میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں

نور وجدان

لائبریرین
میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
ترے احساس میں ڈھلتی جارہی ہوں
ان شاء اللہ! موسم بہار آنے کو ہے
وصل کی آرزو میں دن کٹ رہے ہیں
تیری یاد کے دیپک مجھ میں امنگ بھر رہے ہیں
تیرے احساس نے جاوادں جام الفت پلا دیا ہے
میں تری چاہت میں گنگناتی ہوئی وہ کوئل ہوں
جو ترے احساس کی روشنی میں پھڑپھڑاتی رہتی ہے
تری صورت ہے کہ میری صورت کہ میں سراپا نور ہوگئی ہوں
تری قربت کے نشے میں گم ہوں،
ہتھیلیاں ترے نام کے جگنو لیے ،
آنکھیں تری باتوں کا خمار لیے
خوابوں کی سرزمین پر تم کو تکتی ہوں ۔۔
تم سیہ رات پر چاند کی تشبیہ لیے
میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
ترے احساس میں ڈھلتی جارہی ہوں
 

نور وجدان

لائبریرین
جناب محمد خرم یاسین کی مہربانی ۔۔۔انہوں نثری کی طرف توجہ دیتے اس کو بہتر اور سنورے انداز میں پیش کیا جس کے لیے ان کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں
میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
اس احساس میں ڈھلتی جارہی ہوں
لگتا ہے جلدبہار ہوگی
بہار جو کہ وصل و خمار ہوگی
کہ تیری یاد کا دیپ احساس کی ہلکی آنچ پہ
جوشِ تمنا بڑھا رہا ہے
جی اٹھنے کی امنگ جگا رہا ہے
اب میں کوکتی کوئل ہوں
جو اک سرشاری میں اڑتی جارہی ہے
جس کو اونچا ہوا اڑا رہی ہے
کہ پلکوں پہ بیٹھے جگنو بھی
نئی راہیں دکھا رہے ہیں
یہ بتارہے ہیں
کہ میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
 
جناب محمد خرم یاسین کی مہربانی ۔۔۔انہوں نثری کی طرف توجہ دیتے اس کو بہتر اور سنورے انداز میں پیش کیا جس کے لیے ان کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں
میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
اس احساس میں ڈھلتی جارہی ہوں
لگتا ہے جلدبہار ہوگی
بہار جو کہ وصل و خمار ہوگی
کہ تیری یاد کا دیپ احساس کی ہلکی آنچ پہ
جوشِ تمنا بڑھا رہا ہے
جی اٹھنے کی امنگ جگا رہا ہے
اب میں کوکتی کوئل ہوں
جو اک سرشاری میں اڑتی جارہی ہے
جس کو اونچا ہوا اڑا رہی ہے
کہ پلکوں پہ بیٹھے جگنو بھی
نئی راہیں دکھا رہے ہیں
یہ بتارہے ہیں
کہ میں تیری چاندنی بنتی جارہی ہوں
شکریہ۔ جزاک اللہ :)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
محترم خرم یاسین بھائی نے خوب تراشا ہے ۔ بلاشبہ
کوکتی کا کیا مطلب ہے؟
کوئل کی بولی ۔ یا آواز
کہتے ہیں کوئل جب اپنے خالق کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہجر کا ذکرکرتی ہے تو " کو کو " کی صدا پھیلتی ہے فضاؤں میں
کوئل کی کوک ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہجر کا استعارہ بھی کہلاتا ہے ۔ شاید
بہت دعائیں
 
Top