1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

میرے دوست کے بکرے کے ساتھ کیا ہوا

عبدالقدیر 786 نے 'اِسلامی تعلیمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 13, 2019 4:16 صبح

  1. عبدالقدیر 786

    عبدالقدیر 786 محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرے ایک دوست ہیں وہ چاند رات سے ایک دن پہلے بکرا لے کر آئے بکرے نے تھوڑی زور آزمائی کی تو بکرے کی رسی چھوٹ گئی اور وہ سوزوکی سے جاٹکرایا اُس سے اُس کی دونوں پچھلی ٹانگیں زخمی ہوگئی جیسے تیسے گھر لے آئے بکرے کی حالت نازک تھی اِس لئے اُس کو چاند رات سے ایک دن پہلے ذبح کردیا گیا وہ لوگ سمجھ رہے تھے کے قربانی کا مہینہ ہے تو کسی بھی دن قربانی کریں تو قربانی ہوجائے گی پر اُنہیں میں نے مشورہ دیا کہ کسی عالم سے اِس بارے میں پوچھ لیں تو بہتر ہوگا اُنہوں نے ایسا ہی کیا تو عالم صاحب نے فرمایا کہ پہلی عید پر نماز کے بعد اگر آپ قربان کرتے تو اِس کی قربانی ہوجاتی ابھی آپ اِس بکرے کو غریبوں اور یتیموں میں بانٹ دیں (ایک صاحب نے اور مشورہ دیا کہ اِس بکرے کو ذبح کرکے قصائی کو دے دیا جائےاور اُس پیسے کو دوبارہ قربانی میں لگا لیں پر ایسا نہیں ہوسکا مجھے اِس بارے میں علم نہیں کے کیوں ایسا نہیں ہوا) اور دوسری یہ کہ ( تنخواہ ایڈوانس یعنی کے اُدھار لے کر آیا ) آپ کی قربانی نہیں ہوئی اُنہوں نے جیسے تیسے کرکے پیسے اکھٹے کرنا شروع کئے ایک بھائی اپنے کارخانے سے تنخواہ اُدھار لے کر آیا اور ایک بہن نے اپنی پوری تنخواہ اُٹھا کر دے دی وہ لوگ پھر سے بکرا لے کر آئے ہیں اور آج دوسری عید ہے ابھی میرے پوسٹ کرنے کے وقت وہ ہوسکتا ہے قربان ہو رہا ہو۔
    (اچھا ایک بات اِس میں اور بھی قابلِ غور ہے کہ بہن کی جو کمائی ہے وہ کریڈٹ کارڈ بناتی ہے میں تو عالم نہیں ہوں کوئی عالم ہی بتاسکتاہے کہ یہ پیسے جائز ہوں گے قربانی کے لئے یا نہیں)
    وہ لوگ نہایت ہی غریب لوگ ہیں کبھی کھانے کو ہوتا ہے کبھی نہیں میں اُنہیں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں پر ہر سال قربانی پابندی سے کرتے ہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 13, 2019 5:49 صبح
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,691
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    باقی سب باتیں ایک طرف، جو صورتحال آپ نے ان کی بتائی ہے، قربانی ان پر واجب ہی نہیں ہے۔
    قربانی صرف صاحبِ استطاعت پر واجب ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  3. عبدالقدیر 786

    عبدالقدیر 786 محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں نے تو یہ سُنا ہے کہ اگر قربانی کرنے کے پیسے اُن کے پاس موجود ہیں اگر وہ قربانی نہ کریں تو "وہ لوگ ہمارے عید گاہ کی طرف بھی نہ آئیں" کمی بیشی اللہ معاف فرمائے۔
     
  4. عبدالقدیر 786

    عبدالقدیر 786 محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صاحبِ استطاعت کب ہوتا ہے ؟
     
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,691
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ حدیث صاحبِ استطاعت کے حوالے سے ہے۔
    جس فرد کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہو وہ صاحبِ استطاعت نہیں بلکہ مستحق ہے۔
    قربانی واجب ہونے کا نصاب وہی ہے جو صدقۂ فطر کے واجب ہونے کا نصاب ہے، یعنی جس عاقل، بالغ ، مقیم ، مسلمان مرد یا عورت کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں، ذمہ میں واجب الادا اخراجات منہا کرنے کے بعد ضرورت سےزائد اتنا سامان موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زائد ہو (خواہ ضرورت سے زائد مال نقدی ہو یا سونا چاندی ہو یا کسی اور شکل میں ہو، اسی طرح مالِ تجارت نہ بھی ہو) تو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,691
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  7. عبدالقدیر 786

    عبدالقدیر 786 محفلین

    مراسلے:
    1,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
  8. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,029
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اتنی چاندی کی قیمت اس وقت پچاس ہزار روپے بنتی ہے۔ قربانی کا اس سال کیا ریٹ رہا؟

    نوٹ: میرا ذاتی خیال ہے کہ چاندی کے حساب سے نصاب کو ترک کر دینا چاہیئے کہ یہ کافی کم بنتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,691
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہاں اسلام آباد میں مناسب بکرے 30 ہزار سے اوپر اور بیل 75 ہزار سے اوپر ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    سارا پاکستان جائز کما رہا ہے۔
    10 کی روٹی بارہ کی کرکے تندور والا۔۔
    100 کو 150 کرکے رکشے والا۔۔۔
    700 کا سوٹ 1000 کا کرکے ملبوسات والا۔۔۔
    80 روپے کلو کا آم 120 کا کرکے پھل کی ریڑھی لگانے والا۔۔۔
    اور کتنی مثالیں دوں؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,712
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    قربانی صرف صاحبِ استطاعت پر فرض ہے۔ دین کسی معاملے میں تنگی پسند نہیں کرتا۔ غریب لوگوں کا دل بھی چاہتا ہے کہ الله کی راہ میں قربانی کریں۔ ایسے لوگوں کے لیے الله کے ہاں یقینا اجر ہے۔ لیکن کبھی کبھی سفید پوش لوگوں پر معاشرے کا بھی بہت دباؤ ہوتا ہے۔ لوگ کیا کہیں گے ؟
    اس لیے مجبوراً دیکھا دیکھی قرض لے کر اور تنگ ہو کر قربانی کا انتظام کرتے ہیں۔ حالانکہ جس معاملے میں الله تعالٰی نے سہولت دی اسے اختیار کرنا چاہیے اور دوسروں کو بھی خوامخواہ اس معاملے میں دخل نہیں دینا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر