میڈیا وکی لائبریری پراگرس رپورٹ

مہوش علی

لائبریرین
بہت دن بعد میں نے دونوں جگہ ’کلک رنجہ‘ کیا۔

اعجاز صاحب، یہ "کلک رنجہ" کی اصطلاح ہمیں بہت پسند آئی۔ :)

لیکن کیا وکی پیڈیا کا قانون ہے کہ ان کو کتابیں نہیں کہا جائے اور ’مضامین‘ کہا جائے۔

پتا نہیں۔ مگر میرے خیال میں تو انہیں کتابیں کہنے میں کچھ ہرج نہیں کیونکہ وکی والوں نے خود "وکی بکز" کے نام سے لائبریری بنائی ہوئی ہے۔

غالب کے بارے میں پہلے بھی کہیں لکھا تھا، کہ دیوانِ غالب کا محض ایک لنک ہونا چاہئے۔ یہ کیا کہ باب 1 باب2، اور ان سب کو مضامین کہا جائے، کہ غالبیات کے زمرے میں اتنے مضامین ہیں۔ اور اس میں کچھ ’مضامین‘ دیوانِ غالب کے ہوں گع لیکن اس کے علاوہ بھی دوسری کتب کے مضامین غالبیات میں شامل ہونا ممکن ہے۔
اور یہ دیوان ناصر کاظمی۔۔۔ اس سے کیا مراد ہے۔ ناصر کا مجموعہ جس کا نام ’دیوان‘ تھا۔ وہ کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہے۔
اس کو تبدیل کر کے میری طرح ’ساتوں رنگ‘ کر دیں، جس میں برگِ نے اور دوسری مختلف نظمیں غزلیں بھی شامل ہیں۔ جب کہ دیوان اور برگِ نے پر کاپی رائٹ برقرار ہے۔ وکوی سورس پر بھی وہاب اعجاز کو یہ تصحیح کرنی چاہئے۔ وکی کی پالیسی کے خلاف ہے ورنہ یہ بات۔

اعجاز صاحب،

یہ وکی آپکا ہے اور آپکی ہی رہنمائی میں اسے چلنا ہے۔ تو ایک بہتر آپشن یہ ہے کہ آپ ذرا ہاتھ صاف کر کے وکی کا بذاتِ خود رخ فرمائیے اور اور پھر ان سب غلطیوں کو صاف فرما دیجئیے :)

(وکی کا استعمال ہم نے شروع ہی اس لیے کیا تھا کہ دوسرے کی غلطیوں کو ایڈٹ کرنے کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ جس کو جہاں غلطی نظر آئے، وہ اسے ایڈٹ کر کے صحیح کر دے)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

دیوان غالب کی پرابلم مجھے سمجھ آ گئی ہے اور اسکی نیویگیشن میں مجھ سے ہی ایک چھوٹی سی مگر بنیادی غلطی ہو گئی ہے :):):)

بہت معذرت۔

غلطی اگرچہ کہ چھوٹی ہے، مگر چونکہ بنیادی نوعیت کی تھی اس لیے اسکا منفی اثر ہر چیز پر پڑا ہے۔ میں ابھی یہ غلطی دور کر دیتی ہوں۔

جہاں تک ناصر کاظمی کے کلام کا تعلق ہے، تو وہ آپ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ میں اس میں غلطی کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پائی ہوں۔
 
الف عین

ابھی دیکھا کہ غالب کا نیویگیشن درست ہو گیا ہے۔
ناصر کاظمی کا معاملہ یہ ہے کہ ان کے شعری مجموعے کا نام ہی ’دیوان‘ ہے، ’دیوانِ ناصر کاظمی‘ نہیں۔ چنان چہ یہاں صرف ’دیوان‘ لکھا جانا چاہئے، اور مصنف/ شاعر کا نام ناصر کاظمی دیا جانا چاہئے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ کاپی رائٹ سے آزاد نہیں۔ اس لئے یہاں وہی ای بک دے دی جائے تو بہتر ہے۔ اردو پلیس والوں نے میری سائٹ سے یہ مکمل کتاب یہاں دے دی ہے:
http://www.urduplace.com/poets/ناصر کاظمی/ساتوں رنگ.html
اس میں ناصر کے ’دیوان‘۔ ٹائپنگ۔ وہاب اعجاز اور ’برگِ نے، ٹائپنگ بندہ نا چیز، کے علاوہ مزید کچھ ادھر ادھر کا کلام شامل ہے۔ یہ وکی ککے لئے بہتر کنڈیڈیٹ ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ارے مہوش بہن یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ :eek: میں کہاں میڈیا وکی پر عبور رکھتا ہوں۔ میں نے تو محض کچھ تک بندی کی تھی۔ آپ جس سائٹ کا ذکر کر رہی ہیں وہ ذیل کے ربط پر ہے:

