تعارف میں ہوں اظہر

ماوراء

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
ماوراء نے کہا:
مجھے لگتا ہے۔۔اظہر صاحب کا کسی خلائی کمپنی یا ان کا تعلق کیمیاء سے ہے۔۔۔ :p

آپ نے بلکل صحیح پھچھانہ ۔ ۔ ۔۔ ویسے میرے بے تکلف دوست مجھے ۔ ۔ ۔ مریخی یعنی مارس کا بندہ کہتے ہیں‌ ۔ ۔ ۔

سو آپ میری باتوں میں اگر ایلن (Aalian) پن پائیں تو ۔ ۔ ۔ ۔

ہاں ۔ ۔ ۔ ۔ کیمیا گری سے پرانا تعلق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ بقول میر
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کار گہ کیما گری کا

۔۔ ۔ ۔ ۔

ہاں جی ، حسابگر (Computer) پر اپنے فرمان چلانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ سو اس دنیائے حسابگراں کا حصہ ہوں جو اس بین الاقوامی جالے کا حصہ ہے ۔ ۔ ۔۔

ویسے بھی بزبان غالب اپنا تعارف کراتے ہیں کہ

پوچھتے ہیں بنوں میں کہ کون ہے غالب
تمہیں بتلاؤ ہم تمہیں بتلائیں کیا (بلکہ کیوں :twisted: )

مریخ کا بندہ۔۔۔Aalian۔۔آپ تو ڈرا رہے ہیں۔۔۔اب ہم کیا سمجھیں۔۔کہ اردو محفل پر کوئی Aalian بستا ہے۔۔ :? :p
 
ماوراء

محفلین
اظہر صاحب۔۔۔۔

مریخ میں پانی کس رنگ کا ہے۔۔؟؟ :D

اور یہ Aalian کس ٹائپ کے ہوتے ہیں۔۔۔؟؟ :wink:
پورا نقشہ بیان کریں۔۔
 
اظہر عرصے سے کسی سائنسی بندے کی تلاش تھی آپ کی آمد سے یہ مسئلہ تو حل ہوا۔ دو سوال حاضرِخدمت ہیں

1۔ خواہشات ماپنے کا سائنسی آلہ کونسا ہے اور اس کا یونٹ کیا ہے؟ جواب کو مثال سے واضح کریں۔

2۔ نیوٹن کے سر پر اگر سیب کی جگہ تربوز گر جاتا تو وہ کشش ثقل کا قانون ڈھونڈ پاتا یا اس کا اپنا اتا پتا بھی دنیا میں نہ ملتا؟
جواب خالصتا ریاضی کی اصطلاحوں میں ہونا چایئے۔
 
اظہرالحق

محفلین
ہائے اللہ :oops: (خالص زنانہ انداز میں ) آپ لوگ تو مجھ سے “پرچہ“ حل کروانے بیٹھ گئے ۔ ۔ ۔ امتحانات سے بچپن بلکہ پچپن (55) سے ڈر لگتا ہے ۔ ۔ ۔خیر ۔ ۔ ۔ وہ کیا کہتے ہیں فیل ہونگے تو کیا نام لسٹ میں نہ ہو گا؟

سب سے پہلے راجہ جی (ویسے انداز سے “اندر“ لگتے تو نہیں )

سڑک پر دوڑتے گھوڑے کی آواز کو لکھنا ذرا مشکل ہے “دگڑ دغڑ“ ، یہ اصل میں ایک خالص سائنسی آواز ہے ، کیونکہ اس میں ردھم ہے ، ٹَک ٹُک ، ٹَک ٹُک ۔ ۔ ۔ اگر ذرا غور کریں یہ آواز آپکو گھڑی میں سنائی دے گی ۔ ۔ ایسے ہی آواز آپکو ریل گاڑی میں سنائی دے گی جو خالص سائنسی ایجادات ہیں ۔ ۔ ۔ تو گھوڑے کی آواز بھی سائنسی ہوئ نا ۔ ۔

گورے کی قدرت (اس پر مجھے اختلاف ہے ، قدرت گوری یا کالی نہیں ہوتی‌) لوہے سے پانی نکال دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جی ہاں فیرک آکسائیڈ (زنگ‌) لوہے اور آکسیجن سے مل کر بنتا ہے ، اور جب آکسیجن ہائڈروجن سے ملتی ہے تو H2O بنتا ہے جسے عرف عام میں پانی کہتے ہیں ۔ ۔ تو جب زنگ الود لوہے کو ہائیڈروجن میں رکھا جاتا ہے تو اس سے پانی نہیں نکلے گا تو کیا نکلے گا ؟ مساوات کچھ ایسی ہوگی
FeO3 + H2 -> Fe + 2H2O
ویسے کچھ زیادہ سائنسی جواب ہو گیا ہے نا ۔ ۔ عام پبلک اسے نہ پڑھے

