میرے بھانجے کی شاعری

Muhammad Qader Ali

محفلین
وہ جو پاس آکر مجھے ہلکا سا سلام کر گیا
وہ جو نظریں پھیر کر مجھے اپنا غلام کر گیا

پہلے تو کبھی کبھی میں اداس پھرا کرتا تھا
مگر اب وہ میری اداسی کو صبح شام کر گیا

میرے قریب آیا کچھ خاص نہیں پوچھا اس نے
صرف میرا نام پوچھا اور خود کو وہ بے نام کر گیا

امر اقبال ساحل
یہ ساحل کی عمر کتنی ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بالکل ٹھیک ہے کہتے ہیں یوسف انکل ۔
ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور سارے ہی کام اپنے وقت پر اچھے لگتے ہیں ۔ وقت سے پہلے کچھ کاموں کا ہونا بہت اوڈ سا لگتا ہے اور شعر و شاعری کوئی ایسی معیوب بات نہیں ہے لیکن وہ کسی نے خوب کہا ہے کہ "اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا " :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے ارے میرا کوئی ایسا ویسا مطلب نہیں تھا لالہ ۔ آپ پلیز غلط مت لیجیے گا ۔ میں یہی کہنا چاہ رہی تھی اس عمر میں بچوں کا دھیان تعمیری کاموں میں ، اپنے پڑھائی کی طرف ہونا چاہئے ! شاعری ہمیشہ انسان کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے ! لیکن ہو سکتا ہے کہ میرا اندازہ غلط ہو شاید بچے نے اپنے بابا کے نقش قدم پر چل کر ہی شاعری شروع کی ہو :) اس لئے اپ ٹینشن مت لیں :)
 

یوسف-2

محفلین
بقول وصی شاہ
کچھ اس طرح ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے
بانہوں میں بھر لیں، مار ہی ڈالیں تم کو
ننے منے بلال اعظم میاں!
اس کچی اور بالی عمریا میں وصی شاہ اور پروین شاکر کو نہیں بلکہ الطاف حسین حالی، علامہ اقبال، نظیر اکبر آبادی، وغیرہ کو پڑھا کرو۔ اس کم سنی میں ”بلوغت کا عذاب“ شخصیت کو تباہ و برباد بھی کرسکتا ہے۔ کیا سمجھے :)
 

یوسف-2

محفلین
اففففف خدایا
میں اتنی دیر سے شادی کی پکس ڈھونڈ رہی تھی
اب غور سے پڑھا تو لکھا تھا میرے بھانجے کی شاعری اور میں پڑھ رہی تھی
میرے بھانجے کی شادی
ہی ہی ہی ہی
مگر بھانجے صاحب تومشق سخن کی آڑ میں ”ماورائے شادی“ سوچوں میں گم ہیں :eek:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ننے منے بلال اعظم میاں!
اس کچی اور بالی عمریا میں وصی شاہ اور پروین شاکر کو نہیں بلکہ الطاف حسین حالی، علامہ اقبال، نظیر اکبر آبادی، وغیرہ کو پڑھا کرو۔ اس کم سنی میں ”بلوغت کا عذاب“ شخصیت کو تباہ و برباد بھی کرسکتا ہے۔ کیا سمجھے :)

جناب وصی شاہ کے تو میں پاس بھی نہیں جاتا اور علامہ اقبال کو پڑھنے کی اور سمجھنے کی بہت کوشش کرتا ہوں، اس سلسلے میں آپ ہمارے ان لنکس کو بھی دیکھ سکتے ہیں
https://www.facebook.com/SirAllamaIqbalForum?ref=hl

https://www.facebook.com/groups/sirallamaiqbalforum/

http://mujhehaihukmeazan.blogspot.com/

http://sirallamaiqbalforum.blogspot.com/
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
قراۃ العین اعوان نے لکھا: وصی شاہ کے دماغ میں تو ہے ہی بھوسا
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ شعر یت بھی ہے۔۔۔ وہ ملا تو برسوں کے بعد بھی مرے لب پہ کوئی گلا نہ تھا، اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا۔۔۔۔ اس شعرکو پڑھ کر صرف واہ نکل سکتی ہے لیکن بلا شبہ کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی بجائے وہ بڑھاتے ہیں۔۔۔ کرکے منا سا ہوائوں میں اچھالیں تم کو، بہرحال مذاق تو کہا جاسکتا ہے، مصرع نہیں۔۔۔
 
قراۃ العین اعوان نے لکھا: وصی شاہ کے دماغ میں تو ہے ہی بھوسا
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ شعر یت بھی ہے۔۔۔ وہ ملا تو برسوں کے بعد بھی مرے لب پہ کوئی گلا نہ تھا، اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا۔۔۔ ۔ اس شعرکو پڑھ کر صرف واہ نکل سکتی ہے لیکن بلا شبہ کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی بجائے وہ بڑھاتے ہیں۔۔۔ کرکے منا سا ہوائوں میں اچھالیں تم کو، بہرحال مذاق تو کہا جاسکتا ہے، مصرع نہیں۔۔۔

جناب وصی شاہ نو جوانوں کے شاعر ہیں۔ پختہ کار انسے کوئی فیض نہیں حاصل کر سکتے۔ پھر معذرت کے ساتھ انکا ہر شعر مجاز کی بدبو سے بھرا ہوا ہے۔ عورت سے ہٹ کر تو کبھی بات نہیں کرتے وہ۔یا تو یہ کہا جائے کہ
ایسی شاعری لاکھ شاعری
مزا نہ آئے تو خاک شاعری؟؟؟
کنگن، دوپٹا، چوڑی وغیرہ کے علاوہ انہوں نے سیکھا ہی نہیں کچھ۔
 
Top