میل پاسورٹ بھول گیا ہوں۔

فرید خان

محفلین
میں اپنا میل پاسورڈ بھول گیا ہوں اور اپنے میل کے کوئی بھی واضح معلومات میرے پاس نہیں ہیں ، میری رہنمائی کریں کہ میں اپنا میل ایڈرس کیسے ریکور کرو۔
 
مغزل

محفلین
آئی ٹی شعبہ کے حوالے سے نبیل بھائی ، ابن سعید بھائی معاون ثابت ہوسکتے ہیں میں تو بس شدھ بدھ ہی رکھتا ہوں ۔۔۔ منسلک کیے دیتا ہوں ۔۔ انشا اللہ آپ کا معاملہ حل ہوجائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں اپنا میل پاسورڈ بھول گیا ہوں اور اپنے میل کے کوئی بھی واضح معلومات میرے پاس نہیں ہیں ، میری رہنمائی کریں کہ میں اپنا میل ایڈرس کیسے ریکور کرو۔
اگر آپ کا مطلب آپ کی ای میل سے ہے تو اس میں forgotten password پر کلک کر کے دوبارہ حاصل کر لیں۔
 
اگر جی میل ہے تو وہاں پاسورڈ ریکوری سوالات کے علاوہ بھی ایک پروسیجر موجود ہے جس سے ری کوری کا امکان رہتا ہے۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
عموما ای میل سروسز کم از کم تین طریقے رکھتی ہیں جن سے پاس ورڈ ریکور کر لیا جائے۔ لیکن ہاٹ میل کے پاس شاید ایک ہی طریقہ ہے وہ سوال کا جواب دے کر ہی واپس مل سکتا ہے۔ ان کے فورمز پر ڈھونڈیں شاید جواب مل جائے۔
 
بھائی کوئی میری مدد کرسکتا ہے ، میں پریشان ہوں ، کیونکہ اس میں میرا بہت اہم ڈیٹا تھا۔ جو مجھے سخت ضرورت ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فرید صاحب پاسورڈ کو محفوظ ہی اس لیے رکھا جاتا ہے کہ کوئی دوسرا کسی کا ڈیٹا نہ لے اڑے، اب آپ خود ہی اس کے مندرجات بھول گئے ہیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔
 
بھائی جان آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن ہر انسان سے غلطی ہو جاتی ہے ، کیا کریں۔
 
ابن سعید صاحب اگر توجہ دیں تو میرا مسئلہ شاید حل ہو جائے گا۔

اگر آپ اپنا پاسورڈ بھی بھول گئے ہیں اور خفیہ سوالوں کے جوابات بھی۔ اس کے علاوہ وندوز لائیو میں اگر پاسورڈ ریکوری کا کوئی آپشن نہیں تو کوئی دوسرا کیسے آپ کی مدد کر سکتا ہے بھلا؟ آپ نے شاید وہاں کوئی الٹرنیٹ ای میل پتہ بھی شامل نہیں کیا ہوگا جہاں وہ آپ کا پاسورڈ ری سیٹ کرنے کے لئے ربط ارسال کر سکیں۔ بعض ای میل سروسیز اب فون نمبر شامل کرنے کی بھی سہولت دیتی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ایس ایس بھیج سکیں۔ گوگل میں یہ سہولت بھی ہے کہ وہ آپ سے دیگر تفصیلات مثلاً آئی ڈی کب بنائی، یومیہ کتنی ای میلز آتی تھیں۔ آخری دفعہ تقریباً کب لاگ کیا وغیرہ جیسے سوالات پوچھتے ہیں اور ان کی مینول ری ویو کرکے لیجیٹمیٹ سمجھتے ہیں تو پاسورڈ ریسیٹ کرا دیتے ہیں۔ لیکن یہ ساری سہولیات آپ کو شاید یہاں حاصل نہ ہوں۔ اگر ایسی حالت میں کوئی اور آپ کا پاسورڈ حاصل کر سکے تو مائکروسافٹ کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگانے والوں میں سب سے پہلے ہم خود ہوں گے۔ جہاں تک پاسورڈ گیس کر کے ہٹ اینڈ ٹرائل کرنے والی بات ہے تو اس کا اندازہ آپ کو ہی بہتر ہوگا کہ آپ عموماً پاسورڈ کن بنیادوں پر منتخب کرتے ہیں۔ ویسے جیسا کہ صابر بھائی نے مشورہ دیا، آپ مائکروسافٹ لائیو کے فورم میں جا کر مدد کی گہار کریں، وہاں آپ کو زیادہ بہتر مدد مل سکتی ہے۔ :)
 
میرے بھائی آپ کا جواب سر آنکھوں پر لیکن میں بھی تو پھنسا ہوا ہوں ، میری کیا مدد کریں گے۔ آپ حضرات میں تو توقع لیکر آیا ہوا تھا اس فورم میں۔کہ شاید میرا مسئلہ حل ہو سکے۔ مجھے تو مایوسی نظر آ رہا ہے۔
 
Top