میک کے لئے سافٹ ویئر کی معلومات

طمیم

محفلین
محفل پر ونڈوز یا لینکس کے لئے علیحدہ زمرے موجود ہیں لیکن میک سسٹم کے بارہ میں علیحدہ زمرہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ مجھے یہی محسوس ہورہی ہے کہ محفل پر اس بارہ میں مواد نہایت کم ہے۔
اس سے قبل مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرتا تھا۔الحمدللہ اب ایک میک بک بھی میسر ہے ۔ لیکن اس بارہ میں محفلین سے معلومات درکار ہے کہ کون کون سا سافٹ ویئر استعمال کررہے ہیں ؟
ونڈوز پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز کے میک سسٹم پر کونسے متبادل ہیں یا پھر پر آپ کون سے سافٹ ویئر یا ایپس استعمال کرتے ہیں؟
دنڈوز ایکسپلور کے متبادل کے طور میک پر فائنڈر استعمال کرتا ہوں۔
آؤٹ لُک کے متبادل کے طور پر میک کا اپنا میل سافٹ ویئر استعمال کرتا ہوں۔
میرے پاس موجود میک بک کی تفصیلات:
آپریٹنگ سسٹم :macOS Sierra
ٹائپ : MacBook Pro (Retina, 13,)
پروسیسر : 2,6GHz Intel Core i5
ریم: 8GB
گرافک کارڈ: Intel Iris 1536MB
ہارڈ ڈسک: 120GB SSD
اضافی سافٹ ویئر :
مائیکروسافٹ آفس ۔ اڈوبی انڈیزائن۔ اڈوبی فوٹوشاپ
 
جناب محفل میں مواد ہے یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن چاچائے کل جہاں جنابِ حضرتِ گوگل صاحب سے استفادہ فرمائیے لیکن مٶدبانہ و ہمدردانہ گذارش ہے کہ یہ مت تلاشیے کہ کیا کیا مل سکتا ہے۔ بلکہ جو ضروری ہو وہی تلاش فرمائیے گا۔ انشا اللہ افاقہ ہو گا
 
جزاکم اللہ۔ معلومات کے لئے آپ کا شکریہ۔آپ کی بات بالکل درست ہے کہ انسان کو جو چاہیئے وہی تلاش کرنا چاہیئے۔ لیکن بعض اوقات ایسے بھی تلاش کرنا پڑتا ہے کہ اس کام کو کرنے کے لئے کون کون سے سافٹ ویئر میسر ہیں اور ان کے بارہ میں کام کرنے والوں کی کیا رائے ہے اور اس سلسلہ میں محترمی چچا جان سے استفادہ کررہے ہیں اور جس کی تلاش ہوتی ہے وہ گوگل کرنے سےعام طور مل بھی جاتا ہے۔
محفل پر شیئر کرنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس طرح محفلین معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں تو اس سے معلومات میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور گوگل کو مہیا کرنے کے لئے مزید مواد مل جاتا ہے۔
 
طمیم

محفلین
تقریبا ایک سال میک استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ ونڈوز پر ہی دوبارہ آگیا ہوں۔ وجوہات میں ایک بڑی وجہ ونڈوز پر استعمال ہونے والے بعض سافٹ ویئر میک پر موجود نہ تھے یا کم از کم ان کے متبادل تو موجود تھے لیکن پھر فائلوں کو ایک پروگرام سے دوسرے پروگرام میں کنورٹ کرنا اور لے آؤٹ وغیر ہ کے مسائل آرہے تھے۔ اس کے علاوہ متبادل سافٹ ویئر سیکھنے کا وقت بھی میسر نہ تھا۔
 
طمیم

محفلین
آپ کی بات درست ہے ، میک پر ونڈوز بھی انسٹال کی تھی لیکن سوچا کہ اگر میک پر ونڈوز ہی انسٹال کرنی ہے تو ڈائریکٹ ونڈوز لیپ ٹاپ ہی ٹھیک ہے ۔ میک پر جانے سے قبل جو ونڈوز لیپ ٹاپ میرے پاس تھا اس کی رفتار کم تھی اور پرانا تھا اس لئے جب نیا لیپ ٹاپ لینے لگا تو ایک خاص رابطہ کی وجہ سے سے نئی میک بک بازار کی قیمت سے کافی سستی مل گئی۔ اب اس کو فروخت کرکے قریبا اسی قیمت میں دوبارہ ونڈوز لیپ ٹاپ مل گیا ہے۔ اس کی رفتار بھی اچھی ہے ۔
 
عباس اعوان

عموماً تمام بڑے اور مفید سافٹ وئیر میک او ایس کے لیے مل جاتے ہیں۔
سند: خود کا تجربہ
 
عباس اعوان

محفلین
آپ کی بات درست ہے ، میک پر ونڈوز بھی انسٹال کی تھی لیکن سوچا کہ اگر میک پر ونڈوز ہی انسٹال کرنی ہے تو ڈائریکٹ ونڈوز لیپ ٹاپ ہی ٹھیک ہے ۔ میک پر جانے سے قبل جو ونڈوز لیپ ٹاپ میرے پاس تھا اس کی رفتار کم تھی اور پرانا تھا اس لئے جب نیا لیپ ٹاپ لینے لگا تو ایک خاص رابطہ کی وجہ سے سے نئی میک بک بازار کی قیمت سے کافی سستی مل گئی۔ اب اس کو فروخت کرکے قریبا اسی قیمت میں دوبارہ ونڈوز لیپ ٹاپ مل گیا ہے۔ اس کی رفتار بھی اچھی ہے ۔
میری ناقص رائے میں میک، ونڈوز سے بہت بہتر ہے۔
ویسے ذوق کی بناء پر کسی کو اچھا نہ لگے تو الگ بات ہے۔
دخل درمعقولات کے لیے معذرت۔
 
Top