میں گروپ کو ڈیلیٹ نہیں کرسکتا ؟

السلام علیکم!
دوستو کیسے ہیں آپ سب ؟آپ کی مہربانی سے الحمد للہ میرا فورم بہت اچھا کام کر رہا ہے لیکن اس میں ایک پریشانی آپڑی ہے۔ مجھے ماہرین سے یہ جاننا ہے کہ میں نے اپنے فورم سی ایچ موڈ میں ناظم نام کا گروپ بنایا ہے

56420267zy4.jpg


اب میں اسے ختم کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے یہ میسج ملتا ہے

99060264ua4.jpg


بتلائیں اس گروپ کو کیسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے؟

دعاگو/دعاجو
 

زیک

مسافر
کیا آپ گروپ ڈیلیٹ کرنے کے لئے وہی لاگ‌ان اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں جس سے گروپ بنایا تھا؟ کیا وہ ایڈمن اکاؤنٹ ہے؟

کیا گروپ خالی ہے؟ اگر نہیں تو پہلے اسے خالی کر کے دیکھیں۔
 
ہاں زیک بھائی اسی اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جس سے گروپ بنایا تھا۔ گروپ خالی کر کے بھی دیکھ لیا ہے لیکن گروپ وہیں کھڑا ہے۔
 
زنک بھائی مسلہ یوں حل ہوا کہ میں نے لوکل سرور پر فورما اور اس پر سی ایچ موڈ انسٹال کیا اور لوکل سرور پر انسٹال گروپ اور اپنی سائٹ کے گروپ کے ساتھ موازنہ کیا تو غلطی یہ سامنے آئی کہ میں مین ایڈمنسٹریٹ کا نام تبدیل کرکے ناظم رکھ دیا تھا سو غلطی نظر آجانے کے بعد اسے درست کرنا مسلہ نہ رہا۔
 
Top