کی سیاسی سرگرمیاں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

خوش آمدید جناب۔
 
چوہدری صاحب لگتا ہے آجکل گجرات کے چوہدریوں کی سیاسی سرگرمیاں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

خوش آمدید جناب۔
بہت شکریہ ، ویسے ان کے سوالات دیکھ کے مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے ، :atwitsend: شمشاد بھائی ، شما چاہتا ہوں
شادی شہداؤں میں شامل ہوئے کتنا عرصہ گزر گیا؟
کیا پوچھتے ہو غالب،:sleep:
دل جلانے والے سوالات پر مکمل پابندی ہونی چاہئے ،

ویسے کچھ ہی سال ہوئے ہیں ۔:cigarette:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے آپ کو محفل میں آئے اور آپ این آئی سی کی بات کرنے لگے۔
اپنا بچپن تو گزرنے دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلوغت تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔

ابھی تو آپ کے تعارف کے دو صفحے بھی مکمل نہیں ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شام کا وقت تھا۔ ایک آدمی دیوار سے کان لگائے کھڑا تھا۔

پاس سے گزرتے ہوئے چوہدری صاحب نے پوچھا، "کیا سُن رہے ہو؟"

اس نے کہا "خود ہی سُن لو۔"

چوہدری صاحب بھی کان دیوار سے لگا کر کھڑے ہو گئے۔

پانچ منٹ گزر گئے، دس منٹ گزر گئے، چوہدری صاحب کو کچھ سُنائی نہ دیا تو بولے "مجھے تو کچھ سُنائی نہیں دے رہا۔"

"میں صبح سے دیوار سے کان لگائے کھڑا ہوں، مجھے ابھی تک کچھ سُنائی نہیں دیا، تو آپ کو دس منٹ میں بھلا کیا سُنائی دے گا۔" اس آدمی نے جواب دیا۔

ہُن تُسی تے سمجھ ای گئے ہووو گے۔
 
Top