تعارف میں کون ہوں؟

مرزا عباس

محفلین
ميں کون ہوں، کہاں ہوں؟
بظاہر ان سادہ سے سوالوں کا جواب يہ ہے کہ ميرا نام غلام عباس ہے۔
میرا تعلق جلالپورجٹاں سے ہے۔ ميں ازلي طالب علم ہوں۔ فزکس، بيالوجي،
فلسفہ اور اقباليات ميرے پسنديدہ مضامين ہيں۔ مجھے تھري ڈي گرافکس
اور اليکٹرانکس کے تجربات کرنااچھا لگتا ہے۔ مجھے موسيقي سے لگاو ہے
اور ميں ہارمونيم سیکھنے کی تقریبا ناکام کوشش کر چکاہوں۔
اب یہ تو تھا ان بظاہر سادہ سوالوں کا جواب مگر حقیقت کیا ہے بقول اقبال
مکانی ہوں کہ آزادہ مکاں ہوں؟
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست
مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت ہمارے ساتھ اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 

محمد وارث

لائبریرین
بقول اقبال

مکانی ہوں کہ آزادہ مکاں ہوں؟
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست
مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں


وہی اصلِ مکان و لا مکاں ہے
مکاں کیا شے ہے؟ اندازِ بیاں ہے
خصر کیوں کر بتائے، کیا بتائے
اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے

اردو محفل پر خوش آمدید مرزا عباس صاحب!
 

الف نظامی

لائبریرین
علی عباس جلالپوری سے ملتا جلتا نام۔ لیکن وہ جلالپور شریف ضلع جہلم کے ہیں اور آپ جلالپور جٹاں کے۔
اردو محفل پہ خوش آمدید ۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید عباس صاحب !‌ موسیقی کے اسرار رموز سے واقف لگتے ہیں-
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو! :)
 

زینب

محفلین
:grin:
ميں کون ہوں، کہاں ہوں؟
بظاہر ان سادہ سے سوالوں کا جواب يہ ہے کہ ميرا نام غلام عباس ہے۔

مکانی ہوں کہ آزادہ مکاں ہوں؟
جہاں میں ہوں کہ خود سارا جہاں ہوں؟
وہ اپنی لامکانی میں رہیں مست
مجھے اتنا بتا دیں میں کہاں ہوں


لگتا ہے آپ ابھی بس سے اترے ہیں اپ کو چکر ارہے ہیں جو اپ کو صیح لوکیشن سمجھ نہیں ارہی کہ اپ کہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
:grin: خوش آمدید
 
خوش آمدید جناب آپ نے تو آتے ہی مکاں اور لامکاں کی بحث چھیڑ دی حضور ذرا قیام تو کریں پھر مکاں کا بھی پتہ چل جائے گا۔
 

بلال

محفلین
عباس بھائی محفل پر خوش آمدید۔۔۔ مجھے امید ہے آپ کا یہاں وقت اچھا گزرے گا۔۔۔ لیکن آتے رہیں تو۔۔۔
پہلے بھی آپ ایک دن صرف ایک پوسٹ کر کے بہت دن غائب ہو گئے تھے اور آج پھر کافی دنوں بعد نظر آئے ہیں۔۔۔ لیکن اب امید ہے کہ آتے رہیں گے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
آپ اس وقت اردو محفل میں ہیں، اور بالکل درس جگہ میں ہیں۔
اسلئے آپ کا استقبال ہے یہں۔
 

زینب

محفلین
ابھی ان کا سر چکرایا ہوا ہے سمجھ نہیں پا رہے کہاں جانا تھا کہاں آنکلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوش ٹھکانے آئے تو کچھ بتایئں گے ہاہاہا
 

پپو

محفلین
welcome welcome جوانیاں مانوں ہسدے وسدے رہو مرزاغلام عباس جی
اے محفل یارا متراں دی اے سج دی یاراں بیلیاں نال
 

زینب

محفلین
جب اپ کا میسج سامنے ائے تو میری زبان پپو یار کی طرف جاتے جاتے صاحب کی طرف پھسل جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ شکر ہے میری زبان کا جو مجھے بچا لیتی ہے نہیں تو شمشاد بھائی مجھے اٹھا کے محفل سے باہر پھینک دیں گے اتنی بدتہزیبی پے
 
Top