میں اور موسیقی

آداب عرض ہے۔۔۔۔
کچھ خاص تو نہیں مگر مجھے بھی موسیقی کا بہت زیادہ شوق ہے خیر شوق تو سبھی کو بوتا ہے مگر با ذوق شوق ہو تو کہا ہی بات ہے دورے حاضر میں سوائے چند سنگرز کے باقی تو سب کے سب محض اس لیے گاتے ہیں تاکہ وہ کچھ کمائی کر سکیں بے چارہ گاتے کیا ہیں بس سٹیج پر چھڑ جائیں تو ایسا لگتا ہے جیسے کچھ لوگ مل کر شور مچا رہے ہوں اور دے مار ساڈے چار موسیقی کے لوازمات کو پیٹ رہے ہوں ۔
حق ہہہہہہہہہہااا

اگر سٹیج بے چارے کی زبان ہوتی تو وہ کیا کیا نہ کہتا خیر یہ تو میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔

دراصل میں یہاں جناب "ہری ہیرن" صاحب کا تذکرہ کرنے کے لیے حاضر ہوا تھا ۔ جناب کا تعلق انڈیا سے ہے اور کافی عرصہ سے گاتے ہیں ان کے بہت سے گانے ان کے چند گانے آپ کی نظر کرنے کے لیے یہاں ربط فراہم کر رہا ہوں ضرور سنیں انہوں نے پاکستان کے شہر لاہور میں مشہور کلاکاروں کے ساتھ گایا ہے اور ان کی سی ڈی "لاہور کے رنگ ہری کے سنگ" موجود ہے مگر شاید مشکل سے ہی دستیاب ہو اس کی ایک وجہ کلاسکل میوزک کو نہ سننا ہے کیونکہ آج کل کے جتنے بھی کمپوزر ہیں وہ کمپیوٹر کا سہارا لیتے ہیں ان کی آواز میں وہ سر نہیں پایا جاتا جس کو موسیقی میں لازم قرار دیا گیا ہے ان کے گلے کی بناوٹ نہیں ان کو اگر الاپ کرنا پڑ جائے تو ان کا گلا اتنا مضبوط نہیں دیگر یہ کہ ان کو راگوں کی پہچان اور حدود کا کوئی علم نہیں محض دو چار باتیں سیکھیں سافٹ ویئر لوڈ کیا اور آ گئے میدان میں ۔ امید ہے کہ آپ صاحبان کو برا نہیں لگا ہو گا جو کہ آج کل کا میوزک سنتے ہیں ۔

ربط:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہری ہرن موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ ردھالی سے میں نے انہیں سننا شروع کیا ہے اور کمال گاتے ہیں یہ
 
Top