میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا...اجمل خٹک کشر

حسان خان

لائبریرین
تحریک پاکستان کا دعویٰ یہ تھا کہ تمام بھارتی مسلمان ایک الگ قوم ہیں

نظریات جن سماجی حقائق کے پیداوار ہوتے ہیں، انہیں اُن حقائق سے الگ کر کے انفرادی طور پر دیکھنے سے غلط نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ تحریک پاکستان ہندوستان کے سماجی حقائق کی پیدوار تھی جہاں مسلمان 24 فیصد تھے اور جہاں سماجی تفاوت مذہب کی بنیادوں پر تھا۔ تحریک پاکستان کے اِس دعوے کو متحدہ ہندوستان کے تناظر میں دیکھیے، پاکستان کے تناظر میں نہیں۔
 

arifkarim

معطل
تمدن (civilization) اور ثقافت (culture) دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ انہیں مت ملائیے۔
آپنے یہاں تمدن کا درس دیا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ کیاکشمیری، بھارتی اور بنگالی مسلمانوں کا تمدن یکساں ہے؟ اگر نہیں تو پھر بھارتی مسلمان ایک قوم نہیں ہیں اور پاکستانی دو قومی نظریہ درست نہیں تھا۔
 

حسان خان

لائبریرین
آپ اِدھر سے اُدھر ڈولتے رہتے ہیں۔ سیدھی سی بات ہے کہ ہندو اور مسلم الگ تمدنوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور اسی بات پر بحث کا آغاز ہوا تھا۔ تحریک پاکستان، دو قومی نظریہ یہ سب چیزیں کسی دوسرے موقعے کے لیے بچا کر رکھیے۔ آپ یہ ثابت کر دیجیے کہ مجھ میں اور ہندو میں صرف مذہب کا فرق ہے ورنہ ہماری زبان، تہذیب اور تمدن یکساں ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
آپنے یہاں تمدن کا درس دیا ہے۔ اب مجھے بتائیں کہ کیاکشمیری، بھارتی اور بنگالی مسلمانوں کا تمدن یکساں ہے؟

بے شک۔ کشمیری اور شمالی بھارت کے مسلمانوں کا ایک ہی تمدن ہے۔ ہاں ثقافتی فرق ضرور ہے۔ (البتہ بنگالی تمدنی لحاظ سے بھی الگ کہے جا سکتے ہیں)۔
اسے ملحوظِ خاطر رکھیے کہ کشمیر کو سولہویں صدی میں ایرانِ کوچک کہا جاتا تھا۔
 

arifkarim

معطل
آپ اِدھر سے اُدھر ڈولتے رہتے ہیں۔ سیدھی سی بات ہے کہ ہندو اور مسلم الگ تمدنوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور اسی بات پر بحث کا آغاز ہوا تھا۔ تحریک پاکستان، دو قومی نظریہ یہ سب چیزیں کسی دوسرے موقعے کے لیے بچا کر رکھیے۔ آپ یہ ثابت کر دیجیے کہ مجھ میں اور ہندو میں صرف مذہب کا فرق ہے ورنہ ہماری زبان، تہذیب اور تمدن یکساں ہے۔
میں اس بات کو نہیں مانتا کہ محض مذہب تبدیل کر لینے سے صدیوں پرانی تہذیب، تمدن اور ثقافت بدل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر یہاں بھارت میں مسلمانوں کی آمد سے قبل زیادہ تر ہندو اور بدھمت آباد تھے۔ مسلمان یہاں پر مختلف ادوار میں مختلف راستوں سے داخل ہوئے۔ ترک، افغان، فارس، عرب جنگوں کے علاوہ بھارت میں اسلام صوفیاء اور اولیاء کرام کی تبلیغ سے بھی پھیلا۔ یعنی بعض بھارتی مسلمان ان یلغار کرنے والے مسلمانوں کی اولادیں ہیں اور دیگر قدیم ہندو اور بدھمت سے اسلام قبول کرنے والے بھارتی مسلمان ہیں۔ یوں ثابت ہوگیا کہ صرف مذہب تبدیل کر لینے تہذیب، تمدن اور ثقافت نہیں بدلتی۔ ہاں اگر جنگجو یہاں آکر بس گئے تو وہ بلاشبہ الگ قوم ہیں اور مذہب کی انفرادیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Muslim_conquest_in_the_Indian_subcontinent#Later_Muslim_invasions
http://en.wikipedia.org/wiki/Islam_in_India#Spread_of_Sufi_Islam
 

