میرے بارے میں ۔ ۔ ۔ اردو ٹیچر ’’میرے بلاگ کی نئی تحریر‘‘

میں پہلے بھی کئی بلاگ بنائے تھے لیکن کوئی بھی اتنا کامیاب نہ ہو سکا۔ کبھی تو میری مصروفیت آڑے آ جاتی کبھی بلاگ سروس والی کی طرف سے ۔ میں سب سے پہلا بلاگ اردو ہوم پر بنایا تھا۔ لیکن وہ نامعلوم اب کن اندھیروں میں گم ہے۔پھر شاید بلاگسپاٹ پر بنایا تھا لیکن بوجوہ وہ بھی نہ چل سکا۔ اردو ٹیک پر بنایا تو ان کی سروس بند ہو گئی۔ اس پر جو تحریر میں نے لکھیں وہ ضائع ہو گئیں جس کا مجھے بہت افسوس ہوا تھا ابھی بھی ہے۔کیونکہ میں نے وہ بہت شوق اور محبت سے بنایا تھا وہ تھا بھی اتنا پیارا کہ جو دیکھتا اس کے ضائع پر ضرور افسوس کرتا۔
پھر بہت سارا تجربات کے بعد خود ہی سوچا کہ خود ہی اپنے بلاگ کا سیٹ اپ بنا لیا جائے تا کہ کسی طرح کی جھنجھٹ اور پریشانی نہ۔
اور یہ ہے اب آپ کے سامنے
میرے بلاگ پر آپ کو بہت کچھ ملے گا۔ ذاتی تجربات، سیاسی تبصرے، اپنی آپ بیتیاں، شاعری، لطیفے بھی شیئر کر سکتا ہوں ان کے شیئر کرنے پر میں نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔ اچھی بات تو میں کبھی بھی شیئر کرنا نہیں چھوڑتا۔ سافٹ وئیر ریویوز ۔ یہاں پر صرف میں وہی سافٹ وئیر ریویوز پیش کیے ہیں اور آئندہ چند دنوں تک کچھ کروں گا ۔ جو کہ میرے زیر استعمال ہیں۔
مختلف قسم کے ٹیوٹوریلز۔ کمپیوٹر ٹپس اور ٹریکس اور بھی بہت کچھ اور بے شمار جو آپ سوچ سکیں۔ انشاء اللہ
میں‌نے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں انتہائی خوبصورت۔ انتہائی پیارے۔ گڈلکنگ، اور اس کے ساتھ ساتھ سادہ لیکن سادہ تھیمز بھی ایسے جو بہت خوبصورت ہوں ۔ ان تھیمز کا میں‌اردو ترجمہ شروع کیا ہے۔ انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ چند دنوں میں آپ کو میری طرف سے یہ جاری کر دئیے جائیں گے۔انشاء میں اپنے خود کے اردو ترجمہ کیے ہوئے ورڈ پریس تھیمز آپ لوگوں کے لیے پیش کر دوں گا۔ ابھی میں صرف انہی تھیمز کا ترجمہ کیا ہے جو کہ میرے پسندیدہ ہیں۔
آپ اپنے تاثرات ضرور لکھیں۔ میری حوصلہ افزائی ہو گی۔
میرا یہ موضوع شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں نے اپنی تحاریر کا ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جو کہ آپ لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ میں انشاء اللہ ہر روز یا ہر دفعہ اپنی تحریر کا ربط یہاں اس موضوع میں مہیا کردوں گا تا کہ جب بھی میری نئی تحریر آئے تو آپ کو آسانی سے اس کا ربط مل جائے اور آپ اسے آرام سے پڑھ سکیں۔ شکریہ
 
Top