میٹھا انار کے فوائد

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

انار کی تین اقسام ہوتی ہیں انار کھٹا انار میٹھا اورکھٹا میٹھا انار

انار میٹھا اور انار کھٹ میٹھا ک خواص تقریبا 1 جیسے ہیں جب کہ کھٹے انار کے خواص تھوڑے مختلف ہیں اس کا ذکر الگ کیا جائے گا

انار کا رنگ سرخ و سبز ہوٹا ہے جب کی اس کے دانوں کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے اس کا مزاج سرد تر بدرجہ اول ہے

بعض اطباء اسے معتدل بھی کیتے ہیں اور کچھ کے نزدیک اس کا مزاج سرد خشک ہے لیکن سرد تر مزاج صحیح ہے اس کی خوراک حسب طبیت ہے مگر دوا کے ظور پر اسکا پانی دو تولہ تک ہے

اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں

انار دل کو طاقت دیتا ہے

جگر کی اصلاح کرتا ہے

خون صالح پیدا کرتا ہے

انار گرم مزاجوں کے لیے عمدہ غذا ہے

اس کا زیادہ استعمال پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے

انار پیاس کو تسکین دیتا ہے

انار قابض ہے اس لیے اس کا زیادہ استعمال غذا کو فاسد کرتا ہے
 
بنت آدم

محفلین
انار رپ دق کے مریضون کے لیے بہتریں غذا ہے

انار قلیل الغذا ہے اور بچوں کو دانت نکالتے وقت دست آنے کی صورت میں بے حد مفید ہے

انار پیٹ کو نرم کرتا ہے اور ثہرے کو صاف کرتا ہے

انار کھٹ میٹھا صفرا اور جوش خون بلڈ پریشر میں تسکین دیتا ہے

انار یرقان میں بھی مفید ہے

اس کے استعمال سے ذہنی بےچینی دور ہوتی ہے

قے اور متلی کو رہکتا ہے

پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے سازاک دور کرنے میں بہترین دوا ہے

شکریہ

اللہ حافظ
 
حماد

محفلین
فوائد تو بہت ہیں لیکن انار اور آب حیات کی قیمت میں شاید تھوڑا ہی فرق ہو۔ :grin:

درد سر کے واسطے صندل لگانا چاہیے
اس کا گھسنا اور رگڑنا درد سر یہ بھی تو ہے :)
 
بنت آدم

محفلین
ہی ہی ہی ہی ہی

کبھی کبھی کھا لینا چاہیے میرے لیے بھائی جانی دیسی انار لاتے قیمت کا پتا نہیں بھائی کہتے آم کھاؤ پیڑ مت گنو
 
شمشاد

لائبریرین
ہیں یہ کیا، لاتے انار ہیں اور کہتے ہیں آم کھاؤ، یہ کیا راز ہے؟ ہی ہی ہی ہی ہی

انار ضرور کھانا چاہیے۔ بہت اچھی چیز ہے۔

پہلے یہاں بہت سستا ملتا تھا، اب ایکد سے بہت مہنگا بلکہ بہت ہی مہنگا ہو گیا ہے۔
 
عزیزہ، آپ کے مراسلے دلچسپ اور مفید ہیں۔

ایک عدد درخواست ہے اگر مناسب خیال کریں تو تحریر میں کسی بھی قسم کی فارمیٹنگ سے اجتناب برتیں۔ تحریر کے بعض ضروری حصوں کو ہائلاٹ کرنے کے لئے اس کو بولڈ کرنا، انڈر لائن کرنا یا اس کا رنگ بدلنا ٹھیک ہے لیکن پوری تحریر کو رنگین نہ کریں تو اچھا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محفل میں کئی تھیم ہیں اور بعض دفعہ مخصوص رنگ کسی تھیم میں درست نظر نہ آئیں تو اس تھیم کو استعمال کرنے والوں کو کوفت ہوگی۔ دوسری بات یہ کہ محفل کو اکثر احباب نستعلیق فونٹ میں پڑھتے ہیں۔ لیکن آپ اگر متن پر کوئی فونٹ منتخب کرکے اپلائی کر دیں گی تو پھر ہر کسی کو وہی فونٹ نظر آئے گا۔ اس طرح پڑھنے میں لوگوں کو الجھن ہوتی ہے۔ لہٰذا ضروری نہ ہو تو متن پر کوئی فونٹ بھی اپلائی نہ کریں اور اس کے حال پر چھوڑ دیں تاکہ ہر تھیم کے مطابق متن از خود مناسب فونٹ میں نظر آئے۔ اور ہاں، سائز بھی بڑا کرنے یا چھوٹا کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ اس طرح وہ بھی صارفیں کی سہولت کے اعتبار سے ڈھل جائے گا۔

