میرے سانس کے مسئلے کا علاج بذریعہ قرآت۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
الحمد للہ رب العالمین۔۔ واصلاۃ والسلام و اعلٰی رسولہ الکریم
ابھی ایک دوسرے فورم پر ایک صاحب نے اپنے موسمی سانس کے مسئلے کی شکاءیت کی تو مجھے اپنا ہی ایک واقعہ یاد آگیا جب میں خود بھی ایک سانس کے مسئلے میں گرفتار ہوا تھا اور اللہ سبحان و تعالٰی نے میری بڑی ہی زبردست طریقے سے مدد فرمائی اور آج تقریبا 10 سال گزر جانے کے بعد بھی میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔ الحمد للہ۔۔۔۔۔ثم الحمدللہ۔۔
اس فورم پر کی گئی پوسٹ کا لنک یہ ہے:
http://pak.net/آپ-اور-ہم-دکھ-سکھ-کے-ساتھی/دعا-برائے-الرجی-53371/#post397339

میں نے سوچا کہ یہ واقعہ یاد آنے کے بعد باقی ساتھیوں سے بھی شیئر کرنا چاہئیے۔۔۔۔
--------------------------------------------------------------
میں اسلام آباد کا رہائیشی ہوں اور یہیں جما، پلا بڑھا ہوں
آج سے تقریبآ 10 سال پہلے، کالج کے زمانے میں مجھے بھی اس قسم کا مسئلہ شروع ہوا تھا، یوں لگتا تھا جیسے آکسیجن ختم ہوگئی ہو اور سانس بہت کھینچ کھینچ کر لیتا تھا۔ اس سے پہلے کہ میں ڈاکٹر کے پاس جاتا ایک چھوٹا سا واقعہ ایسا ہوا آج تک میرا سانس ٹھیک چل رہا ہے۔
میں سکول کے زمانے میں قاری رہ چُکا ہوں اور قرآت، نعت وغیرہ کا شوق رکھتا تھا۔ ایک رات ہوا کچھ یوں کہ تقریبا 11 بجے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ سے اپنے پرانے موٹر سائیکل پر آرہا تھا اور ان دنوں کچھ پریشانیوں کی وجہ سے بہت ڈپریشن کا شکار بھی تھا اور شائید اسی وجہ سے سانس بھی خراب ہو رہا تھا۔۔ کہ اچانک موٹر سائیکل بند ہوگئی۔ اس سڑک پر گھُپ اندھیرا ہوتا ہے۔ ایک اور موٹر سائیکل والے صاحب نے رک کر میری مدد کی کوشش کی، مگر بے سود کیونکہ موٹر سائیکل میں پٹرول بھی موجود تھا اور اس میں ظاہری طور پر ایسی کوئی خرابی بھی نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ بند ہو جاتی۔۔
بہرحال میں اس سڑک پر تنہا گھپ اندھیرے میں موٹر سائیکل کو گھسیٹا جا رہا تھا اور سانس کی خرابی کے باعث کچھ مشکل محسوس کر رہا تھا

بس ایسے ہی ذھن میں آیا کہ تلاوت کی جائے۔۔۔اور میں نے اونچی آواز میں سورہء اخلاص، سورۃ الناس اوردیگر سورتیں جو زیادہ تر تیسویں پارے میں ہیں، کی تلاوت شروع کر دی۔۔۔۔۔
قاری حضرات اس چیز سےبہت اچھی طرح واقف ہیں کہ قراءت کے لئے کئی مرتبہ سانس پر دباؤ ڈالنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔۔۔۔۔
یقین کریں اسکے تھوڑی دیر میں مجھے اسی ماحول میں‌سانس ٹھیک آنا شروع ہوگیا۔ کچھ دیر بعد میری موٹر سائیکل بھی سٹارٹ ہو گئی۔ آج تک الحمد للہ، ثم الحمد للہ، میرا سانس بھی ٹھیک ہے اور اگر کبھی ہلکا پھلکا مسئلہ ہو بھی تو میں قراءت کے ذریعے پھر ٹھیک کر لیتا ہوں۔۔۔ آور آج کل بھی جب اسلام آباد میں پولن کا مسئلہ عروج پر ہے، میں اللہ سبحان و تعالٰی کی بیش بہا نعتموں جن میں طرح طرح کے پھول بھی شامل ہیں سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور آج تک کم از کم سانس کی وجہ سے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت بھی نہیں‌ آئی۔

میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ بچپن سے ہی میں بلیوں کے ساتھ بھی کھیلتا آیا ہوں جس کے بالوں کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان سے دمہ ہوجاتا ہے۔ مگر ہمارے گھر میں‌آج تک کسی کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔

وہ موٹر سائیکل کافی عرصہ میرے پاس رہی اور اس کی وہ خرابی بھی پتا چل گئی جس سے وہ بند ہوتی تھی۔ اور وہ یہ تھی کہ اسکی پٹرول کی ٹنکی میں ایک چھوٹا سا سوراخ تھا جس سے قطرہ قطرہ پٹرول نکلتا اور ہوا داخل ہوتی اور پھر ایک ایسا دباؤ بنتا کہ پٹرول انجن میں جانا بند ہوجاتا تھا نتیجہ میں موٹر سائیکل بھی رک جاتی تھی۔

اس کے بعد اللہ نےمجھے اور بہت پریشانیوں سے نجات عطا فرمائی اور الحمد للہ، دوبارہ وہ پریشانیاں کبھی حائل نہیں‌ہوئیں۔۔۔

اللہ سبحان و تعالی کے کلام میں اور اسے ادا کرنے کے طریقے یعنی قرات میں اللہ نے بہت برکت رکھی ہے۔۔

میں اپنے مسلمان ساتھیوں سے یہ التماس کرتا ہوں کہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا کریں۔ تنہائی میں گانے گنگنانے کی بجائے، قرآت کیا کریں اور قرآت سیکھا بھی کریں۔۔۔۔

اگر آپ چاہیں تو جب آپ کے سانس پر برا اثر پڑے تو اسوقت قرات کرنے کی کوشش بھی کیا کریں جس سے آپ کے سانس پر بھی اثر پڑتا ہو۔۔

اللہ تعالٰی آپ کو اور تمام مسلم امہ کو بہترین صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے ۔ آمین، ثم آمین۔


جزاکم اللہ خیرا و کثیرا۔۔۔
 

فرخ

محفلین
مجھے ذرا بعد میں خیال آیا کہ اس دھاگے کو دراصل "طب اور صحت" کے فورم میں ہونا چاہئے تھا۔۔اگر کوئی ایڈمن اسے یہاں منتقل کردیں تو میرا خیال ہے یہ صحیح جگہ ہوگی اس کے لئے۔۔
جزاک اللہ۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ،
اللہ کے کلام میں بہت حکمت اور برکت ہے، پولن تو ان دنوں اسلام آباد میں عروج پہ ہے اور لوگ اکژ ماسک لگائے نظر آتے ہیں، اللہ کرے سب تلاوت جاری رکھیں اور اللہ سب کو سکون دے دے آمین میں اب دوستوں کو نصیحت کروں گا
 

سویدا

محفلین
الحمدللہ میں خود بھی اس کا تجربہ کرچکا ہوں اور بالکل ایک سو ایک فیصد درست نتیجہ پایا شکر الحمد للہ
 
Top