میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
پھیلتی جائے گی چاروں سمت اک خوش رونقی
ایک موسم میرے اندر سے نکلتا جائے گا
(راجیندر منچندا بانی)
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز وہ کم نہ ہوں گے
چرچے یوں ہی رہیں گے افسوس ہم نہ ہوں گے
(آغا محمد تقی خان ترقی)
 

شمشاد

لائبریرین
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماں
ہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
(بسمل عظیم آبادی)
 

سیما علی

لائبریرین
پہلے پہل تو جی نہ لگا پردیس کے ان لوگوں میں
رفتہ رفتہ اپنے ہی گھر سے سارے ناطے ٹوٹے۔۔۔۔
منیر نیازی
 
Top