-----------------------------
ماورا جی ، آپ بھی ماورا ہی ہیں ۔ ۔ ۔ سمجھ سے ۔۔ ۔ ابھی تک نہیں سمجھیں کہ ہم “بستی بساتے ہیں ، یہی آنند ہے “

مریخ میں پانی ۔ ۔ ۔ جس رنگ میں چاہیں حاصل کر لیں ۔ ۔ ۔ مگر پینے کے بعد کی زمہ داری پینے والے پر ہو گی ۔ ۔ ۔ اسی لئے مریخ پر کوئی بھی نہیں کہتا “ لا پلا دے ساقیا پیمانہ پیمانے کے بعد“

ایلین ۔ ۔ مجھ جیسے ہی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ بس انکے دماغ میں کافی کچھ بھرا ہوتا ہے اسلئے انکا سر کافی بڑا ہوتا ہے ، زیادہ کچھ دیکھتے ہیں اسلئے آنکھیں بڑی ہوتی ہیں ، کم کھاتے ہیں اسلئے دبلے پتلے ہوتے ہیں ، غریب ہوتے ہیں اسلئے کپڑے نہیں پہنتے ، انکے سڑکیں نہیں ہوتیں اسلئے اڑن طشتریاں استعمال کرتے ہیں (ویسے اگر یہ جواب پڑھکر آپکو انگریزی کی کوئی بھڑیے اور نانی والی کہانی یاد آئے تو اسے چربہ سمجھیے گا )

--------------------------------------------
محب ۔ ۔ اب آپکی حُب میں جواب حاضرہیں ۔ ۔ ۔ میں سائنسی بندہ نہیں ہوں ہاں سائنس مجھے پسند ضرور ہے کہ یہ انسان کو انسان بناتی ہے ، اور اسے غور کرنے پر مجبور کرتی ہے (قرآن بار بار غور کرنے کو کہتا ہے ، پر “سانوں کی“)

خواہشات ماپنے کا آلہ “ٹی وی“ ہے مثال واضح طور پر اسکے اشتہارات ہیں ۔ ۔ ۔

دیکھیے ۔ ۔۔ نیوٹن کے سر پر اگر تربوز گرتا تو ۔ ۔ ۔ بھی ایک ہی سپیڈ سے گرتا کیونکہ اس سے کافی عرصہ پہلے گلیلیو بھائی نے کہا تھا کہ بھاری ہلکی چیزیں ایک ہی رفتار سے گرتی ہیں ۔ ۔ ۔ اسلئے تربوز گرنے سے بھی نیوٹن وہ ہی نتیجہ اخذ کرتا جو اسنے سیب سے کیا تھا ریاضی کا فارمولا حاضر ہے

سیب کے لئے فارمولا

S x M x D x G = نیوٹن کا پہلا قانون

تربوز کے لئے فارمولا

T x M x D x G = نیوٹن کا پہلا قانون

جہاں T = تربوز
S = سیب
M = ماس (انگریزی والا)
D = کیمیت (Density)
G = کشش ثقل ( جوایک مستقل ہے )

سو حسابی مساوات کے مطابق کیونکہ LHS = RHS ہے اسلئے مساوات سیب برابر ہو گی مساوات تربوز کے ۔ ۔ ۔

--------------------------------
اور خدارا ۔ ۔ ۔ اب میرا مزید امتحان نہ لئجئے مجھے فیل ہونے پر بڑی مار پڑتی ہے گھر سے ، پہلے اماں ابا مارا کرتے تھے اب “بیگم“ مارے گی تو اچھا امپریشن نہیں پڑے گا نا پڑوسن اوہ سوری پڑوسیوں پر 8)
 
فرخ

محفلین
بھئی یہ نیوٹن والا معاملہ ابھی صاف نہیں ہوا۔
اب خود بتائیں، اگر پتھر اور روئی آپ کے سر پر ایک ہی رفتا سے گریں، تو کونسی چیز زیادہ خطرناک ہوئی اور کیوں؟
امید ہے، اسکا جواب آپ آسانی سے دیں گے، پھر ظاہر ہے، اگر نیوٹن کے سر پر تربوز گرتا تو پتا نہیں اس کی یاداشت بھی باقی رہتی یا نہیں۔

