میری گر شہر میں شہرت ہوگی (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
میری گر شہر میں شہرت ہوگی
دیکھنا تجھ سے نہ فرصت ہوگی
تیری نظروں سے نہ گر جاؤں میں
عمر بھر میری یہ حسرت ہوگی
دل ترا لاکھ اگر پھر جائے
میرے سوچوں کی نہ ہجرت ہوگی
مہرباں تم بھی ہمیشہ رہنا
عمر بھر تیری ضرورت ہوگی
چاہ کر بھی نہ کبھی گم ہونا
تیری شاہیں پہ عنایت ہوگی
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
کلام میں وزن لے آئے ۔۔یعنی شاعر بننے کے لیے پہلا مرحلہ کامیاب ہے ۔۔ کچھ معانی پر غور کرلیا کریں ۔۔ اچھا کلام ہے ۔۔وقت کے ساتھ ساتھ مزید اچھا ہوتا جائے گا ۔۔ لکھتے رہیے
 

Abbas Swabian

محفلین
اچھا ہے شاہین عباس صوابین جی
کہتے رہئے
شاد و آباد رہئے

کلام میں وزن لے آئے ۔۔یعنی شاعر بننے کے لیے پہلا مرحلہ کامیاب ہے ۔۔ کچھ معانی پر غور کرلیا کریں ۔۔ اچھا کلام ہے ۔۔وقت کے ساتھ ساتھ مزید اچھا ہوتا جائے گا ۔۔ لکھتے رہیے
جزاک اللہ۔ بہت بہت شکریہ۔ ہمیشہ خوش رہو آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
میری گر شہر میں شہرت ہوگی
دیکھنا تجھ سے نہ فرصت ہوگی
۔۔دوسرا مصرع سمجھ نہ سکا

تیری نظروں سے نہ گر جاؤں میں
عمر بھر میری یہ حسرت ہوگی
۔۔درست، بہتر ہو کہ ’گر جاؤں میں ‘ کی جگہ ’گر جاؤں کہیں‘ کر دیں۔

دل ترا لاکھ اگر پھر جائے
میرے سوچوں کی نہ ہجرت ہوگی
÷÷یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔

مہرباں تم بھی ہمیشہ رہنا
عمر بھر تیری ضرورت ہوگی
÷÷شتر گربہ، ایک ہی صیغہ ایک شعر میں استعمال ہونا چاہئے۔ تم یا تو۔تم کو تو کر دو تو درست ہو جائے گا۔

چاہ کر بھی نہ کبھی گم ہونا
تیری شاہیں پہ عنایت ہوگی
۔۔یہ بھی سمجھ سے باہر ہے
 

Abbas Swabian

محفلین
میری گر شہر میں شہرت ہوگی
دیکھنا تجھ سے نہ فرصت ہوگی
۔۔دوسرا مصرع سمجھ نہ سکا (سر جی مطلب یہ ہے کہ میں جتنی بھی شہرت حاصل کروں اور بہت سارے لوگ میرے دوست بن جائے مگر تم کو بھولونگا نہیں اور سب سے زیادہ وقت تمہیں ہی ددونگا)

تیری نظروں سے نہ گر جاؤں میں
عمر بھر میری یہ حسرت ہوگی
۔۔درست، بہتر ہو کہ ’گر جاؤں میں ‘ کی جگہ ’گر جاؤں کہیں‘ کر دیں۔ (شکریہ سر جی)

دل ترا لاکھ اگر پھر جائے
میرے سوچوں کی نہ ہجرت ہوگی
÷÷یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ ( اگر محبوب کا دل کسی اور طرف مائل ہو جائے تب بھی میرے خیالوں میں صرف وہی ہوگا)

مہرباں تم بھی ہمیشہ رہنا
عمر بھر تیری ضرورت ہوگی
÷÷شتر گربہ، ایک ہی صیغہ ایک شعر میں استعمال ہونا چاہئے۔ تم یا تو۔تم کو تو کر دو تو درست ہو جائے گا۔ (شکریہ سر جی)

چاہ کر بھی نہ کبھی گم ہونا
تیری شاہیں پہ عنایت ہوگی(اے محبوب اگر تو مجھ سے دور جاناچاہے تب بھی مجھ سے دور نہ جانا یہ تیری مہربانی ہوگی مجھ پہ)
۔۔یہ بھی سمجھ سے باہر ہے
سر اگر آپ اس کو کاپی کریں اور جس طرح مناسب ہو اس طرح لکھ لیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
ہر جگہ تشریح کے لئے تو تمہاری موجودگی کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے نا!! سمجھا تو میں یہی تھا لیکن الفاظ کا ایسا استعمال ہے کہ صرف قیاس آرائی کی جا سکتی ہے۔
ہجرت تو بہت مثبت بات ہے، معراج ہے یہ، اگر موقعہ مل جائے تو ضرور کرنی چاہئے۔ اس لئے یہ کہنا کہ میرے خیال تجھ سے دور ہجرت نہیں کریں گے، درست نہیں۔
 
گر شاہیں تم کچھ ایسا لکھ مارو۔۔۔
نادر ہو نایاب ہو گوہر شب تار ہو۔۔
پھر شہرت ایسی نصیب ہو گی ۔۔
داد کے ڈونگرے ہر طرف سے برسیں گے۔۔۔
سمیٹنے کو نہ پھر فرصت نصیب ہوگی۔۔
 

Abbas Swabian

محفلین
ہر جگہ تشریح کے لئے تو تمہاری موجودگی کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے نا!! سمجھا تو میں یہی تھا لیکن الفاظ کا ایسا استعمال ہے کہ صرف قیاس آرائی کی جا سکتی ہے۔
ہجرت تو بہت مثبت بات ہے، معراج ہے یہ، اگر موقعہ مل جائے تو ضرور کرنی چاہئے۔ اس لئے یہ کہنا کہ میرے خیال تجھ سے دور ہجرت نہیں کریں گے، درست نہیں۔
شکریہ سر جی۔ ہمیشہ یوں شفقت فرماتے رہنا۔
 

Abbas Swabian

محفلین
گر شاہیں تم کچھ ایسا لکھ مارو۔۔۔
نادر ہو نایاب ہو گوہر شب تار ہو۔۔
پھر شہرت ایسی نصیب ہو گی ۔۔
داد کے ڈونگرے ہر طرف سے برسیں گے۔۔۔
سمیٹنے کو نہ پھر فرصت نصیب ہوگی۔۔
شکریہ سر۔بس یہی تمنا ہے کہ شہرت ہو یا نہ ہو لیکن بس میں صحیح معنوں میں لکھنا سیکھ جاؤں۔
 
Top