مینگو آئسکریم ۔۔۔

حجاب

محفلین
اجزاء ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
دودھ ۔ 1 لیٹر ۔
آم ۔ 1 کلو ۔
انڈے ۔ 3 عدد ۔
کارن فلار ۔ 3 کھانے کے چمچے ۔
چینی ۔ ڈیڑھ پیالی ۔
فریش کریم ۔ 2 پیالی ۔
زردے کا رنگ ۔ چٹکی بھر ۔
مینگو ایسنس ۔ 1 چائے کا چمچہ ۔( دستیاب نہ ہو تو ضروری بھی نہیں‌ )

ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دودھ کو اُبال لیں اور جب اُبال آ جائے تو چینی ملا کر 15 منٹ پکائیں ۔آم کو چھیل کر پیسٹ بنا لیں ۔فریش کریم کو پیالے میں نکال کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا یخ کر لیں ۔ انڈے کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ کرلیں اور زردی میں کارن فلار اور زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں ۔ چولہے کی آنچ ہلکی کر کے اس مکسچر کو پکتے ہوئے دودھ میں ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے مکس کرلیں ۔سارا مکسچر ڈالنے کے بعد آنچ کو درمیانی کر کے تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے 5 منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں ۔انڈے کی سفیدیوں کو الگ سے اتنی دیر پھینٹیں کہ سخت سا جھاگ بن جائے ، پھر فریش کریم کو 4 سے 5 منٹ برف پر رکھ کر پھینٹیں اب ان دونوں چیزوں کو مینگو ایسنس کے ساتھ دودھ کے مکسچر میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں کم از کم 10 منٹ تک اور کسی ائیر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر 4 گھنٹے کے لیئے فریزر میں رکھ دیں ، ان 4 گھنٹوں میں 4 یا 5 بار آئسکریم فریزر سے نکال کر پھینٹیں اور آخری بار پھینٹتے ہوئے آم کا پیسٹ شامل کر لیں ۔ اچھی طرح ائیر ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے 6 سے 8 گھنٹے کے لیئے فریزر میں رکھ دیں ۔جب آئسکریم تیار ہوجائے تو خوبصورت سے آئسکریم کے گلاس میں نکال کر آم کے ٹکڑوں اور کریم سے گارنش کرکے مزے سے کھائیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔ بہت پہلے میں نے ٹرائی کی تھی۔ پر ٹھیک نہیں بنی تھی۔ لیکن تب میں نیا نیا کھانا بنانا سیکھ رہی تھی۔ آجکل تو آم بھی آئے ہوئے ہیں۔ بلکہ پاکستان سے منگواتی ہوں۔ ابو اگلے ہفتے تک آ رہے ہیں۔ پھر بناؤں گی۔
 

سارہ خان

محفلین
اچھی ترکیب ہے حجاب آسان لگ رہی ہے ۔۔ میں نے کافی عرصہ پہلے ایک بار بنائی تھی مینگو آئس کریم ۔ اب تو یاد بھی نہیں کس ترکیب سے بنائی تھی ۔۔ یہ والی میں ضرور بنا کے دیکھوں گی ۔۔
 

تعبیر

محفلین
اب ہم مینگو کہاں سے لائیں :(
جب میں پاکستان جاؤنگی تو یہاں سے بہت ساری تراکیب پرنٹ کرونگی اور تب بناؤنگی/ بنواؤنگی
 
Top