تعارف میں آ گیا ہوں بتا انتظام کیا کیا ہے

محمد وارث

لائبریرین
عثمان بھائی کھانے کے انتظام کے علاوہ بھی تو کوئی انتظام ہو سکتا ہے نا جیسے کہ

دعا، دوا، زہر، حرف، جام کیا کیا ہے
میں آ گیا ہوں بتا انتظام کیا کیا ہے
معاف کیجیے گا حضرت، یہ مکمل شعر پڑھ کر (ویسے پہلا مصرع شاید درست نہیں لکھا گیا) احسا س ہوا کہ ردیف "کیا کیا ہے"یعنی کیا کیا کچھ ہے۔ آپ کے عنوان میں صرف مصرع پڑھ کر لگ رہا ہے کہ ہاں بول بھئی ، تُونےبندوبست کیا کِیا ہے، اوپر سے آپ نے گوجرانوالہ لکھا ہے، انتظام سے دھیان سیدھا "چڑوں" کی طرف منتقل ہو جاتا ہے قاری کا۔:)
 
ہاہاہا آپ کہاں پہنچ گئے جناب
رکیے میں چینج کر لوں :)
 
آوازِ دوست

محفلین
جناب حمزہ وحید مُغل صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ آوارہ اور مُنہ پھٹ انسان ہیں یہ جان کر دِلی خوشی ہوئی اِس سے ایک بات اور پتا چلتی ہے کہ آپ سچ بھی بولتے ہیں۔ یہ اچھی خوبی ہے ہمیں اپنی اور اچھی خوبیاں بھی بتائیں گے یا ہم ایسے خود ہی دریافت کرتے جائیں :)
 
رحمن ملک

محفلین
آپ کی آمد کا شکریہ ۔۔ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ اس محفل کو چار چاند لگ جا یئں گے بہرحال ایک نیا اضافہ ضرور کہے دیتے ہیں ۔ویسے تو ہم بھی گوجرنوالہ شریف سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔آوارہ گرد تو نہیں ہم آزاد منش ضرور ہیں ۔
 
ناصر رانا

محفلین
خوش آمدید حمزہ!
دو متضاد باتیں کر گئے ہیں آپ۔ منہ پھٹ ہونا اور دوستی بنانا اور نباہنا۔ ورنہ درحقیقت دوست بنانا آسان ہوتا ہے اور نباہنا ازحد مشکل۔
منہ پھٹ ہوں گے تو کوئی کیونکر نباہ کرے گا آپ سے؟
اصولِ دوستی تو یہ ہے کہ کبھی آپ اور کبھی دوست کمپرومائز کرے۔
 
Top