wiki.urduweb.org

میں اسے فعال کرنے سے پہلے اس میں خاطر خواہ مواد شامل کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے اس کا وقت کبھی نہیں ملا۔ آپ چاہیں تو اس کا صفحہ اول کاپی کر سکتی ہیں لیکن میں لائبریری سائٹ کا صفحہ اول مختلف انداز میں بنانا چاہتا ہوں۔

لائبریری سائٹ پر ایڈیٹر میں مزید آپشنز کی جانب بھی میں توجہ دیتا ہوں۔

نبیل بھائی،

ایسا کرتے ہیں کہ کام کو تھوڑا بانٹ لیتے ہیں۔

آپ نے مجھے آئیڈیا دیا تھا کہ آپ کس طرح کا صفحہ اول بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ترجیحات کے مطابق کام یوں ہونے چاہیں (میری رائے کے مطابق)

1۔ Pretext کی فارمیٹنگ کو سب سے پہلے صحیح ہونا چاہیے اور اس چیز کو اولاً ترجیح ہے۔ (یعنی کسی بھی لائن میں پہلا حرف سپیس ہو تو پورا پیراگراف pretext ہو جاتا ہے۔ اور اس pretext کا فانٹ بھی کوئی دوسرا ہے۔
مجھے وکی پر کتابیں بناتے ہوئے اس چیز نے بہت تنگ کیا۔ اگرچہ کہ میں نے اسکا ایک دیسی نسخہ ڈھونڈ بھی لیا ہے مگر پھر بھی دیگر اراکین کے لیے موزوں نہیں ہے۔
میں نے اوپر تحریر کیا تھا میڈیا وکی کا ہیلپ فورم اس سلسلے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

2۔ دوسری ترجیح وکی ایڈیٹر میں مزید آپشنز شامل کرنے کی ہے۔

3۔ تیسری ترجیح "صفحہ اول" کی ہے۔ میں عارضی طور پر ایک "صفحہ اول" تشکیل دے دیتی ہوں، مگر بعد میں آپ اطمنان سے اپنے آئیڈیاز والا صفحہ اول تشکیل دیتے رہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

السلام علیکم،

مہوش بہن، مجھے کچھ دنوں میں وقت ملنے کی امید ہے اور میں انشاءاللہ لائبریری سائٹ کی ڈیویلپمنٹ پر توجہ دوں گا۔ جہاں تک لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کا تعلق ہے تو میرے خیال میں اس پر ڈسکشن کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کرنا چاہیے۔ یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ میرے نزدیک کسی بھی ویب سائٹ کے فرنٹ پیج کو اس سائٹ کی اپڈیٹ دکھانی چاہیے۔ لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج ایک پورٹل پیج کی مانند ہونا چاہیے جس پر سب سے اوپر لائبریری سائٹ کا ایک یا دو سطروں کا تعارف ہو اور اس کے ساتھ ہی چند ضروری روابط ہوں جیسے کہ لائبریری سائٹ پر کام کرنے کا ٹیوٹوریل، لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کا طریقہ وغیرہ۔ اس کے نیچے ایک بڑے بلاک میں ایک یا دو فیچر کتابوں کو پریزینٹ کیا جانا چاہیے۔ اس کے نیچے مختلف زمرہ جات میں ہونے والی پیشرفت کی سمری ہونی چاہیے۔ سائیڈ پر ایک بلاک میں حال میں مکمل ہونے والی کتابوں یا مضامین کے روابط ہونے چاہییں۔ سائیڈ پر ہی ایک بلاک میں ان کتابوں کے روابط ہونے چاہییں جن پر حال میں کام ہو رہا ہے۔ میں نے کافی عرصے سے سوچا ہوا ہے کہ وکی سائٹ میں (اور محفل فورم میں بھی) ایک ایسا کوڈ متعارف کرایا جائے جس سے ایک پراگریس بار کے ذریعے کسی بھی کتاب پر کام کی پیشرفت کی نشاندہی کرنا ممکن ہو۔

میں نے اوپر لائبریری سائٹ کے مجوزرہ فرنٹ پیج کا جو پورٹل ٹائپ سٹرکچر تجویز کیا ہے اس کے مختلف بلاکس کو الگ ٹیمپلیٹس کی شکل میں سٹور کیا جا سکتا ہے۔ اس سے اس صفحے کو اپڈیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

