میری گپ آپ کی شپ

میم الف

محفلین
اردو محفل اپگریڈ ہو گئی ہے۔
نئی فانٹ بہت دل کش ہے جو کہ کچھ لکھنے پہ اُکسا رہی ہے۔
لیکن یہ کیا؟
میں نے پیش کے ساتھ ’اُکسا‘ لکھا تو پیش اور کاف کا ڈنڈا گڈمڈ ہو گئے۔
اِس کا مطلب ہے کہ اس فانٹ میں ابھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
ایک تو دنیا کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔
کچھ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔
ہر روز میرے فون میں سافٹ وئیر اپڈیٹس آتی رہتی ہیں۔
مصنفین اپنی کتابوں کا پہلا ایڈیشن نکالتے ہی دوسرے ایڈیشن کی فکر میں پڑ جاتے ہیں۔
جس میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کاٹتے ہیں، چھانٹتے ہیں، اضافہ کرتے ہیں۔
مالی باغ میں پودے لگاتے ہیں۔
آرائش و پیرائش کرتے ہیں۔
غرض کہ تراشنے خراشنے اور نکھارنے کا عمل کبھی رکتا نہیں۔
یہ بات کچھ اِتنی حوصلہ افزا نہیں۔
کیا کوئی ایسا نکھار نہیں ہے جسے اور نکھارنا نہ پڑے؟
کیا کوئی ایسا سافٹ وئیر نہیں ہے جسے مزید اپڈیٹ نہ کرنا پڑے؟
یہ ہماری طرف سے آج کی گپ ہے!
اِس پہ شپ آپ سب احباب لگائیے اور بتائیے کہاں ہے وہ منزل جس کے بعد کوئی منزل نہ ہو۔
کہاں ہے وہ سویرا جس کے بعد کبھی اندھیرا نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اِس پہ شپ آپ سب احباب لگائیے اور بتائیے کہاں ہے وہ منزل جس کے بعد کوئی منزل نہ ہو۔
ابھی ایسی کوئی منزل نہیں ملی، جس کے بعد کوئی منزل نہیں۔ وہ منیر نیازی نے کہا ہے کہ
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
کہاں ہے وہ سویرا جس کے بعد کبھی اندھیرا نہ ہو۔
اور ایسا سویرا بھی کبھی نہیں آئے گا۔ رات کے بعد دن اور دن کے بعد رات یہ سائیکل تو چلتا ہی رہے گا۔
 
Top