میں نستعلیق میں بہت کچھ نیا کر سکتا ہوں

مھر رشید

محفلین
نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگتا ہے کہ نستعلیق میں میں بہت کچھ نیا کر سکتا ہوں۔مجھے اچھا نہیں لگ رہا کہ اپنے بارے میں‌اس طرح کہوں مگر کیا کروں یہ دل ہے کہ مانتا نہیں۔ اور جس دن اقبال عظیم۔۔بصد معذرت۔۔۔ کا کام دیکھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقین سا ہوگیا کہ میں خطاطی اور خا ص طور پر نستعلیق میں پاکستان کے اندر ہی نہیں بلکہ پوری نستعلیق دنیا میں کچھ نیا کر سکتا ہوں۔ مجھے معاف کیجیے گا۔مگر دل کا خیال لکھ دیا ۔ باربار معذرت
 
فاتح

لائبریرین
مہر صاحب، محفل پر آپ کو خطاطی اور اردو فونٹ سازی کے عاشقان ملیں‌گے اور یقیناً آپ بہت کچھ نیا کر سکتے ہیں‌کہ اگر بالغ النظری سے دیکھا جائے تو اس شعبہ میں‌اب تک ہوا ہی کیا ہے؟
آپ کے اوتار دیکھ کر ہی عاشق ہو گئے ہیں ہم تو آپ کے اور آپ کی جانب سے نستعلیق میں جدت لانے کے منتظر ہیں ۔
اگر نا گوار خاطر نہ گزرے تو اپنے کچھ فن پارے محفل پر شیئر بھی کیجیے گا اور اپنا تفصیلاً تعارف بھی ضرور کروائیے گا۔
 
ضرور سر!
ابھی کچھ خاص انڈرسٹینڈنگ نہیں اس فورم کو یوز کرنے کی۔ مقامات کا علم بھی ٹھیک ٹھیک نہیں ۔جلد ہی اپنی کاوشیں اور تفصیلی تعارف پیش کرونگا۔ بس ذرا فورم کو سمجھ لوں تھینکس
 
فاتح

لائبریرین
ضرور سر!
ابھی کچھ خاص انڈرسٹینڈنگ نہیں اس فورم کو یوز کرنے کی۔ مقامات کا علم بھی ٹھیک ٹھیک نہیں ۔جلد ہی اپنی کاوشیں اور تفصیلی تعارف پیش کرونگا۔ بس ذرا فورم کو سمجھ لوں تھینکس

یہاں پر آپ کو محفل کے تمام زمرے اور ان کے متعلق تعارفی کلمات ملیں‌گے۔ جب کہ تعارف کے اس زمرے میں‌نیا دھاگہ کھول کر اس میں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
مزید کسی دشواری کی صورت میں‌بلا تکلف رابطہ کیجیے گا۔
 
مھر رشید بھائی آپ اپنے کچھ فن پارے پیش کیجئے گا اور جب آپکو خود اتنا یقین ہے تو پھر تو ہمیں ہے ہی بس آپکی طرف سے کچھ نمونے پیش کرنے کا انتظار ہے
 
مغزل

محفلین
مہر رشید صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے ’’مہر‘‘ ہائے ہّوز کی بجائے چشم سے لکھا ہے ، کوئی خاص وجہ ؟
دوم یہ کہ اگر آپ کراچی میں ہیں تو کیا ملاقات کی صورت ہے ؟
سوم یہ کہ آپ کے ایک ہم نام اشتہار سازی کے اداروں سے وابستہ ہیں ، ’’ مہر شباب ‘‘ ، کیا اس طرز پر کام کرنا پسند کریں گے ؟؟
آپ کے اوتار میں ’’ نستعلیق میں دیوانی ‘‘ کا تجربہ خاصا خوشگوار ہے ۔ کتبے ارسال کیجیے ، ہم ایسے آپ سے سیکھنا چاہیں‌گے۔
والسلام
 
باسم

محفلین
نستعلیق کا یہ نیا انداز بہت اچھا لگ رہا ہے
7159017-e9f.jpg
 
مغزل

محفلین
شکریہ جناب لیکن یہ تجربہ پہلے ہوچکا ہے ،۔۔ میں نے شاید 1903 کے ایک کیلنڈر میں یہ کام دیکھا ہے ، اس میں نستعلیق کو گہنایاگیا ہے ،
مہر صاحب جانے کہاں ہوں ۔، مگر ان کے ہاں نسخ ، تعلیق اور دیوانی کا تجربہ آنکھوں کو بھلا لگ رہا ہے ، انہی کے کام کا انتظار ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں مہررشید نے کوئی اور سائٹ بنا کر اس پر کام کرنا شروع کیا ہے، لیکن اس کا ربط ابھی میرے پاس نہیں ہے۔
 
Top