میں اپنےاردوبلاگ کاتھیم تبدیل کرناچاہتاہوں۔

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

میں اپنے اردوبلاگ کاتھیم تبدیل کرناچاہتاہوں۔ میں اس کونئےاندازسےازسرنوتبدیل کرناچاہتاہوں۔ اسکوتبدیل کرنےکےلیےمجھےکیاکرناہوگا۔ ذراتفیصل سےبتادیں کیونکہ پروگرامنگ سےتھوڑاتھوڑاشغل ہےزیادہ نہیں۔ اسلیےتفصیل سےبتادیجئےمہربانی ہوگی(شکریہ)

میرے بلاگ کاموجودہ تھیم یہ ہے۔wp-content/themes/winterday-10

http://javediqbal.ueuo.com

والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب یہ نئے انداز سے ازسرنو کس طرح ہوتا ہے؟
ورڈپریس کا تھیم بدلنے کے لیے پروگرامنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف نئی تھیم اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے wp-content/themes فولڈر میں اپلوڈ کرکے اسے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں انیبل کرنے کی ضرورت پیش‌ آئے گی۔ ورڈپریس کے لیے اردو کی لاتعداد تھیمز دستیاب ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ جو تھیم استعمال کریں وہ آپ کی ورڈپریس انسٹالیشن کے ساتھ کمیٹیبل ہو۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

نبیل بھائي، میں نےتھیم توکمپیوٹرپرڈاؤن لوڈکرلیاہے۔ لیکن اس کومیں ورڈپریس پرکسطرح اپلوڈکروں۔تاکہ یہ تھیم نظرآئےاورمیں اس کواستعمال کرسکوں۔

والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
جس طرح آپ نے ورڈپریس کو اپلوڈ‌کیا تھا۔
تھیم کی زپ فائل کو ان زپ کریں‌اور ایف ٹی پی کلائنٹ‌کے ذریعے ورڈپریس کے تھیم فولڈر میں‌اپلوڈ‌کر دیں۔ اس طرح‌یہ آپ کو خود سے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں‌ نظر آنے لگ جائے گا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بلاگ کاتھیم توتبدیل ہوگیاہے۔ اب میں اس میں اردوایڈیٹر اورشتونگڑے لگاناچاہتاہوں ۔ اس لیے مجھےکیاکرناہوگا۔ شکریہ

والسلام
جاویداقبال
 
Top