میلینگ فہرست

جیسبادی

محفلین
میرا خیال ہے کہ سنجیدہ موضوعات پر گفتگو کیلئے میلنگ لسٹ کا اجراء کرنے کا سوچا جائے۔ کئی لوگ فورم پڑھنے کے چکر میں نہیں پڑتے اور نہ ہی ر‌س‌س فیڈ کے چکر میں پڑتے ہیں، مگر میلنگ لسٹ میں نام لکھوا دیتے ہیں۔ لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ نے بھی میلنگ لسٹ رکھی ہوئی ہے (اگرچہ اس پر کوئی کام کی بات نہیں ہوتی)۔
 
اجزائے ترکیبی

اس کے کچھ اجزائے ترکیبی پر روشنی ڈالیں گے کہ کیا یہ اردو محفل سے ہٹ کر کوئی سائٹ ہوگی یا اسی کا حصہ ہوگی۔ اور کیا اس کے لئے بھی ممبر بننا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا اس سے ملتا جلتا آئیڈیا یہ تھا کہ اردو فورم سے متعلقہ ایک نیوز لیٹر شروع کیا جائے جس میں فورم کی حالیہ activities کے بارے میں بیان کیا جائے اور اسے اردو بلاگنگ ریسورس پر پوسٹ کیا جائے۔ میلنگ لسٹ میں یہ لسٹ میں درج ارکان کو ای میل کے ذریعے ارسال کر دیا جاتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ ایک تکنیکی موضوعات پر خاص فورم ہو سکتا ہے، جو ی‌میل کے ذریعہ بھی ترسیل کیا جائے۔ اس کا مقصد ایک وسیع تر حلقہ تک رسائی ہے۔ "لینکس پاکستان" پر جو لسٹ ہے وہ بالکل علیحدہ ہے، یعنی فورم سے اس کا کوئی واسطہ نہیں۔ ہمیں یہ بھی سوچنا ہے کہ "ل‌پ" کی میلنگ لسٹ کی ناکامی کی کیا وجوہات ہیں، تاکہ ہم اس کا شکار نہ ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے جیسبادی کی اس تجویز کے بعد پی ایچ پی بی بی فورم پر میلنگ لسٹ فراہم کرنےکے چند حل ڈھونڈے تھے لیکن بعد میں یہ فیچر شامل کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جلد ہی جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر مبنی ایک جریدہ کا اجراء کریں گے اور جملہ میں نیوزلیٹر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی اوپن سورس ماڈیولز موجود ہیں۔ انہی میں سے کسی ایک کو استعمال کر لیا جائے گا۔ میں کسی ایسے حل کو ترجیح دوں گا جس کے ذریعے نیوزلیٹر html-mail کی شکل میں بھیجا جا سکے تاکہ یہ نیوزلیٹر اردو میں بھیجنا ممکن ہو۔ آجکل تقریباً تمام میل کلائنٹس پر اور ویب میل اکاؤئنٹس پر html-میل پڑھی جاتی ہے۔

لینکس پاکستان کی میلنگ لسٹ کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں مجھے معلوم نہیں لیکن میرا تجربہ یہی ہے کہ ویب سائٹ کی کسی فیچر کی مقبولیت کے لیے ویب ماسٹرز اور سائٹ وزٹرز دونوں کا دلچسپی لینا ضروری ہے۔ اس فورم میں بھی ڈاؤنلوڈ اور روابط کے حصوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ میں گاہے گاہے اس جانب دوستوں کی توجہ مبذول کراتا رہتا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل، میرے خیال میں نیوزلیٹر ایک علیحدہ ضرورت پوری کرے گا۔ میلنگ لسٹ ایک push ٹیکنالوجی ہے جو سوئے ہوئے لوگوں تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اس کا مقصد اہم تکنیکی معاملات پر وسیع تر ماہرین کی رائے لینا، اعلانات وغیرہ، اور سنجیدہ اظہارِ خیال ہے۔ فورم پر تو ویسے ہی SNR بہت گر گیا ہے اس لیے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ مصروف لوگ روزانہ اسے کھنگالیں گے یا ر‌س‌س فیڈ میں سے "کھیل ہی کھیل" میں سے کوئی جواہر نکالنے کی کوشش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ درست ہے کہ کسی بھی چیز کو کامیاب بنانے کیلئے منتظمین کو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔
 
Top