میرے نزدیک لائبریری سائٹ‌ کی اپڈیٹ کو محفل فورم پر مہیا کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ میں لائبریری سائٹ کے لیے ایک الگ سے فورم لنک مہیا کر دوں گا۔ لائبریری سائٹ کی اپڈیٹ کو فورم پر مہیا کرنے کے لیے کچھ تحقیق کرنی پڑے گی۔

مجھے pretext والے پرابلم کا علم نہیں تھا۔ ویسے میڈیا وکی میں سٹائل شیٹ ایڈجسٹ‌ کرنے کے لیے سپیشل پیجز موجود ہیں۔ بہرحال میں اس کو دیکھوں گا۔

وکی سائٹ کے ایڈیٹر پیج پر اضافی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی مجھے کچھ تحقیق کرنا پڑے گی۔ اردو وکی پیڈیا والوں کے پاس اس بارے میں ضرور معلومات ہوں گی۔ میں ثاقب سعود سے رابطہ کرکے دیکھتا ہوں۔

والسلام
 
pretext والے پرابلم میرے خیال سے میڈیا وکی کے اندر موجود ہے کیونکہ اردو وکیپیڈیا پر بھی پوسٹ کرتے ہوئے مجھے اس سے دوچار ہونا پڑا ہے مگر اس کا حل آسان ہے کہ شروع میں اسپیس ختم کر دی جائے شاید یہ کوڈ میں شامل ہے کہ کوٹ کرنے کے لیے کسی چیز کو اگر شروع میں اسپیس دے دیا جائے تو وہ اس طرح ہو جاتی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مجھے pretext والے پرابلم کا علم نہیں تھا۔ ویسے میڈیا وکی میں سٹائل شیٹ ایڈجسٹ‌ کرنے کے لیے سپیشل پیجز موجود ہیں۔ بہرحال میں اس کو دیکھوں گا۔

نبیل بھائی،

وکی کے حوالے سے 3 کام آپکے حوالے ہیں (اور یہ تینوں کام ممکن نظر آتے ہیں۔

1۔ صفحہ اول (ڈائنامک) ترتیب دینا
2۔ پری ٹیکسٹ کے مسئلے کو ختم کرنا
3۔ ورڈ، یا کہیں اور سے متن کاپی کر کے اگر وکی میں لکھا جائے تو دو پیراگرافوں کے درمیان لائن کا سپیس ختم ہو جاتا ہے اور نیا پیرا پچھلے پیرے والی لائن میں ہی شروع ہو جاتا ہے۔ صرف اگر دو لائنوں کی سپیس ہو تو نیا پیرا اگلی لائن میں ظاہر ہوتا ہے۔
کاپی اور پیسٹ کی یہ پرابلم تمام وکیز میں شامل ہے۔

حل کے لیے کچھ Tips

1. صفحہ اول کو آپ خود ڈیل کریں۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں بھی ٹوٹوریل پڑھ کر آپکا ہاتھ بٹانے کی کوشش کروں گی۔

2۔ پری ٹیکسٹ کے مسئلے کو فی الحال ہم یوں حل کر رہے ہیں:
پہلا: پورے ٹیکسٹ کو این ویو (یا فرنٹ پیج) میں پیسٹ کرتی ہوں۔
دوسرا: پھر اسکے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کو حاصل کرتی ہوں۔
تیسرا: پھر Find and Replace کی آپشن میں جاتی ہوں
چوتھا: پھر &nbsp فائنڈ میں لکھتی ہوں۔
پانچواں: ریپلیس کے باکس کو خالی چھوڑتی ہوں اور پھر Replace All کر دیتی ہوں۔

اس طرح پورے متن میں جہاں کہیں بھی کسی لائن میں شروع میں سپیس ہوتی ہے، وہ غائب ہو جاتی ہے۔ (یعنی ایچ ٹی ایم ایل میں سپیس کا کوڈ ہے &nbsp

اگر آپ سٹائل شیٹ اور سپیشل پیجز کی مدد سے یہ کر سکیں کہ یہ کوڈ خود بخود متن سے غائب ہو جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
مگر اس سے یہ ہو جائے گا کہ ہم پھر وکی میں پری ٹیکسٹ کی آپشن استعمال نہیں کر سکیں گے۔ بہرحال پری ٹیکسٹ کی آپشن کی ہمیں لائبریری پروجیکٹ کے لیے اتنی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اور ایمرجنسی میں ہم پھر بھی ایچ ٹی ایم ایل کے پری ٹیکسٹ آپشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔

3۔ تیسرا مسئلہ ہے کہ ورڈ یا کہیں اور سے کاپی پیسٹ کرتے ہوئے دو پیرا گراف ایک دوسرے میں ضم ہو جاتے ہیں۔
سب سے زیادہ پرابلم اشعار کو کاپی پیسٹ کرتے ہوئے ہوتی ہے۔

اسکا حل یہ تھا:
1۔ این ویو یا فرنٹ پیج میں جا کر ایچ ٹی ایم ایل حاصل کیا جائے۔
2۔ پھر جہاں پر <br> کا کوڈ ہے، اس ڈبل کر دیا جائے (یعنی فائنڈ اینڈ ریپلیس میں جا کر اس کوڈ کو ڈبل کر دیا جائے۔

اسکے بعد سارا ٹیکسٹ صحیح ہو جاتا ہے (وکی میں یہ متن پیسٹ کرنے سے صرف ایک لائن ہی حاصل ہوتی ہے۔

اگر آپ سٹائل شیٹ اور سپیشل پیجز کی مدد سے یہ کر دیں کہ وکی انجن رینڈرنگ کرتے وقت ایک <br> کو دو <br> میں خود بخود تبدیل کر دے تو یہ پرابلم حل ہو سکتی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
پیراگراف کے مسئلے کا میں تجربہ کر چکا ہں۔ لیکن آسان ترکیب ورڈ میں ہیہ فائنڈ رپلیس کی ہے۔ فائنڈ۔ ایک پیرا گراف مارک، رپلیس ود دو پیرا گراف مارکس۔ اور اس متن کو کاپی پیسٹ کر دیں۔ بس مشکل یہ ہے کہ کچھ وقت مزید لگے گا۔ پری ٹیکسٹ کا خاس مسئلہ نہیں ہے، میں اکثرورڈ میں ہی اسے درست کر دیتا ہوں۔ یعنی ابتدائی سپیس کو۔
 
الف عین

لائبریرین
سرورق کے سلسلے میں مسائل کا سامنا ہے۔ مہوش نے صفحہ اول اور ابواب کے کوڈ جو دئے ہیں وہ اچھے کام آئے ہیں۔ لیکن سرورق میں روابط کام نہیں کرتے، کچھ غلط کوڈ بھی سامنے آ جاتا ہے۔
مائل بکرم راتیں۔ میرے ناولٹ، میئں چار حصّے ہہیں
ستارے اور دھند
دھند اور ستارے
جنگل میں شام
شاید کہ بہار آئی
اور کیوں کہ زیادہ متن پوسٹ نہیں کیا جا سکتا، اس لئے ہر حصّے میں آٹھ دس باب بنانے پڑ رہے ہیں۔
اس کا نیویگیشن گڑبڑ ہو گہیا ہے۔
منہوش، منصور، ذرا دیکھ کر ٹھیک کر دیں
http://www.urdulibrary.org/index.php?title=مائل_بکرم_راتیں_(از_اعجاز_عبید)
 
آپ نے تو پہلی کتاب ہی بہت مشکل چنی ہے۔(یعنی اس کے حصے ہیں اور پھر ان حصوں کے ابواب ہیں)۔
یہ چیز ممکن تو ہونی چاہیے (ٹھیوریٹکلی) پر مجھے خود ایک دفعہ تجربہ کرنا چاہیے۔

اعجاز صاحب،

آپ مجھے صرف مکمل فہرستِ حصہ اور ابواب ارسال فرما دیجئے اور پھر میں اسکی نیویگیشن پہلے خود بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔

ویسے نیویگیشن بنانا بہت آسان کام ہے اور صرف پہلی کتاب بناتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ دوسری تیسری کتاب سے یہ بچوں کا کھیل بن جاتا ہے۔

\\\\\\\
نیز اعجاز صاحب یہ کہ جو متن بڑا ہونے کی صورت میں "وارننگ" ملتی ہے وہ صرف بہت پرانے براؤزرز کے لیے ہے جو 150 کلو بائیٹ سے بڑا سائز کا صفحہ نہیں دکھاتے تھے۔ مگر آجکل آپ بے فکر ہو کر 200 تا 300 کلو بائیٹ تک کا صفحہ بنا سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ مجھے آپ سے سیکھنا ہے کہ آپ ورڈ میں فائنڈ اور ریپلیس میں "پیراگراف" کا سائن کیسے دیتے ہیں۔ مثلا ورڈ میں "اینٹر" کا بٹن دبانے سے نیا پیراگراف بنتا ہے۔ مگر اس "اینٹر" کے بٹن کو کیسے فائنڈ اور ریپلیس میں لکھیں گے؟
 
