راحت فتح علی میرے پاس تم ہو

عبیدتھہیم

محفلین
رواں دنوں ایک ڈرامہ مشہور ہوا کہ، جسکا ٹائٹل سانگ بہت ہی دکھدائک ہے اور اس کے لئرکس دل کو چھو لیتے ہیں۔۔
راحت فتح علی خاں کی مدھر آواز میں ”میرے پاس تم ہو“

بھول جانے کا ہنر مجھ کو سکھاتے جائو
جا رہے ہو تو سبھی نقش مٹاتے جائو
چلو رسماً ہی سہی مڑ کر مجھے دیکھ تو لو
توڑتے توڑتے تعلق کو نبھاتے جائو

کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رُلائے
فقط میرے دل سے اترجائیے گا
بچھڑنا مبارک بچھڑ جائیے گا
میں سمجھا تھا تم ہو، تو کیا اور مانگوں؟
میری زندگی میں میری آس تم ہو
یہ دنیا نہیں ہے میرے پاس تو کیا؟
میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو
مگر تم سے سیکھا، محبت بھی ہو تو
دغا کیجیے گا مُکرجائیے گا

تیرا ہاتھ کل تک میرے ہاتھ میں تھا
تیرا دل دھڑکتا تھا دل میں ہمارے
یہ مخمور آنکھیں جو بدلی ہوئی ہیں
کبھی ہم نے ان کے ہیں صدقے اتارے
کہیں اب ملاقات ہوجائے ہم سے
بچاکر نظر کو گذر جائیے گا
جینا ہے ، تیرے بنا!
جینا ہے اب مجھ کو تیرے بنا۔۔

 
Top