میکسیکو نے 170 سال بعد امریکا کو 10 فوجیوں کی باقیات واپس کر دیں

کعنان

محفلین
میکسیکو نے 170 سال بعد امریکا کو 10 فوجیوں کی باقیات واپس کر دیں
جمعرات 29 ستمبر 2016

615040-BattleofMontereyx-1475131212-287-640x480.gif

ماہرین ان باقیات کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ انکا تعلق کہاں سے تھا اور وہ نسلاً کون تھے: البتہ ابتدائی مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فوجی مقامی امریکی تھے۔

لاطینی امریکہ: میکسیکو نے 1846 میں ہونے والی جنگ میں شریک 10 امریکی فوجیوں کی باقیات 170 سال بعد امریکہ کو واپس کردی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دو سال تک جاری رہنے والی اس جنگ کے نتیجے میں میکسیکو کا ایک وسیع علاقہ امریکا کے قبضے میں آ گیا تھا۔ اسی جنگ کے دوران 1846 میں ’’مونٹیری کا معرکہ‘‘ ہوا تھا جس میں مذکورہ 10 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔


ماہرین کی جانب سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ مرنے والے یہ دس افراد باقاعدہ فوجی نہیں تھے بلکہ خاص اسی معرکے میں رضاکاروں کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے۔ 2011 تک ان فوجیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا لیکن اس سال مونٹیری میں تعمیراتی کام کے لئے کی گئی کھدائی کے دوران ان فوجیوں کی باقیات ملی تھیں۔ اس سے پہلے بھی مونٹیری کے اسی علاقے سے کچھ اور باقیات بھی دریافت ہوئی تھیں لیکن ان میں فوجیوں کے یہ ڈھانچے شامل نہیں تھے۔

میکسیکو کی حکومت نے اب یہ تمام باقیات ڈیلاویئر میں قائم امریکی اڈے کو بھجوا دی ہیں جہاں انہیں سائنسدانوں کے سپرد کیا جائے گا۔

تفتیشی آثارِ قدیمہ (فارنسک آرکیالوجی) کے ماہرین ان باقیات کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان امریکی فوجیوں کا تعلق کہاں سے تھا اور وہ نسلاً کون تھے۔ ابتدائی مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فوجی مقامی امریکی تھے۔


میکسیکو اور امریکہ کے مابین 1846 سے 1848 تک جاری رہنے والی اس جنگ میں میکسیکو کے آدھے علاقے پر امریکہ کا قبضہ ہو گیا تھا اور آج وہ علاقے ایریزونا، کیلیفورنیا، کولوراڈو، نیواڈا، نیو میکسیکو، یوٹاہ اور وایومنگ سے معنوِن ہیں

ح
 

زیک

مسافر
تفتیشی آثارِ قدیمہ (فارنسک آرکیالوجی) کے ماہرین ان باقیات کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان امریکی فوجیوں کا تعلق کہاں سے تھا اور وہ نسلاً کون تھے۔ ابتدائی مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فوجی مقامی امریکی تھے۔
مقامی امریکی سے کیا مراد ہے؟ کیا Native American تھے؟
 
Top