میں پاکستان ہوتا جارہا ہوں::: اشعار:::

بہت ویران ہوتا جا رہا ہوں
بہت سنسان ہوتا جا رہا ہوں

بہت اگنور کرتی ہے مجھے وہ
بلوچستان ہوتا جا رہا ہوں

تیری یادوں کی بمباری ہے ایسی
وزیرستان ہوتا جا رہا ہوں

برستی جا رہی ہے یوں نحوست
میں ہندوستان ہوتا جا رہا ہوں

ہے ڈر اپنوں کا غیروں سے زیادہ
میں پاکستان ہوتا جا رہا ہوں

(نامعلوم)
 
loneliness4ever

محفلین
میں پاکستان ہوتا جا رہا ہوں

یہ مصرع خوب یاد ہے، جون ایلیا کے شاگرد قیصر وجدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے عالمی مشاعرے میں
پورا شعر کیا، مکمل غزل پڑھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
مگر وہ شاید کچھ ایسا تھا

سب کچھ اپنا کھوتا جا رہا ہوں
میں پاکستان ہوتا جا رہا ہوں

اب معلوم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری یاداشت صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں
ان کے کہے شعر کو ٹھیک طور سے یہاں لکھا بھی ہے کہ نہیں
مگر اتنا ضرور یاد ہے کہ منچلے لڑکوں نے قیصر وجدی کی
اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے بجائے ان کو " کھوتا ۔۔۔ کھوتا " کہنا شروع کر دیا تھا

شراکت پر شکریہ بھائی۔
 
Top