شائید اسی لئے قدرت، تربوزوں کو درختوں پر نہیں اگاتی۔۔۔۔۔:wink:

ویسے ایک بات تو بتائیں۔ اتنی سائنسی باتیں سن کر آپکی بیگم آپ کو کچھ نہیں کہتیں کیا :?: ۔ یہ بات آپ کے پڑوسیوں سے پوچھنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔

:
 
اظہرالحق

محفلین
فرخ نے کہا:

یار ۔ ۔ ۔ مجھ سے سائنسی جواب مانگا گیا تھا ۔ ۔ ۔ اسلئے سائنس کی زبان میں دیا ۔ ۔ ۔ ویسے آخری اطلاعات آنے تک ۔ ۔ ۔ گلیلیو کو یہ بات کہنے کی سزا ملی تھی اور اسنے سائنس سے توبہ بھی کر لی تھی ۔۔ ۔ مگر پچھلے دنوں تقریباً تین سو سال بعد اسکی باتوں کو مان کر اسے معاف کر دیا تھا ۔ ۔ ۔ اور اسکی روح کو “مکتی“ دلائی گئی تھی

ویسے یہ بات ایسی ہی ہے کہ پھول مارا جائے کسی کو گملے کے ساتھ ۔ ۔ یا بنا گملے کے ۔۔ ۔

رہی بات قدرت کی تو ۔ ۔ ۔ بھائی کچھ کام قدرت کے ہوتے اور کچھ پیر قدرت اللہ کے شاید سوال پوچھنے والے نے پیر قدرت کے حوالے سے پوچھا ہو گا

ارے بیگم سے سائنسی باتیں کرتا کون ہے ۔ ۔ ۔ آجکل کی بیگمیں بقلم خود سائنسدان ہوتی ہیں ، ہر طرح کے نسخے و فارمولے موقعہ پر ہی بنا لیتیں ہیں ۔ ۔ ۔

رہی بات پڑوسیوں کی تو بھائی میرے ایک طرف “فلپینو“ ہیں اور دوسری طرف “ملواری“ ۔ ۔ ۔ سو دونوں اردو سے نابلد ہیں ۔ ۔ ۔ اور ہماری بیگم ہمیں صلواتیں انگریزی کے بجائے “دیسی“ زبانوں میں سناتی ہیں ۔ ۔ ۔ جو خود میری سمجھ میں نہیں آتیں (آپس کی بات ہے ) :twisted:
 
فرخ

محفلین
یار، یہ پوسٹ بھابھی تو نہیں پڑھتیں کیا؟
اور آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں، کہ “پڑوسن“ ملواری ہے یا فلپینو :)

اسے کہتے ہیں جیسے کو تیسا۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو سائینس کا بخار تھا، تو بھائی بیگم بھی ایسی ھی ملنی تھی جو اپنے آپ میں خود ایک سائنسدان ہو۔ بڑے خوش نصیب ہو یار۔
:D
 
ُپڑوسن کی بات رہنے دو بھیا ۔ ۔۔ ۔ کیونکہ

دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
نام آئے گا “تمہارا“ یہ کہانی پھر سہی

یہ “تمہارا“ سے مراد “پڑوسن“ ہی ہے ۔ ۔ ۔ اگر سب بتا دیا ۔ ۔ ۔ تو بعد کا حال بتانے کے لئے ۔ ۔ ۔ مجھے ہسپتال سے لوگ ان ہونا پڑے گا :wink:
 
ماوراء

محفلین
ایلین ۔ ۔ مجھ جیسے ہی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ بس انکے دماغ میں کافی کچھ بھرا ہوتا ہے اسلئے انکا سر کافی بڑا ہوتا ہے ، زیادہ کچھ دیکھتے ہیں اسلئے آنکھیں بڑی ہوتی ہیں ، کم کھاتے ہیں اسلئے دبلے پتلے ہوتے ہیں ، غریب ہوتے ہیں اسلئے کپڑے نہیں پہنتے ، انکے سڑکیں نہیں ہوتیں اسلئے اڑن طشتریاں استعمال کرتے ہیں (ویسے اگر یہ جواب پڑھکر آپکو انگریزی کی کوئی بھڑیے اور نانی والی کہانی یاد آئے تو اسے چربہ سمجھیے گا )

