میٹھی بات

یوسف سلطان

محفلین

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائ نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں جب میٹھی کوئی چیز کھائی نہیں

جب نیا مہینہ آتا ہے بجلی کا بل آجاتا ہے
حالانکہ بادل بیچارا یہ بجلی مفت لٹاتا ہے
پھر آپنے گھر میں ہم نے بجلی بادل سے کیوں لگوائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

اگر بلی شیر کی خالہ ہے، پھر ہم نے اس کو کیوں پالا ہے
کیا شیر بہت نالائق ہے، اس نے خالا کو مار نکالا ہے
یا جنگل کے راجہ کے یاں، ملتی دودھ ملائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟ کیوں اس نے ٹنڈ کرائی نہیں
کیا وہ بھی گندا بچہ ہے؟ یا اسکے ابو بھائی نہیں؟
یہ اسکا ہئیر سٹائل ہے ؟ یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

مامی بھی پکاتی ہیں حلوہ آخر وہ کیوں حلوائی نہیں
بھیا کی منگنی ہو گئی ہے بھابھی ابھی تک کیوں آئی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

نانی کے میاں جب نانا ہیں اور دادی کے دادا ہیں
تب آپی سے پوچھا کیا باجی کے میاں باجا ہیں
وہ ہنس ہنس کے کہنے لگیں ارے نہیں یوں بھائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

جو تارے جگ مگ کرتے ہیں کیا انکی کوئی چاچی تائی نہیں
ہوگا کوئی رشتہ سورج سے یہ بات ہمیں بتلائی نہیں
پر چاند کس کا ماموں ہے جب امی کا وہ بھائی نہیں
یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائی نہیں
میں کیسے میٹھی بات کروں جب میٹھی کوئی چیز کھائی نہیں
"احمد حاطب صدیقی"
 
آخری تدوین:
بہت پیاری نظم۔ خود احمد حاطب صدیقی صاحب کی زبانی یہ نظم سننے کا شرف حاصل ہوا۔
یہاں پر نظم درست نہیں لکھی ہوئی۔ اشعار میں کافی غلطیاں ہیں۔
محترم احمد حاطب صدیقی صاحب کی یہ نظم یہاں درست حالت میں موجود ہے۔ :)
 
شکریہ آگہی کے لئے :)
نوٹ :
محترم احمد حاطب صدیقی صاحب کی یہ نظم یہاں درست حالت میں موجود ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
Top