میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
آتا نہیں ہے خواب میں بھی یاراب تلک
ہیں منتظرکی دیدئہ بیداراب تلک۔۔۔۔۔۔

سب میکدہ میں مست ہیں پر ایک تجھ سوا
دیکھا نہ ایسے دورمنہشیار۔ ۔ اب تلک

لطف النساء امتیاز
 

سیما علی

لائبریرین
عالؔی اب کے کٹھن پڑا دیوالی کا تیوہار
ہم تو گئے تھے چھیلا بن کر بھیا کہہ گئی نار

جمیل الدین عالی
 

سیما علی

لائبریرین
گھنی گھنی یہ پلکیں تری یہ گرماتا روپ
تو ہی بتا او نار میں تجھ کو چھاؤں کہوں یا دھوپ

جمیل الدین عالی
 

سیما علی

لائبریرین
سات سروں کے سات ستارے سات ہی جن کے رنگ
سب جھلکیں اک سرگم میں پر اپنے اپنے ڈھنگ

جمیل الدین عالی
 

شمشاد

لائبریرین
گو واں نہیں پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں
کعبہ سے بھی ان بتوں کو نسبت ہے دور کی
(چچا)
 
آخری تدوین:
Top