حبیب جالب میں غزل کہوں تو کیسے کہ جدا ہیں میری راہیں ::غزل

یاسر شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 8, 2019

  1. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    غزل
    حبیب جالب


    میں غزل کہوں تو کیسے کہ جدا ہیں میری راہیں
    مرے ارد گرد آنسو ،مرے آس پاس آہیں

    نہ وہ عارضوں کی صبحیں نہ وہ گیسوؤں کی شامیں
    کہیں دور رہ گئی ہیں مرے شوق کی پناہیں

    نہ فریب دے سکے گی ہمیں اب کسی کی چاہت
    کہ رلا چکی ہیں ہم کو تری کم سخن نگاہیں

    کہیں گیس کا دھواں ہے کہیں گولیوں کی بارش
    شبِ عہدِ کم نگاہی تجھے کس طرح سراہیں

    کوئی دم کی رات ہے یہ ،کوئی پل کی بات ہے یہ
    نہ رہے گا کوئی قاتل ، نہ رہیں گی قتل گاہیں

    میں زمیں کا آدمی ہوں، مجھے کام ہے زمیں سے
    یہ فلک پہ رہنے والے مجھے چاہیں یا نہ چاہیں

    نہ مذاق اڑا سکیں گے مری مفلسی کا جالب
    یہ بلند بام ایواں ،یہ عظیم بارگاہیں ​
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 8, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,263
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اس فونٹ میں اٹالک سٹائل عجیب لگتا ہے بلکہ بگڑ ہی جاتا ہے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    عاطف بھائی اب دیکھیے -میرے پاس نستعلیق نہیں اس وجہ سے اچھا لگ رہا تھا- :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,263
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بھئی مجھے تو اب بھی ترچھا بانکا نستعلیق ہی نظر آرہا ہے یعنی اٹالک :) ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    لیجیے ڈبل پتی نہیں اب بالکل سادہ خوشبو پان کھائیے -:)
     
  6. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,263
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ابھی بھی راجا جانی باقی ہے۔ :)
    کچھ اور ہی مسئلہ تو نہیں ہے :)
     
  7. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    859
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھئی اب تو آپ کو عینک صاف کرنی پڑے گی:cool:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,027
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اٹالک تھا، اب مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,263
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ! اب آیا سادہ خوشبو کا مزہ ۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    واہ!

    کوئی دم کی رات ہے یہ ،کوئی پل کی بات ہے یہ
    نہ رہے گا کوئی قاتل ، نہ رہیں گی قتل گاہیں

    حقیقت! مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر