فاخر رضا
محفلین
کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میں اس بچی کا اسکول گرا دیا گیا. یہ بچی اور اس کے والدین اور دیگر پانچ ہزار بچے اور اُن کے والدین گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی. یہ بچے روٹی کپڑا یا مکان نہیں مانگ رہے. یہ بچے علم کے پیاسے ہیں اور جہالت مٹانا چاہتے ہیں. دشمن کے بچوں کو پڑھانے کے دعوے دار کہاں ہیں. یہ تو ان کے اپنے بچے ہیں.