میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
کسی نے حال دل پوچھا تو آنکھیں ہو گئیں پر نم
اب اس سے مختصر روداد دل کہتے تو کیا کہتے
بیتاب اعظمی
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
محمل کیا یہ آپ کا اپنا کلام ہے؟ ماشاء اللہ، بہت اچھے اشعار ہیں۔


پسندیدگی پر شکریہ قبول کریں۔۔:act-up:

یُونہی آپ لوگ کے اشعار دیکھ کر تكبندی کرنے کا جی چاہا تھا۔۔۔۔ امتحان ہونے کے باعث کافی دنوں سے محفل میں حاضری نہیں دی تھی
 

شمشاد

لائبریرین
پسندیدگی پر شکریہ قبول کریں۔۔:act-up:

یُونہی آپ لوگ کے اشعار دیکھ کر تكبندی کرنے کا جی چاہا تھا۔۔۔۔ امتحان ہونے کے باعث کافی دنوں سے محفل میں حاضری نہیں دی تھی
کوشش جاری رکھیں اور اردو محفل اساتذہ سے اصلاح لیتی رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتی
ہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
(خالد معین)
 

شمشاد

لائبریرین
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے
خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
(آنس معین)
 

شمشاد

لائبریرین
رگوں میں زہر خاموشی اترنے سے ذرا پہلے
بہت تڑپی کوئی آواز مرنے سے ذرا پہلے
(خوشبیر سنگھ شادؔ)
 

شمشاد

لائبریرین
رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیں
اشک پینے کے لیے ہیں کہ بہانے کے لیے
(آنند نرائن ملا)
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
تنگ و تاریک سا حصار ہوں میں
روحِ ارضی ترا مزار ہوں میں

کر سکی میں ادا نہ قرض ترا
زندگی تیری قرضدار ہوں میں

تہمتیں تُجھ پہ ساری ناحق تھیں
سچ تو یہ ہے ستم شعار ہوں میں

بے کلی،بے خودی کا عالم ہے
سب ہیں مدہوش وہ خمار ہوں میں

زندگی بے کلی سے ہے تعبیر
دلِ زندہ ہُوں بے قرار ہوں میں

ہے سحؔر مجھ کو خوفِ تاریکی
صرف سورج کی پاسدار ہوں میں
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔ بہتر آرا تو اساتذہ کرام ہی دے سکتے ہیں۔ آپ کو چاہیے تھا، کہ اسے "آپ کی شاعری" والے زمرے میں پوسٹ کرتیں اور اُن کی اصلاح لیتیں۔

محمل ابراہیم مقطع کے دوسرے مصرعے میں "پاسداری" کی بجائے "پاسدار" ہونا چاہیے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے
پر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے
شیخ ابراہیم ذوقؔ
 
Top