میٹھی میٹھی باتیں

آپ کے ساتھ کچھ میٹھی میٹھی باتیں شیئر کر رہا ہوں۔ امید کامل ہے آپ کو پسند آئیں گی۔ ناآئیں تو پھر کچھ کہہ دیجئے گا۔
ایک دانشور کی اقوال ہیں جو مجھے پسند آئے آپ بھی پڑھیں ۔ اگر مفید سمجھیں تو فائدہ اٹھا لیں۔

تصور شیخ کا مطلب ہے کہ آپ جو بھی کام کر رہے ہیں ، شیخ موجود ہوتا تو وہ اس کام کو کیسا ہونا پسند کرتا۔یعنی ایسی کیفیت ہے کہ آپ جو بھی کام کر رہے ہیں ، شیخ کی عدم موجودگی میں بھی اس کی مرضی کے مطابق ہو۔
میں مزارات کے بارے میں سوچتا ہوں، خانقاہوں کے بارے میں سوچتا ہوں، یااللہ یہ کون لوگ تھے جن کے ہاں مرجانے کے بعد بھی میلہ لگا رہتا ہے۔
(خاص طورپر زیک کےلیے)
لارڈ رسل کا فلسفہ صحیح ہے، خوبصورت ہے لیکن اس کی زندگی کی تقلید کرنا ہمارے لئے جائز نہیں ہے۔ اس کا فلسفہ سند لیکن اس کی زندگی مومن کے لئے غیر مستند ہے۔

1۔اگر تیرے باپ کی شادی ہوگئی تھی تو تیری بھی ہو جائے گی اور تیرے بچوں کی بھی ہو جائے گی۔ شادی پیسوں سے نہیں بلکہ اللہ کے حکم سے ہوتی ہے۔

2۔ماں باپ کے حکم کی اطاعت حضور ﷺ کے فرمان اور اللہ کے کے فرمان کے عین مطابق ہے۔

3۔اگر انسان صرف اپنے ماں باپ کے عمل سے پیدا ہوتا تو ماں باپ کو یہ حق ہونا چاہئے کہ وہ چاہیں تو بیٹے پیدا ہوں اور چاہیں تو بیٹیاں پیدا ہوں ، لیکن ایسا نہیں ہے۔

4۔والدین کی آواز میں ضمیر کی آواز ہونا لازمی ہے۔

5۔یااللہ والدین کو اولاد کی گستاخی سے بچا ، اولاد کو والدین کی ناراضگی سے بچا۔

6۔موت کا راز یہ ہے کہ ہم کچھ عرصہ اپنی اولاد کے پاس رہتے ہیں اور پھر اپنے ماں باپ سے جا ملتے ہیں ۔ ڈر کس بات کا۔

7۔والدین کی طاقت کا آخری استعمال یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد سے کہیں کہ " بیٹا ہم آپ کے والدین ہیں"

8۔مؤدب اولاد اپنی پیری میں اپنی اولاد کو مؤدب پائے گی۔
 
Top