اظہر صاحب۔۔کہیں یہ آپ نے اپنا حلیہ تو نہیں بیان کر دیا۔۔۔ :? :p
 
بھائی صاحب ادھر بار بار پڑوسن کا ذکر شریف کرکے آپ بڑا رسک لے رہے ہیں، ہمارے پاس یہاں خفیہ پولیس والے موجود ہیں، جو بندے کی بیگمات تک “ پہنچ“ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے! تیں۔
اور پھر اگر آپ کی بیگم نیٹ استعمال نیں‌بھی کرتیں تو فون تو کرنی ہیں، اگر ہاں تو بس نکل لو۔ نہیں تو باقی کی وردات اپنے “ شمشاد“ صاحب سے پوچھ لیں۔ کہ ادھر کی خواتین نے ان کے گھر جا فون کیا اور اسکے بعد انکو اتنی مار پڑی کہ اللہ توبہ، پھر بیغم صاحب نے بطور قسم عمرہ بھی کروایا کہ توبہ پکی رہے۔ جی
 
فرخ

محفلین
ماوراء نے کہا:
ایلین ۔ ۔ مجھ جیسے ہی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ بس انکے دماغ میں کافی کچھ بھرا ہوتا ہے اسلئے انکا سر کافی بڑا ہوتا ہے ، زیادہ کچھ دیکھتے ہیں اسلئے آنکھیں بڑی ہوتی ہیں ، کم کھاتے ہیں اسلئے دبلے پتلے ہوتے ہیں ، غریب ہوتے ہیں اسلئے کپڑے نہیں پہنتے ، انکے سڑکیں نہیں ہوتیں اسلئے اڑن طشتریاں استعمال کرتے ہیں (ویسے اگر یہ جواب پڑھکر آپکو انگریزی کی کوئی بھڑیے اور نانی والی کہانی یاد آئے تو اسے چربہ سمجھیے گا )

اظہر صاحب۔۔کہیں یہ آپ نے اپنا حلیہ تو نہیں بیان کر دیا۔۔۔ :? :p

emot371225ew.gif

بھئی، اظہر بھائی نے جو بھابھی اور پڑوسیوں کے حالات بتائے ہیں، ان سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے :twisted:
 
اظہرالحق

محفلین
ماورا جی ، ہمارا حلیہ اور جثہ کافی بڑا ہے اس مین ایلین والے حلیے کے کم سے کم پانچ چھہ سما سکتے ہیں :wink:

راجہ جی ، آپ دھمکی دے رہے ہیں “چاہ“ پی رہے ہیں‌ 8)

بیگموں سے ڈرنے والے اے “راجہ“ نہیں ہم

لفظ بیگم کی جگہ بیگموں احتیاط کے طور پر استعمال کیا ہے ۔ ۔ ۔

رہی بات شمشاد صاحب کی تو آپ نے بلکہ انکی بیگم نے یہ مثل نہیں سنی کہ “کعبہ جا کہ کفر نہیں ٹوٹتا، جب تک دل سے نہ ٹوٹے“ ۔ ۔ ۔ اور باقی دلوں کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے ۔ ۔ ۔ بیگموں کو پتہ چل جائے اگر دل کا حال تو ۔ ۔ ۔ ۔ ہر شوہر ۔ ۔ ۔ ۔ ہر کسی کے لئے شو ہی بن جائے :idea:

رہی بات ہماری پڑوسن کی تو ۔ ۔ ۔ اسے پتہ ہے کہ “جنگ کھیڈ نیئں ہوندی زنانیاں دی “ ۔ ۔ ۔ اور مرد جب امن چاہتا ہو ۔ ۔ تو ۔ ۔ ۔

باقی آپ لوگ سمجھدار ہیں (کہنے میں کیا حرج ہے ) :twisted:
 
شمشاد

لائبریرین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ گھر بگڑے
بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے

اب ہر بات تو بیگمات کو نہیں بتائی جا سکتی، بس ان کے لیئے اتنا ہی کافی ہے جس سے وہ خوش ہو جائیں
 
فرخ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ گھر بگڑے
بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے

اب ہر بات تو بیگمات کو نہیں بتائی جا سکتی، بس ان کے لیئے اتنا ہی کافی ہے جس سے وہ خوش ہو جائیں

اگر یہ شعر ایسے ہو تو کیا ہی بات ہے :D
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ “دُم“ نکلے
بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے۔​

واہ واہ :D :D :D
 
اگر ہر خواہش پر “دُم“ نکلنے لگی تو پھر “دُمیں ہی دُمیں“ نظر آئیں گی۔
 
ویسے اظہر صاحب جس طرح آپ کے پڑوس میں پڑوسن ہیں اس سے تو شعر یوں بھی ہو سکتا ہے

ہزاروں پڑوسنیں ایسی کہ ہر پڑوسن پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے
 
Top