تعارف میں کون ہوں؟

شعیب صفدر

محفلین
وکیل بھیا ایک بار ہی کرنے دیں ناں سارے سوال
مجھ سے صبر نہیں ہوتا

صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور جلدی کا کام شیطان ہے!! اور میں چاہتا ہوں آپ کو میٹھا ملے!!
لہذا ایک ہی بار میں میں سب نہیں اس سے سونے کے انڈے کا وسیلہ بھی ختم ہو گیا تھا یاد ہے ناں بچپن کی کہانی؟؟
 

مقدس

لائبریرین
صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور جلدی کا کام شیطان ہے!! اور میں چاہتا ہوں آپ کو میٹھا ملے!!
لہذا ایک ہی بار میں میں سب نہیں اس سے سونے کے انڈے کا وسیلہ بھی ختم ہو گیا تھا یاد ہے ناں بچپن کی کہانی؟؟

یعنی کہ مجھ معصوم کو آپ کی بات ماننی پڑے گی وکیل بھیا
 

نایاب

لائبریرین
محترم شعیب صفدر صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید

یہ جو لفظ " ایڈوکیٹ " استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیا یہ انگریزی کا اک ہی لفظ ہے یا کہ دو یا تین لفظ ؟
اور اس کا اردو میں لفظی ترجمہ کیا ہو سکتا ہے ۔ ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
با ضابطہ خوش آمدید شعیب صاحب ۔

شعیب صاحب آپ نے ایک وکیل ہوتے ہوئے بھی دوسروں کو سوال کرنے کی اجازت دی ہے تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال آپ سے یہ کہ کیا اس شعر میں فیض مرحوم نے عزت مآب جناب چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہم کلام ہونے کا شرف حاصل کیا ہے :)

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟
منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے
 

شعیب صفدر

محفلین
یہ جو لفظ " ایڈوکیٹ " استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیا یہ انگریزی کا اک ہی لفظ ہے یا کہ دو یا تین لفظ ؟
اور اس کا اردو میں لفظی ترجمہ کیا ہو سکتا ہے ۔ ؟

جہاں تک میرے ناقص علم کی بات ہے تو یہ ایک ہی لفظ ہے سنا ہے انگریزی کی دوسرے کئی الفاظ کی طرح اس کا ماخذ بھی لاطینی لفظ ہے جو کہ شاید advocatus ہے باقی اصل حقیقت تو کوئی صاحب علم ہی بتا سکتا ہے۔
اردو میں درست لفظ وکیل ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
کیا اس شعر میں فیض مرحوم نے عزت مآب جناب چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہم کلام ہونے کا شرف حاصل کیا ہے :)

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟
منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے

میرا خیال ہے یہ ہر اُس منصف کے لئے ہے جو انصاف نہیں کرتا ۔
 

میر انیس

لائبریرین
ایک ایسے رکن کو خوش آمدید کہنا جو شروع کے 10 محفلین میں سے ایک ہو مجھے تو بہت عجیب لگ رہا ہے لیکن پھر بھی رسمِ زمانہ سے مجبور ہو کر کہ ہی دیتا ہوں ۔۔۔۔
خوش آمدید شیعیب اس محفل کو رونق بخشنے کا شکریہ
 

میر انیس

لائبریرین
وسیے مجھ کو یاد ہے کہ تم نےکہا تھا کہ میں محفل میں مراسلات صرف پڑھتا ہوں پر جواب نہیں دیتا تو میں نے ہی گذارش کی تھی کہ کم از کم عید ملن کے احوال پر جو تحاریر آئیں ان پر تو جواب دے ہی دی ہی دینا
 

محمد امین

لائبریرین
سچی بات ہے کوئی بھی ایک زبان روانگی سے نہیں بولتا!! مگر جب کبھی روانگی سے بول رہا ہوتا ہوں تو جملوں میں اردو، پنجابی اور انگریزی ہے الفاظ پائے جاتے ہیں!!!
کونسی زبانیں روانی سے بولنا آتی ہیں؟

صابر بھائی۔۔۔جناب کو ہم نے ایک ہی زبان بولتے پایا۔۔۔وہ ہے مزاح سے بھرپور میٹھی میٹھی زبان ۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
ایک ایسے رکن کو خوش آمدید کہنا جو شروع کے 10 محفلین میں سے ایک ہو مجھے تو بہت عجیب لگ رہا ہے لیکن پھر بھی رسمِ زمانہ سے مجبور ہو کر کہ ہی دیتا ہوں ۔۔۔ ۔
خوش آمدید شیعیب اس محفل کو رونق بخشنے کا شکریہ
اچھا!!!!
 
Top