امید ہے کہ ان مشوروں کا برا نہیں منائیں گی۔ اور کسی بھی مشکل کی صورت میں کسی ناظم سے رابطہ کریں گی۔
 
بنت آدم

محفلین
السلام علیکم

معاف کیجیے گا پھر میرے لیے مسلہ ہو گا یہاں کچھ بھی پوسٹ کرنا کیونکہ 1 شئیرنگ میں نے کئی فورمز پر کرنا ہوتی کاپی پیسٹ چلتا ہے پھر 1 چیز سینکڈ فونٹ بڑا نہیں کر سکتے فونٹ کو ٹائم نیو رومن میں نہیں ڈھال سکتے فونٹ کو کلر نہیں دے سکتے صرف سبجکٹ کو بولڈکر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ سو بہتر پوسٹ ہی نا کی جائے معزرت خواں ہوں پر اٹس مائی لاسٹ شیرنگ جزاک اللہ خیرا اللہ حافظ
 
اوہو . ہم نے تو سنا تھا کہ انار دماغ کو ٹھنڈا اور قلب کو وسعت بخشتا ہے . ایسے تو ہم آپ کی مفید پوسٹس سے محروم ہو جائیں گے . :sad2:
 
بنت آدم

محفلین
نہیں سر ایسی بات نہیں پر مجھے حقیقتا پوسٹ پڑھنے میں مسلہ درپیش آتا پر میں نے شکایت قطعی نہیں کی اب یہی چیز مجھ پر لاگو کی جائے تو بہتر میں خاموش ہی رہوں کیوں کہ کچھ بولے تو بلاک ہونے کا خطرہ بھی ہوتا کئوں کہ یہ آختیار ایڈمن کہ پاس موجود ہوتا کوئی بھی اختلاف رائے بات ہو سو کام ختم
 
السلام علیکم

معاف کیجیے گا پھر میرے لیے مسلہ ہو گا یہاں کچھ بھی پوسٹ کرنا کیونکہ 1 شئیرنگ میں نے کئی فورمز پر کرنا ہوتی کاپی پیسٹ چلتا ہے پھر 1 چیز سینکڈ فونٹ بڑا نہیں کر سکتے فونٹ کو ٹائم نیو رومن میں نہیں ڈھال سکتے فونٹ کو کلر نہیں دے سکتے صرف سبجکٹ کو بولڈکر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ سو بہتر پوسٹ ہی نا کی جائے معزرت خواں ہوں پر اٹس مائی لاسٹ شیرنگ جزاک اللہ خیرا اللہ حافظ

نہیں عزیزہ ایسے خفا نہیں ہوتے۔ کیا ہم نے "مشورہ" اور "درخواست" جیسے الفاظ اسی دن کے لئے استعمال کیئے تھے؟ :)

آپ جس طرح سہولت سمجھیں اس طرح شئیر کریں۔ ویسے ہمارا خیال ہے کہ ٹیکسٹ کو مرکز میں لانا اور دوسری ایسی ہی فارمیٹنگ کسی بھی فورم میں "ضروری" نہیں ہوتی۔ ویسے آپ چاہیں تو سب سے پہلے یہاں پوسٹ کر دیں اس کے بعد فارمیٹنگ کر کے دوسرے فورمز میں۔ بہر کیف آپ کی مرضی ہے۔ یہ محض ایک درخواست ہے قانون نہیں۔ :)

بہت بہت خوش رہیں۔
 
نہیں سر ایسی بات نہیں پر مجھے حقیقتا پوسٹ پڑھنے میں مسلہ درپیش آتا پر میں نے شکایت قطعی نہیں کی اب یہی چیز مجھ پر لاگو کی جائے تو بہتر میں خاموش ہی رہوں کیوں کہ کچھ بولے تو بلاک ہونے کا خطرہ بھی ہوتا کئوں کہ یہ آختیار ایڈمن کہ پاس موجود ہوتا کوئی بھی اختلاف رائے بات ہو سو کام ختم

ہم ہمیشہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ احباب اپنے مسائل بیان کریں۔ اگر ہمیں علم نہیں ہوگا تو ہم اس کا حل کیسے تجویز کر سکیں گے بھلا؟ ہمارا خیال ہے کہ اردو محفل میں اختلاف رائے کو بہت ہی خوبصورتی سے سنبھالا جاتا ہے۔ ایڈمن آپ کے خادم ہیں کوئی جابر حکمران نہیں جو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھائیں۔ محفل کی رونق محفلین سے ہی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو دیگر فورمز میں کچھ تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا ہو تو اس ترازو میں محفل کو نہ تولیں۔