حسان خان

لائبریرین
میں اس بات کو نہیں مانتا کہ محض مذہب تبدیل کر لینے سے صدیوں پرانی تہذیب، تمدن اور ثقافت بدل سکتی ہے۔

آپ نہ مانیے، لیکن زمینی حقائق تو چیخ چیخ کر یہی کہہ رہے ہیں۔چلیں مان لیا کہ آپ مسلمانوں کی آمد سے قبل کی صدیوں پرانی ہندوستانی تہذیب سے وابستہ ہیں۔ اپ بتائیے آپ سنسکرت کے کلاسیکی ادب سے کتنی وابستگی رکھتے ہیں؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ آپ کی سنسکرت سے وابستگی صفر ہے؟ میں اور آپ نستعلیق میں کیوں محوِ کلام ہیں؟ قدیم بھارت کے دیوناگری خط میں کیوں نہیں؟ علی ہذا القیاس (ارے میں قدیم ہندوستانی تہذیب سے وابستہ ہوتے ہوئے عربی کا فقرہ استعمال کر گیا!)

یعنی بعض بھارتی مسلمان ان یلغار کرنے والے مسلمانوں کی اولادیں ہیں اور دیگر قدیم ہندو اور بدھمت سے اسلام قبول کرنے والے بھارتی مسلمان ہیں۔

آج قدیم ہندوستانیوں کی اولاد اور مسلمان یلغاریوں کی اولاد میں کوئی نسلی، تہذیبی یا تمدنی فرق آپ کو دکھتا ہو تو آگاہ کیجیے گا۔

یوں ثابت ہوگیا کہ صرف مذہب تبدیل کر لینے تہذیب، تمدن اور ثقافت نہیں بدلتی

کیسے ثابت ہو گیا؟ :) ترکی اور ہندی زبان کے نمونوں کا تو آپ نے ابھی تک جواب دیا نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ بار بار مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کو آپس میں ملا رہے ہیں۔ تحریک پاکستان کا دعویٰ یہ تھا کہ تمام بھارتی مسلمان ایک الگ قوم ہیں جو کہ بعد میں بالکل غلط ثابت ہوگیا جب سقوط ڈھاکہ عمل میں آیا، جب کشمیری مسلمانوں نے پاکستان کیساتھ شامل ہونے سے انکار کر دیا، جب بعض بلوچ، پشتون اور دیگر گروپ آج تک پاکستان سے علیحدگی کیلئے کوشاں ہیں۔ نیز آج تک بھارت میں ایک بڑی اقلیت مسلمانوں کی موجود ہے جنکو تمام شہری اور قومی حقوق حاصل ہیں۔ جہاں کسی ہندو، سکھ، مسلمان، عیسائی کو محض مذہب کی بنیاد پر الگ الگ حقوق و فرائض نہیں سونپے جاتے!
http://en.wikipedia.org/wiki/Two_nation_theory#Post-partition_debate
آپ انہیں اس طرح دیکھیں کہ وہ اس بنیاد پر الگ نہیں ہو رہے کہ ان کا مذہب الگ ہے۔ وہ اس بات پر الگ ہو رہے ہیں کہ ان کے خیال میں ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ یعنی مسئلہ سیاسی ہے نہ کہ وہ جو آپ پیش کرنا چاہ رہے ہیں :)
 

arifkarim

معطل
آپ نہ مانیے، لیکن زمینی حقائق تو چیخ چیخ کر یہی کہہ رہے ہیں۔چلیں مان لیا کہ آپ مسلمانوں کی آمد سے قبل کی صدیوں پرانی ہندوستانی تہذیب سے وابستہ ہیں۔ اپ بتائیے آپ سنسکرت کے کلاسیکی ادب سے کتنی وابستگی رکھتے ہیں؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ آپ کی سنسکرت سے وابستگی صفر ہے؟ میں اور آپ نستعلیق میں کیوں محوِ کلام ہیں؟ قدیم بھارت کے دیوناگری خط میں کیوں نہیں؟ علی ہذا القیاس (ارے میں قدیم ہندوستانی تہذیب سے وابستہ ہوتے ہوئے عربی کا فقرہ استعمال کر گیا!)
اگر آج میں بھارت یا بنگال میں ہوتا یقیناً میری سنسکرت، دیوانگری سے تھوڑی بہت واقفیت ہوتی۔ چونکہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اسلئے وہاں 1947 کے بعد سے ہندو تمدن اور ثقافت کا تقریباً خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ قائد اعظم کی پہلی کابینہ میں ہندو موجود تھے۔

