میرے پسندیدہ اشعار

حسرت جاوید

محفلین
حُسنِ بیگانہِ احساسِ جمال اچھا ہے
غنچے کِھلتے ہیں تو بِک جاتے ہیں بازاروں میں

ذکر کرتے ہیں تیرا مجھ سے با عنوانِ جفا
چارہ گر پھول پِرو لائے ہیں تلواروں میں


احمد ندیم قاسمی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چاند میری طرح پگھلتا رہا
نیند میں ساری رات چلتا رہا
جانے کس دُکھ سے دل گرفتہ تھا
مُنہ پہ بادل کی راکھ ملتا رہا

پروین شاکر
 

شمشاد

لائبریرین
بعد خط آنے کے اس سے تھا وفا کا احتمال
لیکن واں تک عمر نے اپنی وفاداری نہ کی
قائم چاندپوری
 
Top