آپ اپنے مسائل اسکرین شاٹ وغیرہ کے ذریعہ واضح کر سکیں تو ویسے کریں یا پھر متن میں ہی لکھ کر تجاویز، آرا و شکایات کے زمرے میں پوسٹ کر دیں یا کسی ناظم کو ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔
 
بنت آدم

محفلین
0009.gif

چلیں کم از کم اتنا تو الوو کر سکتے ہیں ک میں فونٹ بڑا کر سکوں باقی سبجیکٹ میں بولڈ انڈر لائن بڑا کر سکتی باقی سٹف کو چھیروں نیں
65.gif

اب بلکل سوکھا سڑا ہوا ٹاپک بنا کر سینڈ کروں گی تو کھے تے سوا پڑھنے والے کو اچھا لگے گا
50.gif

نہ مجھے مزہ آئے گا جس کام میں میں محنت نہ ہو لگن نہ ہو اس کو نہ کرنے لکھنے میں لطف آتا نہ ہی پڑھنے میں جی ہاں
21.gif
 
بنت آدم

محفلین
110.gif

ویسے زاتی طور پر می کو ٹایمز نیو رومن فونٹ کو کلر دینا تحریر کو خوبصورت بنانا محنت کرنا کہ پڑھنے والا اکتاہٹ محسوس نہ کرے برحال ایکچولی امممممممممم کچھ نہیں اب آپ بتائیں کیا کروں
117.gif
 
جی بالکل اجازت ہے۔ آپ اپنے پیغامات کی مکمل تزئین کریں۔ اسمائلیز لگائیں، تھرکتی اور چمچماتی تصویروں سے مزئین کریں۔ :) :) :) :) :)
 
110.gif

ویسے زاتی طور پر می کو ٹایمز نیو رومن فونٹ کو کلر دینا تحریر کو خوبصورت بنانا محنت کرنا کہ پڑھنے والا اکتاہٹ محسوس نہ کرے برحال ایکچولی امممممممممم کچھ نہیں اب آپ بتائیں کیا کروں
117.gif

عزیزہ آپ جیسا مناسب خیال کریں ویسا کریں۔ کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہم نے تو محض مشورہ دیا تھا۔

ویسے آپ نے کبھی نستعلیق فونٹ میں محفل کو دیکھنے کی کوشش کی؟ خیر اس کے لئے آپ کی مشین میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا نصب ہونا ضروری ہے۔ ہمیں "امید" ہے کہ آپ اس کو تاہوما اور ٹائمز نیو رومن جیسے نسخ فونٹ پر ترجیح دیں گی۔ :)
 
بنت آدم

محفلین
ویسے میرا سر کھانے کی قطعی ارادہ نہیں
124.gif

سمپلی جاننا چاہتی ہوں

کہ میں اپنے ٹاپکس میں فونٹ جسٹ بڑا کر سکتی ہوں؟

اور سبجیکٹ بولڈ انڈر لائن کلر اور ٹائمز نعو رہمن میں دے سکتی ہوں سوکھا سڑا ہوا ٹاپک مجھے ہضم نہیں ہوگا برحال
140.gif

بس یہی کہنا تھا
165.gif
 
شمشاد

لائبریرین
110.gif

ویسے زاتی طور پر می کو ٹایمز نیو رومن فونٹ کو کلر دینا تحریر کو خوبصورت بنانا محنت کرنا کہ پڑھنے والا اکتاہٹ محسوس نہ کرے برحال ایکچولی امممممممممم کچھ نہیں اب آپ بتائیں کیا کروں
117.gif

میں بتاتا ہوں، آپ فی الحال یہ کریں کہ اپنی نگارشات جاری رکھیں، خاص کر کھانے پکانے اور جب پک جائیں تو ان کو کھانے کے متعلق۔
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے میرا سر کھانے کی قطعی ارادہ نہیں
124.gif

سمپلی جاننا چاہتی ہوں

کہ میں اپنے ٹاپکس میں فونٹ جسٹ بڑا کر سکتی ہوں؟

اور سبجیکٹ بولڈ انڈر لائن کلر اور ٹائمز نعو رہمن میں دے سکتی ہوں سوکھا سڑا ہوا ٹاپک مجھے ہضم نہیں ہوگا برحال
140.gif

بس یہی کہنا تھا
165.gif

ضرور کریں، آخر سلاد اور چٹنی کے بغیر کھانے کا کیا مزہ آئے گا۔
 
Top