صابرہ امین
لائبریرین
بہت شکریہ نور! آپ نے مزید قرضدار کر ریا!اک موجِ حیرت نے آ گھیرا کہ پڑھا ترا تکلم. ..
اتنی محبت کیسے بانٹ لیتی ہیں؟ دورِ حاضر میں زندہ رہنا مشکل ہے. اگر کوئی زندہ ہے تو نفرتوں کے سائے میں، گلے و شکوے کی پٹاری اٹھائے، شکوک کے سانپ سے ڈستے اور ڈنک کھاتے کھاتے محبت کے اصل معنی سے دور ہوگئے ہیں. آج اس تحریر نے یاد دلا دیا کہ ادیب زندہ ہیں کیونکہ ادب زندہ ہے. محبت اس کی لازوال مثال ہے جس میں شکوہ و گلہ ہرگز نہیں بلکہ اک پیار کی مٹھاس و محبت کی چاشنی ہے......
اک پیار کا نغمہ ہے ...
تو دھار ہے ندیا کی، میں تیرا کنارہ ہوں
تو میرا سہارا ہے، میں تیرا سہارا ہوں
آنکھوں میں سمندر ہے، آشاؤں میں پانی ہے
اک پیار کا نغمہ ہے، موجوں کی روانی
آپ کی یاد میں یہ گانا دل کے لبوں نے گنگنایا ......
انباکس میں مرے اک جواب کو آپ نے اک نظم کے پیرائیے میں ڈھال دیا آپ نے ....
یہ ڈھلت اک شاعرانہ رگ کی پھڑک ہے جو آپ میں موجود ہے....
میں، مزاج بخیر
اور عافیت سے ہوں اور سوچا
دوست کی خیریت مطلوب کرلوں وگرنہ
وقت کا پہیہ گھومتے کس کو خبر
کون جانے کس نگر کی خاک چھانے
اور گھڑی گھڑی میں بنیں کتنے افسانے.
یہ بس وقت ہے
جس نے اک گھڑی کا ملن اک گھڑی
اور اک ساعت کی جدائی دوسری سے رکھی ہوئی
اور فاصلے مقرر کیے ہوئے مابین.
بس تار ملتے اور دور ہوتے رہتے ہیں
گویا مقناطیس کی لہریں کشش کریں
اور کبھی دوری
کسی اور جانب برق کی مانند لیے جائے.
آپ کہیں گی کیا بات لمبی کردی.
بس بہانہ تھا
کہ بہانہ ہو
اور بہانے سے بات ہو
اس محفل کا کریڈٹ کہ جس کی بدولت ہماری آپ جیسی حساس و باشعور خاتون سے گفتگو ہوئی. آپ سراپا محبت ہیں ..
جہاں تک لکھنے کا تعلق ہے، میں نہ ادیب ، نہ شاعر نہ اور ... میرے پاس لکھنا عطا ہے. وہ جب جیسے چاہے لفظ دے دیتا ہے، میں ان لفظوں کو حروف سمیت بانٹ دیتی ہوں. میری لکھت اک سمت عطا کرتی ہے .....یہی مقصد ہے میری لکھت کا. جس سے رابطہ ہوتا ہے اس کے خیال میں گنگناتے جو ذہنِ دل میں اتر آئے لکھتی ہوں .... لکھت کا سب سے منفرد اظہار شاعری ہے .... وہ نظم جو میرے اندر گونجتی ہے، میں اس گونج کو گویائی عطا کرتی ہوں، وہ غزل جو مری کسی یاد کا نوحہ ہو، میں اس داستان کو قرطاس کرتی ہوں ....
بہت کچھ قرض ہے لکھنے کا، بہت کچھ کہا گیا ہے تحریر کے ضابطے میں لانے کو. خدا جب چاہے گا کتاب کی صورت ظاہر ہوجائے گا. فی الحال محبت کی داستان پر لکھت شروع کی ہے ...مری خواہش ہے محبت کی داستان آنے والی نسلوں کے لیے یادگار ہو اور ہوگی بالیقین ....
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ جو چاہیں سو پائیں۔ ایک بار پھر شکریہ!