حفیظ جالندھری میں کیا ہوں اس خیال سے لگتا ہے ڈر مجھے

صائمہ شاہ

محفلین
میں کیا ہوں اس خیال سے لگتا ہے ڈر مجھے
کیوں دیکھتے ہیں غور سے اہلِ نظر مجھے

لے جاو ساتھ ہوش کو اے اہلِ ہوش جاو
ہے خوب اپنی بے خبری کی خبر مجھے

بدلی ہوئی نگاہ کو پہچانتا ہوں میں
دینے لگے پھر آپ فریبِ نظر مجھے

گم ہو گیا ہوں بے خودئ زوقِ عشق میں
اے عقل جا کے لا تو ذرا ڈھونڈ کر مجھے

میں اپنی زندگی کو بُرا کیوں کہوں حفیظ
رہنا ہے اس کے ساتھ میاں عُمر بھر مجھے
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب انتخاب ہے
میں اپنی زندگی کو بُرا کیوں کہوں حفیظ
رہنا ہے اس کے ساتھ میاں عُمر بھر مجھے
بہت دعائیں
 

عمراعظم

محفلین
گم ہو گیا ہوں بے خودئ زوقِ عشق میں
اے عقل جا کے لا تو ذرا ڈھونڈ کر مجھے
واہ محترمہ۔ بہت خوبصورت کلام کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔مندرجہ بالا شعر تو حاصلِ کلام لگتا ہے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
گم ہو گیا ہوں بے خودئ زوقِ عشق میں
اے عقل جا کے لا تو ذرا ڈھونڈ کر مجھے

لا جواب۔۔
بہت شکریہ غدیر
بہت خوب!

جزاکِ اللہ خیرا!
شکریہ
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب انتخاب ہے
میں اپنی زندگی کو بُرا کیوں کہوں حفیظ
رہنا ہے اس کے ساتھ میاں عُمر بھر مجھے
بہت دعائیں
شکریہ نایاب بھائی
واہ شاہ صاحبہ۔۔۔ بہت خوب
گم ہو گیا ہوں بے خودئ زوقِ عشق میں
اے عقل جا کے لا تو ذرا ڈھونڈ کر مجھے
شکریہ نیرنگ
گم ہو گیا ہوں بے خودئ زوقِ عشق میں
اے عقل جا کے لا تو ذرا ڈھونڈ کر مجھے
واہ محترمہ۔ بہت خوبصورت کلام کا انتخاب کیا ہے آپ نے۔مندرجہ بالا شعر تو حاصلِ کلام لگتا ہے۔
انتخاب پسند فرمانے کا شکریہ
 
Top