آج قدیم ہندوستانیوں کی اولاد اور مسلمان یلغاریوں کی اولاد میں کوئی نسلی، تہذیبی یا تمدنی فرق آپ کو دکھتا ہو تو آگاہ کیجیے گا۔
مسلمان یلغاریوں کی اولادوں ہی میں سے یہ تحریک پاکستان کا آغاز ہوا تھا۔ آج بھی محمد بن قاسم کو پہلا ’’پاکستانی‘‘ تصور کیا جاتا ہے! :angel:
آپکا کیا خیال ہے کروڑ ہا بھارتی مسلمان اپنے آپکو کیا اسمجھتے ہوں گے؟ بھارتی یا پاکستانی؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Indian_Muslim_nationalism#Muslim_nationalism_in_India


کیسے ثابت ہو گیا؟ :) ترکی اور ہندی زبان کے نمونوں کا تو آپ نے ابھی تک جواب دیا نہیں۔
بھارت کی سرکاری زبانیں:
The official languages of the Republic of India are Standard Hindi (41% of the country speaks Standard Hindi or another Hindi dialect) and English. According to the article 343 (1) of the Constitution of India, "The Official Language of the Union shall be Hindi in Devanagari script."[22] The individual states can legislate their own official languages, depending on their linguistic demographics. For example, the state of Maharashtra has Marathi as its sole official language, the state of Punjabhas Punjabi as its sole official language, the state of Andhra Pradesh has Telugu as its sole official language, the state ofOrissa has Oriya as its sole official language, the state of Tamil Nadu has Tamil as its sole official language, the state ofKarnataka has Kannada as its sole official language and the state of Kerala has Malayalam as its sole official language, while the state of Jammu and Kashmir has Kashmiri, Urdu, and Dogri as its official languages.
صرف اردو، فارسی، ترکی،عربی کی خاطر ایک الگ قوم اور ملک کا قیام کافی نہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
اگر آج میں بھارت یا بنگال میں ہوتا یقیناً میری سنسکرت، دیوانگری سے تھوڑی بہت واقفیت ہوتی۔ چونکہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اسلئے وہاں 1947 کے بعد سے ہندو تمدن اور ثقافت کا تقریباً خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

یعنی بقول آپ کے پاکستان نے جان بوجھ کر اور زبردستی سنسکرت اور قبل از اسلام کی ہندوستانی تہذیب سے آپ کا ناطہ توڑ دیا؟ اچھا اگر ایسا ہے تو جناب ہمارے پیر و مرشد مرزا غالب تو پاکستان بننے سے پہلے کی ہستی ہیں، اور وہ تو دلی میں پیدا ہوئے تھے جہاں ہندو کثیر تعداد میں آباد تھے۔ اب ذرا بتائیے کہ مرزا غالب کے کلام میں فارسیت کتنے فیصد ہے اور ہندوستانیت کتنے؟

تکلف برطرف، ہے جانستاں تر، لطفِ بد خویاں​
نگاہِ بے حجابِ ناز، تیغِ تیزِ عریاں ہے​
مرزا غالب اپنے اشعار میں کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا کہہ کر ساسانی دور کی ایرانی رسم کا ذکر کیوں کرتے ہیں، چندرگپت یا موریہ دور کی کسی رسم کا کیوں نہیں؟غالب ہندوستان کے فرمانروا کے لیے قصیدہ لکھتے وقت اسے 'ایرج و تور و خسرو و بہرام' جیسے شاہنامہ کے ایرانی پہلوانوں سے کیوں ملاتا ہے؟ کیا ارجن، رام، کرشنا، ہنومان جیسے ہندوستانی قہرمان ہندوستانی بادشاہ کے لیے مناسب تر نہیں تھے؟ اب آپ چاہیں تو غالب کو بھی قدیم بھارتی تمدن سے وابستہ قرار دے دیں۔ کوئی کیا کر سکتا ہے۔​
 
Top