میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے۔۔۔

ساجداقبال

محفلین
ایسا ایک موضوع ابن سعید بھائی نے بھی شروع کیا تھا لیکن وہ ذرا مختلف تھا۔کرنا یہ ہے کہ آپ جو گانے، اشعار یا ڈائیلاگ یا کمرشل سنتے ہیں، آپ نے انکی پیروڈی سیاق و سباق سمیت تحریر کرنی ہے۔ ایسی چیزیں‌عمومآ‌یاد نہیں رہتیں، اسلئے جیسے ہی یاد آئیں یہ دھاگہ کھولیں اور داغ دیں۔
شروع میں کرتا ہوں:
زونگ کا کمرشل‌(اصل ڈائیلاگ)
کال؟ وہ ہے صرف 75 پیسے فی منٹ
اتنے میں تو ٹافی بھی نہ ملے

پیروڈی:
کنکشن؟ وہ صرف 150 روپے فی سِم
اتنے میں تو آٹا بھی نہ ملے

----یا پھر-----
موقعہ: کوئی کرپٹ سیاستدان جو ”چند کروڑ" کی کرپشن کر کے نیب کے ہتھے چڑھ گیا۔
کرپشن؟ وہ ہے صرف 2 کروڑ روپے
اتنے میں‌تو معافی بھی نہ ملے
(مروجہ معیارات کے مطابق صرف اربوں کی کرپشن کرنے والے قابل معافی ہیں۔)
 

ساجداقبال

محفلین
غالبآ‌ہندوستانی گانا ہے، جسکے پس منظر میں عدنان سمیع کی آواز ہے۔
اصل گانا:
آنکھیں تیری، اتنی حسیں
کہ ان کا عاشق میں ہو گیا ہوں

پیروڈی:
آنکھیں تیری، اتنی بھینگیں
کہ ان سے الرجک، میں ہوگیا ہوں




میری طرف سے فی الوقت اتنی ہی بونگیاں۔۔۔اب آپ کی باری ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
میرے ایک کولیگ جب کسی کام میں پھنس جاتے ہیں تو حمیرا ارشد کے گانے کا کچھ یوں‌حشر کرتے ہیں:
اصل بول:
گل سن، گل سن
ڈھولنا

پیروڈی:
بل شٹ، بل شٹ
ڈھولنا
 

ساجداقبال

محفلین
شیرافگن اور جوتے:
معاملے کی نزاکت سے قطع نظر میرے دماغ میں الٹی سیدھی رو چلتی ہی رہتی ہے۔

اصل بول:
جانم دیکھ لو
مٹ گئی دوریاں
میں یہاں‌ہوں، یہاں ہوں، یہاں

پیروڈی:
جنرل، دیکھ لو
پڑ گئی جوتیاں
میں یہاں ہوں، تو وہاں، وہ وہاں

میں یہاں(بار روم میں قید) تو وہاں(آرمی ہاؤس پر قابض) وہ وہاں(اعتزاز احسن)

اس سانحہ ءِ‌بار روم پر شیرافگن صاحب جنرل(ر) سے کچھ یوں بھی شکوہ کر سکتے تھے:
اصل بول:
باغوں میں پڑے جھولے
تم بھول گئے ہم کو
مگر ہم تم کو نہیں بھولے
(حامد علی خان)

پیروڈی:
باروں میں پڑے جوتے
تم بھول گئے ہم کو
مگر ہم تم کو نہیں بھولے
 

ساجداقبال

محفلین
موقعہ: جوگیندرشرما ٹو مصباح الحق۔۔۔۔آخری وکٹ 5 رنز۔۔۔۔۔آؤٹ
اصل بول:
متواااااااااااااااااااااااا
کہیں‌دھڑکنیں‌تجھ کو کیا :(

پیروڈی:
مصباح ح‌ ح‌ ح
کہیں‌دھڑکنیں‌تجھ کو کیا :mad:
 

تعبیر

محفلین
میں پاکستان میں نہیں رہتی اس لیے میری طرف پاکستانی اشتہار نہیں آتے۔
اس لیے میری طرف سے معذرت کہ مین اس تھریڈ میں حصہ نہیں لے سکتی :)
 
Top