الف عین

لائبریرین
مہوش۔ انتساب والے صفحے میں ابھی بھی کچھ گڑبڑ ہے۔ پچھلے لنک میں۔
ورڈ میں فانئڈ اور رپلیس کی افادیت کی وجہ سے ہی میں اسے نہیں چھوڑ پا رہا ہوں۔ پیراگراف ہی نہیں اس میں اور بھی بہت سے آُشنس ممکن ہیں۔ ورڈ میں ایڈت مینو میں فائنڈ اور رپلیس کلک کرو (یا کنٹرول h) جیسا میری عادت ہے۔ اس ڈائلاگ باکس میں ایک "مور: کا بٹن ہوتا ہے۔ سکرین شاٹ دیکھو۔ ایک پیرا کو دو پیرا میں کنورٹ کرنا ہو یا لائن بریک دینا ہو۔تو فائنڈ پیرا، رپلیس ود دو بار پیرا کا نشان جو ٹائپ بھی کیا جس سکتا ہے p^ سے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
پیرا گراف کے سلسلے میں مدد کرنے کا بہت شکریہ۔ یہ واقعی میری کافی بڑی پرابلم حل ہوئی ہے۔

بس ایک چیز رہ گئی کہ ورڈ میں یہ کام کیسے کیا جائے اگر کوئی لائن شروع ہونے سے پہلے سپیس موجود ہے اور اُسے ختم کرنا ہے (ایچ ٹی ایم ایل میں یہ ممکن ہے جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے)۔

مزید آپ نے لکھا ہے
مہوش۔ انتساب والے صفحے میں ابھی بھی کچھ گڑبڑ ہے۔ پچھلے لنک میں۔

یہ پرابلم آپکے انتساب والے صفحے میں نہیں بلکہ "نیویگیشن بقیہ ابواب" میں تھی۔ چونکہ میں مختلف تجربات کرتی رہتی ہوں تو یہ چھوٹی موٹی چیزیں ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔ بہرحال میں نے یہ ٹھیک کر دیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
مہعش۔ اس کی بھی آسان ترکیب ہے ورڈ میں۔
فائنڈ میں ٹائپ کرو
پیراگراف مارگ+ سپیس (یعنی سپیس بار پر ٹائپ کرو(
رپلیس ود
محض پیرا گراف مارک
اگر نئی سطر لائن بریک کے ذریعے بنی ہے جیسا کہ شاعری میں غشل کے فُل جسٹی فکیشن کے لئے ضروری ہے( تو یہاں
فائنڈ ^l اور پھر سپیس، رپلیس ود محض لائن بریک۔
’مور‘ کا بٹن کافی افادیت رکھتا ہے۔ خاص کر اردو کی صورت میں۔ عام طور پر اگر ہم ’آ‘ کی بھی تلاش کریں تو محض الف، الف ہمزہ، سب نتائج میں آتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ’مور‘ میں الف ہمزہ کی تخصیص کر دیں تو محض الف ہمزہ تلاش کی جائے گی۔
کشیدہ کے بارے میں میری تحقیق جاری ہے۔
 
بہت شکریہ اعجاز صاحب،

آپکی یہ پوسٹ بہت اہم ہے اور ہمیں وکی میں پیدا ہونے والے ہر مسئلہ کا حل مل چکا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے ابھی اپنا ناولٹ مائل بکرم راتیں مکمل کر دیا ہے۔
لیکن نیویگئیشنمیں اب بھی گڑبڑ ہے۔ اب میں نے ابواب نکال دئے ہیں اور محض چار حصے رہنے دئے ہیں، ہر حصے کا ایک سرورق ہے (ایک شعر( اور اس کا اگلا حصۃ ہے ’جاری‘۔ بائیں طرف کے روابط درست کام کر رہے ہیں لیکن فہرست ابواب اور دائیں طرف یعنی پچھلا۔ درست کام نہیں کر رہے اور کلک کرنے پر ایک نیا صفحہ کھجل رہا ہے۔
مہوش۔ منصور اور دوسرے وکی اکسپرٹ دیکھیں ذرا۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں ویک اینڈ پر وقت ملتے ہیں اس کتاب کی نیویگیشن آپکی ھدایات کے مطابق تیار کر دیتی ہوں۔
والسلام۔
 
Top