میٹھی بات

یوسف سلطان نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 15, 2016

  1. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائ نہیں
    میں کیسے میٹھی بات کروں جب میٹھی کوئی چیز کھائی نہیں

    جب نیا مہینہ آتا ہے بجلی کا بل آجاتا ہے
    حالانکہ بادل بیچارا یہ بجلی مفت لٹاتا ہے
    پھر آپنے گھر میں ہم نے بجلی بادل سے کیوں لگوائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    اگر بلی شیر کی خالہ ہے، پھر ہم نے اس کو کیوں پالا ہے
    کیا شیر بہت نالائق ہے، اس نے خالا کو مار نکالا ہے
    یا جنگل کے راجہ کے یاں، ملتی دودھ ملائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے؟ کیوں اس نے ٹنڈ کرائی نہیں
    کیا وہ بھی گندا بچہ ہے؟ یا اسکے ابو بھائی نہیں؟
    یہ اسکا ہئیر سٹائل ہے ؟ یا جنگل میں کوئی نائی نہیں؟
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    مامی بھی پکاتی ہیں حلوہ آخر وہ کیوں حلوائی نہیں
    بھیا کی منگنی ہو گئی ہے بھابھی ابھی تک کیوں آئی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    نانی کے میاں جب نانا ہیں اور دادی کے دادا ہیں
    تب آپی سے پوچھا کیا باجی کے میاں باجا ہیں
    وہ ہنس ہنس کے کہنے لگیں ارے نہیں یوں بھائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    جو تارے جگ مگ کرتے ہیں کیا انکی کوئی چاچی تائی نہیں
    ہوگا کوئی رشتہ سورج سے یہ بات ہمیں بتلائی نہیں
    پر چاند کس کا ماموں ہے جب امی کا وہ بھائی نہیں
    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائی نہیں
    میں کیسے میٹھی بات کروں جب میٹھی کوئی چیز کھائی نہیں
    "احمد حاطب صدیقی"
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 16, 2016
    • زبردست زبردست × 6
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  2. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,254
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    پرمزاح جمع زبردست، بہت شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ رضا بھائی پسند کرنے کے لئے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت ہی خوب جناب۔ زبردست!!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ یاز بھائی
     
  6. نویدظفرکیانی

    نویدظفرکیانی محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ نامعلوم صاحب "احمد حاطب صدیقی" ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  7. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ نوید بھائی ،تدوین کا وقت ہے تھا ابھی اور میں نے تدوین کر دی ہے ۔
     
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت پیاری نظم۔ خود احمد حاطب صدیقی صاحب کی زبانی یہ نظم سننے کا شرف حاصل ہوا۔
    یہاں پر نظم درست نہیں لکھی ہوئی۔ اشعار میں کافی غلطیاں ہیں۔
    محترم احمد حاطب صدیقی صاحب کی یہ نظم یہاں درست حالت میں موجود ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ آگہی کے لئے :)
    نوٹ :
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 17, 2016
  10. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,593
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    واؤ زبردست
    بہت خوب جناب ☺
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ چھوٹے بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. ہارون اعجاز

    ہارون اعجاز محفلین

    مراسلے:
    183
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    پر لطف ہے نظم لیکن ابھی تک برفی ہم نے بھی کھائی نہیں :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ پسند کرنے کے لئے
    :)
     
  14. رومانہ چوہدری

    رومانہ چوہدری محفلین

    مراسلے:
    740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sassy
    واہ خوب:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,630
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    204,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت پیاری اور میٹھی نظم ہے۔ اور سدا بہار بھی ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر