میرے گھر والے میری شادی نہیں کروا رہے

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی شادی ہو یا نہ ہو، نماز اپنی جگہ ہے۔ وہ تو پڑھنی ہی پڑھنی ہے۔ ان کا مطلب ہو گا کہ تہجد کی نماز کے بعد زیادہ سے زیادہ دعا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا یہاں پر شادی دفتر بہی ہے مجھے معلوم ہی نہں تھا کوئ میہر بانی کر کے میری رجسٹریےشن کروادے میرے ہونے والے بچے بہی اس کو دعائیں گے

کرتے ہیں بھائی کچھ کرتے ہیں۔ اب نیا دفتر کھولنا ہے، خاصا خرچہ کرنا پڑے گا۔ اب کہیں سے کوئی مال وال ہاتھ لگے تو کھولتے ہیں دوبارہ سے شادی دفتر۔
 

فا ر و ق

محفلین
گھر سے بھاگ جاو۔ایکخط لکھ کے چھوڑ جاو کہ اگر میری شادی کی تاریخ طے نا کی تو واپس ہی نہین اوں گا:rollingonthefloor:

دوست میں یہ کر تو دوں مگر بہاگ کر جاؤں گا کہاں بحرین ہے ہی اتنا چہوٹا سا کہ ایک کہنٹے میں میرے والد مجھ کو ڈھوند لیں گے
 

فا ر و ق

محفلین
سن راجہ شادی لڈو موتی چور کا
جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے پچھتائے

بھائی صام میری مانیں تو ابھی جلدی نہ کریں اللہ کی بنائی دنیا دیکھیں
گھومیں پھریں کوئی کے ٹو شے ٹو سر کریں
شادی میں کیا رکھا ہے کبھی بھی ہوسکتی ہے

1) جیسا کہ آپ لوگ نہیں جانتے بحرین کے بارے میں تو میں یہ بتانا محسوس کر رہا ہوں کہ یہاں فحاشی کافی ہے
2) جب سے ایک حدیث نبوی نظر سے گزری ہے کہ شادی نصف ایمان ہے تو شادی ہو نہیں رہی :praying:
 

ف۔قدوسی

محفلین
واؤ سب نے بڑے زبردست جوابات دئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
ارے فاروق صاحب جلدی کاہے کو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوجائے گی نااا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فا ر و ق

محفلین
ف۔قدوسی اب ذرا آپ خود ہی سوچیں کہ ابہی تک میرے گھر والوں نے لڑکی کی تلاش ہی نہیں کی شروع
 

نایاب

لائبریرین
:shameonyou: میرے گھر والے میری شادی نہیں کروا رہے اگر کسی کے پاس کوئی ترکیب ہو تو ضرور بتاو:laughing:

السلام علیکم
محترم فاروق بھائی
اللہ آپ کی خواہشات ( جائز ) کو اپنی رحمت و برکت سے جلد پورا کرے آمین
کوئی ایسی ماں نہیں ہوتی ہے جسے یہ خواہش ہر پل ستا نہ رہی ہو کہ میرا بیٹا دولہا بنے
شادی ہو گھر میں بہو آئے ۔ اور بیٹے کو ساس بھی کبھی بہو تھی کے ڈرامے کی سمجھ آئے ۔
ذرا صبر میرے بھائی
انشااللہ 2015 میں آپ تیس کے ہو جائیں گے ۔ پھر شادی بھی ہو جائے گی ۔
ذرا کچھ بال تو گرنے دیں تاکہ گنج سے پتہ چلے کہ بندہ پیسے والا ہے ۔
وسیے اک آسان طریقہ ہے شادی کروانے کا ۔
روز رات کو ماما جانی کے پاؤں دبایا اور چوما کریں ۔
اللہ بھی مہربان ہو گا اور ماما جانی بھی آپ کی خواہش کو سمجھ جائیں گی ۔
اور انشاللہ بہو گھر لے آئیں گی ۔
اک تکہ یہ بھی ہے کہ آپ کی شادی 2011 میں متوقع ہے ۔
سدا خوش رہیں آمین
بے تکلفی کی معذرت
نایاب
 

ساجداقبال

محفلین
ہمارے یہاں کہتے ہیں کہ اگر والدین شادی نہ کروائیں تو پانی کے گھڑے توڑنے چاہیے تاہم یہ تجربہ واٹرکولر پر نہ کیجیے گا۔
بھائی بحرین جیسے چھوٹے ملک میں آپکو دلہن ملنے سے رہی، کسی بہانے فیملی کو پاکستان لے آئیں۔
 
Top