میک اپ اورڈینگی مچھر

نیلم

محفلین
0469D765.jpg
 
ساجد

محفلین
ڈینگی کا مرض مچھری کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ یہ بڑی رومانٹک مچھری ہے۔ خوشبو ، میوزک ،پھولوں اور صاف پانی کی دلدادہ ہے۔ لیکن خود اس کی شکل کافی مکروہ ہے اور شاید حسد کے مارے یہ میک اپ والے چہروں پر حملہ کرتی ہو گی :)۔
 
نیلم

محفلین
جی نہیں آپ سب مرد حضرات غلط سمجھے ہیں اصل میں ڈینگی مچھر کو خود میک اپ بہت پسند ہے.وہ خود بھی پالرجاتاہے اور میک اپ کرواتاہے اسی لیے دوسرے مچھروں سے زیادہ حسین لگتاہے.وائٹ نشان میک اپ کا ہی کمال ہے.
C04EE8FB.jpg
 
ڈینگی کا مرض مچھری کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ یہ بڑی رومانٹک مچھری ہے۔ خوشبو ، میوزک ،پھولوں اور صاف پانی کی دلدادہ ہے۔ لیکن خود اس کی شکل کافی مکروہ ہے اور شاید حسد کے مارے یہ میک اپ والے چہروں پر حملہ کرتی ہو گی :)۔
لگتا ہے آپ نے کافی گہرا مشاہدہ کر رکھا ہے ڈینگی کے بارے میں۔اچھا ایک بات تو بتائیں آپکو یہ کیسے پتہ چلا کہ ڈینگی ایک مچھری ہے:rolleyes: ؟
 
نایاب

لائبریرین
لگتا ہے ڈاکٹر اے آر سلیمی صاحب کا میک اپ کے خرچہ بارے تجربہ کچھ تلخ رہا ہے ۔
ڈینگی کے بہانے خرچہ بچانے کی کوشش لگتی ہے ۔
ڈرا دیا بیچاری خواتین کو ۔
 
ساجد

محفلین
خادمِ اعلیٰ صاحب اگر ڈینگی پر قابو پانے کے حوالے سے عملی اقدامات کے متعلق جان بوجھ کر مبالغہ آرائی نہیں کر رہے تو یقیناؐ انہیں اس سلسلے میں اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ اس بار ڈینگی کے کم پھیلنے کی وجہ کوئی اقدامات نہیں بلکہ بارش کا عدم تسلسل اور ایک بارش کے بعد دو تین دن تک دھوپ کا نکل آنا ہے۔ خادمَ اعلی کے جوار میں واقع پیکو فیکٹری میں کل ہی بڑی تعداد میں ڈینگی کا لاروا پایا گیا اور اس کی تصاویر بنانے نیز اخباری رپورٹنگ کے معاملے پر پیکو فیکٹری کے مینیجرز اور کارپوریشن کے نمائندوں میں باقاعدہ ہاتھا پائی ہوئی۔ جس کی تصویر آج کے اخبار میں بھی تھی۔ بالآخر چائے کی میز پر ان میں مفاہمت ہوئی شاید ڈینگی کو این آر او دینے پر اتفاق ہو گیا ہو گا۔
لاہور کے جتنے اراکین اردو محفل پر ہیں وہ یہاں آ کر بتا دیں کہ ان کے علاقوں میں خادمِ اعلیٰ کی طرف سے کون کون سے اقدامات ہوئے۔ میں روزانہ آدھے سے زیادہ شہر گھومتا ہوں مجھے تو کہیں ان کی یہ ڈینگی کنٹرول والے نظر آئے نہ اقدامات۔ ہاں البتہ ڈینگی سکواڈ کی گاڑیاں کبھی سموسوں کی دکانوں پر اور کبھی کارپٹ کی دکانوں پر اپنے استعمال کنندگان کے لئے خریداری کے لئے استعمال ہوتی ضرور نظر آئی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

تو خادم اعلی صاحب نے پہلے کونسے تیر مار رکھے ہیں اس میدان ڈینگی زار میںo_O ۔ کدی کِتے کوئی گڈی ٹریفک انی کر کے نکل جاندی اے تے متر رولا پا لیندے نے او ویکھو اقدامات او ویکھو:mad:
 
Top